بفیلوز کیفے نے پاکستان میں توسیع کے لیے فرنچائز معاہدے پر دستخط کردیے

– خاندان دوستانہ ریستوران ملک میں اپنے مزیدار وِنگز لائے گا

لاس اینجلس، 17 دسمبر 2013ء/پی آرنیوزوائر/ –

کلاسیکی امریکی-متاثرہ فنِ پکوان کے حامل ریستوران بفیلوز کیفے نے بل فوڈز کے ساتھ ایک فرنچائز معاہدے پر دستخط کردیے ہیں تاکہ پانچ سالوں کے عرصے میں پاکستان بھر میں پانچ مقامات کھولے جائیں۔ پاکستان میں خوراک اور مشروبات کا تقسیم کار بل فوڈز اس وقت کراچی اور لاہور میں بفیلوز کیفے کے ساتھی برانڈ فیٹ برگر کے دو مقامات چلا رہا ہے۔ مجوزہ پانچ مقامات میں سے ایک لاہور کے فیٹ برگر مقام کے اوپر کھولا جائے گا، جو برگر برانڈ کا اب تک کا سب سے بڑا مقام ہے۔

بفیلوز کیفے اپنے برانڈ کو بیرون ملک توسیع دینے کے مزید مواقع کی تلاش میں ہے۔ آنے والے سالوں میں وِنگ برانڈ مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں تقریباً 30 سے 40 بفیلوز کیفے کھولنے کی توقع رکھتا ہے۔ ریستوران للچانے والے ذائقوں میں گوناگوں اقسام کے ونگ پیش کرتا ہے جیسا کہ ایشین سیسم، ہنی گارلک، سوئٹ بوربون بی بی کیو اور کوکونٹ جرک۔ بفیلوز کیفے اپنے تازہ اور کبھی بھی نہ جمائے گئے چکن وِنگز پر فخر کرتا ہے جو روایتی ہڈی والے اور بغیر ہڈی دونوں میں پیش کیے جاتے ہیں۔

بفیلوز کیفے کے سی ای او اینڈی ویڈرہورن نے کہا کہ “بل فوڈز ہماے ساتھی برانڈ فیٹ برگر کے ساتھ کام کرنے کے لیے ایک زبردست شراکت دار ہے اور ہمیں امید ہے کہ یہ پاکستان میں بفیلوز کیفے کے ساتھ ویسی ہی کامیابی حاصل کرےگا۔ مشرق وسطیٰ میں  کئی مقامات کے اجراء کے دوران ہمیں اپنے برانڈ کو خطے کے نئے اور غیر دریافت شدہ مقامات تک پہنچانے پر خوشی ہے۔”

بفیلوز کیفے کے بارے میں عام معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.buffaloscafe.com۔

بفیلوز کیفے کے بارے میں

بفیلوز فرنچائز کانسیپٹس انکارپوریٹڈ تازہ کھانوں اور دوستانہ ماحول کے ساتھ آپ کے قریب میں طعام کا بہترین تجربہ فراہم کرتا ہے۔ 1985ء میں قیام کے بعد پہلے بفیلوز کیفے نے اپنے دروازے روسویل، جارجیا میں کھولے اور اس کے بعد ادارے نے جارجیا، کیلیفورنیا اور سعودی عرب میں 18 مقامات پیش کیے۔ روزانہ کے خصوصی کھانے اور اشتہا آور اور اصلی علاقائی خوراک کے ذریعے طعام نامہ دنیا کے مشہور بفیلو انداز کے چکن وِنگز پیش کرتا ہے۔ برادری اور خاندان کے مضبوط تصور کے ساتھ بفیلوز کیفے آج کے کھانے پینے کے عام رحجانات کا خیرمقدم کرتا ہے۔ کھلنے کے اوقات مقام کے اعتبار سے مختلف ہیں۔ مزید معلومات اور تمام مقامات کی فہرست کے لیے دیکھیں www.buffaloscafe.com۔

Leave a Reply