آسٹریلیا بین الاقوامی اداروں کے لیے منافع بخش نئی مارکیٹ پیش کرتا ہوا

ملبورن، آسٹریلیا، 28 مئی 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکیستان — ملبورن میں قائم الائیڈ بزنس اکاؤنٹنٹس کی نئی سروس بین الاقوامی اداروں کے لیے کہیں زیادہ آسان بناتی ہے کہ وہ آسٹریلیا کی منافع بخش مارکیٹ تک پھیل جائیں۔

The%20Lucky%20Country%20for%20Foreign%20Companies آسٹریلیا بین الاقوامی اداروں کے لیے منافع بخش نئی مارکیٹ پیش کرتا ہوا

Australia: The Lucky Country for Foreign Companies. Australia has experienced 22 years of uninterrupted growth and are forecasting future growth of 3.2 per annum.We boast an average household disposable income exceeding 31,000 US dollars per annum ($31,197) and we are experiencing over 12 per cent growth in online retail sales.

(تصویر: http://photos.prnasia.com/prnh/20140527/8521402990)

آسٹریلیا کی 22 سال کی مسلسل سالانہ نمو اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی 2017ء تک 3.2 فیصد اوسط سالانہ نمو کی پیش بینی *کے ساتھ آسٹریلیا کی مضبوط معیشت میں نئی مارکیٹ کے بہت مواقع موجود ہیں۔

آسٹریلیا کے ایشیا-بحر الکاہل کے ساتھ جامع تجارتی روابط، اوسط گھرانے کی استعمال کے قابل 31,197 امریکی ڈالرز+ کی خالص آمدنی، اور آن لائن ریٹیل میں 12 فیصد اضافے #کے ساتھ آسٹریلیا بین الاقوامی اداروں کے لیے منافع بخش نئی مارکیٹ پیش کرتا ہے۔

الائیڈ بزنس اکاؤنٹنٹس میں سرفہرست حساب دانوں، وکلاء اور مشیران کا نیٹ ورک ایک نئی سروس کے ساتھ غیر ملکی اداروں کو آسٹریلیا کی مارکیٹ میں داخل ہونے میں درپیش رکاوٹیں عبور کرنے میں مدد دے رہا ہے جو آسٹریلیا میں کاروبار کو آسان بناتی ہے۔

ڈیوڈ میک کیلر، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ اور الائیڈ بزنس اکاؤنٹنٹس کے ڈائریکٹر، نے کہا کہ “اگر آپ کو درست مشورہ دیا جائے تو آسٹریلیا میں اپنا غیر ملکی ادارہ بنانے اور تجارت کا آغاز کرنے میں کوئی مشکل مانع نہیں ۔”

“ہم آسٹریلیا میں محصولات کے تمام معاملات سنبھالیں گے، آپ کے مقامی ایجنٹ اور رجسٹرڈ دفتر کی حیثیت سے، اور معیاری آسٹریلوی فراہم کنندگان کے نیٹ ورک تک رسائی دیں گے تاکہ آپ کا کاروبار آسٹریلیا میں موثر انداز میں چل سکے۔”

الائیڈ بزنس اکاؤنٹنٹس آپ کے ادارے کو آسٹریلیا میں اے ایس آئی سی (آسٹریلین سیکورٹیز اینڈ انوسٹمنٹ کمیشن) میں رجسٹر ہونے؛ منافع کو بڑھانے کے لیے آسٹریلوی شاخ کو مرتب کرنے؛ محصولات کی منصوبہ اور ان میں کمی کے لیے مشاورت؛ انتظامی و حساب داری کی صلاح کی فراہمی؛ کیش  فلو کے منصوبے کو تیار کرنے؛ اور مقامی تنخواہوں کے پیکیج، فہرست ادائیگی اور ریٹائرمنٹ کے مطالبات پر مشاورت دینے میں مدد کرے گا۔

الائیڈ بزنس اکاؤنٹنٹس کے بارے میں

الائیڈ بزنس اکاؤنٹنٹس ملبورن میں قائم ایک اکاؤنٹنگ فرم ہے جو کاروباری مالکات، سرمایہ کاروں اور خود انتظامی ریٹائرمنٹ فنڈز کے لیے تزویراتی مشاورت اور محصولاتی خدمات فراہم کررہی ہے۔ ہم سال بھر کی سپورٹ، صلاح و مشاورت دیتے ہیں تاکہ اپنے صارفین کو خدمات کی ایک وسیع رینج کے ساتھ آگے بڑھنے میں مدد دے سکیں جیسا کہ محصولات اور سرکاری احکامات کی تکمیل، کاروباری تجزیے، منافع میں بہتری اور محصولات میں کمی۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.alliedaccountants.com.au

 رابطہ برائے ذرائع ابلاغ

ڈیوڈ میک کیلر انٹرویو کے لیے دستیاب ہیں۔ رابطہ کیجیے ڈیوڈ میک کیلر سے4050 9097 3 61+ یا david@alliedaccountants.com.auپر

 ذرائع: *آسٹریلین ٹریڈ کمیشن/ +او ای سی ڈی بیٹر لائف انڈیکس / #رائے مورگن ریسرچ

 ذریعہ:الائیڈ بزنس اکاؤنٹنٹس

Leave a Reply