مرک ایکٹیکور بایوٹیک ایس اے ایس کو پرووینٹیج (ر) اول تا آخر خدمات فراہم کرے گا

By Web DeskTechnology, Urdu

– ایکٹیکور کے اینٹی باڈی حصے کی تیاری اور ساخت گری کو تیز کرتا ہوا جو اسکیمک دورے کا علاج کرتا ہے

ڈارمسٹاڈٹ، جرمنی، 5 دسمبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/– معروف سائنس و ٹیکنالوجی ادارے مرک نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ ایکٹیکور بایوٹیک ایس اے ایس کو بنیادی طور پر اسکیمک دورے کے لیے استعمال ہونے والے ایکٹیکور کے اینٹی باڈی حصے کی تیاری و ساخت گری کو تیز کرنے کے لیے اپنی پرووینٹیج (ر) اول تا آخر خدمات فراہم کرے گا۔

وڈیو – http://origin-qps.onstreammedia.com/origin/multivu_archive/PRNA/ENR/MERCK-Acticor-Biotech.mp4
تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20161130/444451

مرک کا پرووینٹیج (ر) اول تا آخر حل مصنوعات و خدمات کا ایک جامع مجموعہ ہے جو حیاتی ادویات ساز اداروں کے لے علاج میں سالموں کی تیاری اور کمرشلائزیشن کی طرف جانے میں تیزی اختیار کرنا ممکن بنا رہا ہے۔

“مرک کا پرووینٹیج (ر) اول تا آخر حل ایکٹیکور کو تیاری اور طبی سطح کی ساخت گری کے لیے تیز اور لچکدار رسائی ­­فراہم کرے گا۔” رکن مرک ایگزیکٹو بورڈ اور سی ای او لائف سائنس ادت بٹرا نے کہا۔ “ہماری نظریں اینٹی باڈی حصے کے لیے مکمل عمل تیاری کو تکمیل تک پہنچانے پر ہیں، جو اس اہم نئے سالمے کو تیاری کے عمل سے ضرورت مند مریضوں تک پہنچانے کے عمل کو تیز کرنے میں مدد دے گا۔”

اس انقلابی مجموعے میں عمل کی تیاری، سی جی ایم پی طبی ساخت گری، معیار اور انضباطی مدد، کمرشل تنصیبات ڈیزائن، انجینئرنگ اور تیاری مع پیداواری سامان کی رسد اور عمل تکنیکی منتقلی سرگرمیاں شامل ہیں۔

ایکٹیکور بایوٹیک کے سی ای او جائلز ایوینارڈ نے کہا کہ “دورہ دنیا میں اموات کی تیسرا سب سے بڑا سبب ہے اور بالغان میں معذوری کی پہلی وجہ۔ ان اعداد و شمار سے تحریک پا کر ہم اسکیمک دوروں کے سخت مرحلے کے محفوظ اور موثر ہنگامی علاج کے لیے جدید علاجی حکمت عملیاں تیار کر رہے ہیں۔ مرک کے ساتھ اپنے تعاون کے ذریعے ہم تیاری اور ساخت گری خدمات کے ایسے جامع منصوبے تک رسائی رکھ چکے ہیں جو ہمیں اپنے مقصد کی تکمیل میں مدد دے گا۔”

مرک کا پرووینٹیج (ر) اول تا آخر حل حیاتی ادویات سازی کے اداروں کو کسی بھی مقام پر پورے حیاتی چکر کے مراحل میں اہم فوائد فراہم کرنے اور درپیش کلیدی مسائل سے نمٹنے کی صلاحیت دیتا ہے، جس میں مستحکم حیاتی ادویات سازی اداروں لامرکزی ساخت گری شامل ہے جو مقامی پیداواری صلاحیتوں کو لازمیً فوری اور موثر انداز میں قائم کرتا ہے۔ اول تا آخر طریقے سے مرک ایک پورے عمل کو نئے مقام پر منتقل کرنے کو سہولت اور رفتار دے سکتا ہے۔ ابتدائی مرحلے کے ادارے جو محدود ساخت گری صلاحیتیں، وسائل اور بنیادی ڈھانچہ رکھتے ہیں پروسس اور پیداواری تنصیبات کی تیاری میں اپنی نوعیت کے بہترین یونٹ آپریشنز اور سپورٹ اور تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔

