اینالٹیکا 2016ء میں مرک کی نئی جدت طرازیاں ظاہر

– سادہ، متحرک اور مکمل حیاتی خلیہ تجزیے کے لیے حیاتی سائنس کی مہارتیں اور جدت طرازیاں

ڈارمسٹاڈٹ، جرمنی، 10 مئی 2016ء/پی آرنیوزوائر/– ایک معروف سائنس و ٹیکنالوجی ادارہ مرک 10 سے 13 مئی تک میونخ، جرمنی میں ہونے والے لیبارٹری ٹیکنالوجی، تجزیے اور حیاتی ٹیکنالوجی کے بین الاقوامی تجارتی میلے اینالٹیکا 2016ء میں مصنوعات و حلوں کی نئی رینج کی نمائش کرے گا۔

Merck’s CellASIC(TM) Platform allows researchers to monitor responses to perfusion, temperature and gas environment changes in live cells and track individual cell responses over time for optimal cellular analysis. The product is just one of several innovations that Merck will showcase at Analytica 2016 in Munich, Germany, May 10-13.

تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20160506/364647

جدت طرازیاں جو تیز تر، آسان تر اور زیادہ قابل بھروسہ تحقیق کو ممکن بنائیں، جن میں حیاتی خلیے کے تجزیے کا ایک آلہ سیل ایسک ٹ م اونکس 2 مائیکروفلوڈک پلیٹ فارم سمیت بوتھ #A1408 پر نمائش کے لیے پیش کی گئی مرک کی دیگر مصنوعات شامل ہیں۔

مرک ایگزیکٹو بورڈ کے رکن اور سی ای او حیاتی سائنس ادت بٹرا نے کہا کہ “مرک کی نئی مصنوعات ایسے حل تیار کرنے سے ہماری وابستگی کی مثال ہیں جو ہمارے صارفین کے مشکل چیلنجز کو حل کرتی ہیں۔ مرک حیاتی سائنس میں ایک آزمودہ تاریخ رکھتا ہے اور اپنے نئے سیل ایسک ٹ م پلیٹ فارم کے ساتھ جدت طرازی جاری رکھتا ہے۔”

سیل ایسک ٹ م پلیٹ فارم محققین کو پرفیوژن، درجہ حرارت اور گیس ماحول سے خلیات میں ہونے والی تبدیلی پر نگاہ رکھنے اور حقیقی متحرک خلیاتی تجزیے کے لیے وقت کے ساتھ ساتھ انفرادی خلیے کے ردعمل کا مشاہدہ کرنے کے قابل بناتا ہے۔ یہ خلیات کی صحت کو برقرار رکھتے ہوئے مستقل، دیرپا امیجنگ پیش کرتا ہے اور درستگی کے بہترین کنٹرولز، بہتر کارگزاری اور سادہ صارف انٹرفیس پیش کرتا ہے تاکہ ایک انوکھا زندہ خلیہ تجزیے کا تجربہ اٹھایا اجئے۔

مرک میلے میں مندرجہ ذیل جدت طرازی بھی پیش کرے گا:

  • امیکون (ر) اسٹرڈ سیلز – نئی الٹرا فلٹریشن ڈیوائسز جو بڑے حجم کے نمونوں کے ساتھ موافقت رکھتی ہیں اور آسان تنصیب، زیادہ محفوظ، بہتر ڈیوائس تکمیل اور مطابقت زیادہ جھلیوں کے ساتھ۔
  • سیمپلیسٹی (ر) جی2 فلٹریشن سسٹم – ایک نئی ٹیکنالوجی جو کروماٹوگرافی نمونہ جات تیاری کے لیے سرنج-ٹپ فلٹرز کا باسہولت زیادہ حاصل کار متبادل دیتی ہے۔
  • اسپیکٹروکوینٹ (ر) پروو اسپیکٹروفوٹومیٹرز – اسپیکٹروفوٹومیٹرز کی نئی کلاس جو فاضل پانی، پینے کے پانی، مشروبات اور پروسس پانی کے سادہ، دیرپا اور محفوظ تجزیے کو ممکن بناتی ہے۔

مرک کے تمام خبری اعلامیے مرک کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوتے ہی ای میل کے ذریعے بیک وقت میں تقسیم کیے جا تے ہیں۔ آن لائن رجسٹر ہونے، اپنی سروس کے انتخاب یا خاتمے کے لیے www.merckgroup.com/subscribe پر جائیں۔

مرک کے بارے میں

مرک صحت عامہ، حیاتی سائنس اور کارکردگی کے مواد میں معروف سائنس و ٹیکنالوجی ادارہ ہے۔ تقریباً 50,000 ملازمین ایسی ٹیکنالوجیوں کو بہتر بنانے کے لیے کام کرتے ہیں جو بہتر اور اضافی زندگی کو ممکن بناتی ہیں – حیاتی ادویات سازی علاج سے لے کر سرطان اور بافتوں کی مختلف سختیوں، سائنسی تحقیق و پیداوار کے لیے جدید نظام، اسمارٹ فونز اور ایل سی ڈی ٹیلی وژنز کے لیے مائع کرسٹل تک۔ 2015ء میں مرک نے 66 ممالک میں 12.85 بلین یوروز کی فروخت کیں۔

1668ء میں قائم ہونے والا مرک دنیا کا قدیم ترین ادویات ساز و کیمیائی ادارہ ہے۔ اس کی بنیاد رکھنے والا خاندان عوامی سطح پر مندرج اس کاروباری گروپ کے بیشتر حصص رکھتا ہے۔ مرک، ڈارمسٹاڈٹ، جرمنی مرک کے نام اور برانڈ کے عالمی حقوق رکھتا ہے۔ واحد استثنا صرف امریکا اور کینیڈا ہے جہاں ادارہ ای ایم ڈی سیرونو، ملی پور سگما اور ای ایم ڈی پرفارمنس مٹیریلز کے نام سے کام کرتا ہے۔