تمام مرک خبری اعلامیے ای میل کے ذریعے مرک کی ویب سائٹ پر دستیابی کے ساتھ ہی بیک وقت جاری کیے جاتے ہیں۔ آنلائن رجسٹر ہونے، اپنے انتخاب کو تبدیل کرنے یا سروس کو ختم کرنے کے لیے www.merckgroup.com/subscribe پر جائیں۔

مرک کے بارے میں

مرک صحت عامہ، حیاتی سائنس اور کارکردگی کے مواد میں معروف سائنس و ٹیکنالوجی ادارہ ہے۔ تقریباً 50,000 ملازمین ایسی ٹیکنالوجیوں کو بہتر بنانے کے لیے کام کرتے ہیں جو بہتر اور اضافی زندگی کو ممکن بناتی ہیں – حیاتی ادویات سازی علاج سے لے کر سرطان اور بافتوں کی مختلف سختیوں، سائنسی تحقیق و پیداوار کے لیے جدید نظام، اسمارٹ فونز اور ایل سی ڈی ٹیلی وژنز کے لیے مائع کرسٹل تک۔ 2015ء میں مرک نے 66 ممالک میں 12.85 بلین یوروز کی فروخت کیں۔

1668ء میں قائم ہونے والا مرک دنیا کا قدیم ترین ادویات ساز و کیمیائی ادارہ ہے۔ اس کی بنیاد رکھنے والا خاندان عوامی سطح پر مندرج اس کاروباری گروپ کے بیشتر حصص رکھتا ہے۔ ادارہ مرک نام اور برانڈ کے عالمی حقوق رکھتا ہے۔ واحد استثنا صرف امریکا اور کینیڈا ہے جہاں ادارہ ای ایم ڈی سیرونو، ملی پور سگما اور ای ایم ڈی پرفارمنس میٹیریلز کے نام سے کام کرتا ہے۔

ایکٹیکور بایوٹیک کے بارے میں

ایکٹیکور بایوٹیک 2013ء کے اوائل میں قائم ہونے والا ایک حیاتی ادویات سازی ادارہ ہے، جو انسرم کی شاخ ہے، اور سخت اسکیمک دورے کے علاج کے لیے جدید طریقے تیار کرنے سے وابستہ ہے۔

ایکٹیکور اے سی ٹی-017 تیار کررہا ہے، جو ایک ہیومنائزڈ اینٹی باڈی فریگمنٹ (فیب) ہے۔ عملی علاج امیدوار زیادہ دلچسپی کے حامل ایک نئے ہدف کے خلاف براہ راست ممیز کیا گیا ہے، پلیٹیلٹ گلائیکوپروٹین VI (GPVI)، اور اس کے اقدام کو روکتا ہے۔ اے سی ٹی-017 کی اینٹی تھرومبوٹک موثریت کے شواہد اور GPVI کی مزاحمت کی حفاظت مصنوعی و قدرتی دونوں ماحولوں میں مستحکم ہو چکے ہیں۔ ہدف خونی دلمے کی نمو میں شامل ہوتا ہے، لیکن خون کے عضویاتی بہاؤ کو روکنے میں نہیں۔ یہ مزاحمت سے لاحق خزن بہنے کے خطرات کو محدود کرتا ہے۔

ایکٹیکور بایوٹیک اپنے تجربے اور ان بانیوں کی تحقق کے نتائج پر قائم ہے: ڈاکٹر مارٹن جینڈروٹ-پیرس اور ڈآکٹر کرسچن گیشے، دو انسرم یونٹوں میں، اور پروفیسر فلپ بلیالڈ پیرس-سوڈ یونیورسٹی میں۔