تائی او ہیریٹج ہوٹل ہانگ کانگ نے یونیسکو 2013ء ایشیا -پیسفک کلچرل ہیریٹج ایوارڈز میں ایوارڈ آف میرٹ جیت لیا

ہانگ کانگ، 6 ستمبر 2013ء/پی آرنیوزوائر/ –

1902ء میں بننے والے قدیم تائی او پولیس اسٹیشن کی جگہ تعمیر ہونے والے تائی او ہیریٹج ہوٹل ہانگ کانگ (www.taioheritagehotel.com) کو اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی و ثقافتی انجمن یونیسکو کی جانب سے 3 ستمبر 2013ء کو 2013ء ایشیا-پیسفک ایوارڈز میں ثقافتی ورثے کے تحفظ میں ایوارڈ آف میرٹ سے نوازا گیا۔

Hotel%20facade%20of%20UNESCO%20awarded%20Tai%20O%20Heritage%20Hotel%20Hong%20Kong تائی او ہیریٹج ہوٹل ہانگ کانگ نے یونیسکو 2013ء ایشیا  پیسفک کلچرل ہیریٹج ایوارڈز میں ایوارڈ آف میرٹ جیت لیا

Hotel facade of UNESCO awarded Tai O Heritage Hotel Hong Kong

(تصویر: http://www.prnasia.com/sa/2013/09/05/20130905173205216819.html)(لوگو: http://www.prnasia.com/sa/2013/09/05/20130905173330875115.jpg)

ہانگ کانگ ہیریٹج کنزرویشن فاؤنڈیشن لمیٹڈ (ایچ سی ایف) (www.hkheritage.org) کی جانب سے بغیر منافع کے سماجی ادارے کے کاروباری ماڈل کی حیثیت سے شروع کیا گیا اور چلایا گیا یونیسکو اعزاز یافتہ تائی او ہیریٹج ہوٹل ہانگ کانگ فروری 2012ء میں کھولا گیا تھا۔ 2010ء میں اینٹیکوئٹیز ایڈوائزری بورڈ کی جانب سے گریڈ II تاریخی عمارت قرار دی گئی یہ 111 سالہ پرانی نوآبادیاتی عہد کی عمارت قدیم تائی او پولیس اسٹیشن سے کامیابی کے ساتھ نو کمروں پر مشتمل 400 سال پرانے ثقافت سے بھرپور ماہی گیروں کے گاؤں تائی او کی عکاسی کرتے ایک بوتیک ہوٹل میں تبدیل کی گئی۔

تائی او ہیریٹج ہوٹل کو دیا گیا تازہ ترین بین الاقوامی یونیسکو ایوارڈ ہانگ کانگ ایس اے آر گورنمنٹ ڈیولپمنٹ بیورو کے شراکت داری منصوبہ برائے بحالی قدیم عمارات کے تحت کسی منصوبے کو حاصل کرنے والا سب سے اہم اعزاز ہے۔ ہوٹل کو 8 بین الاقوامی تحفظ کے ماہرین پر مشتمل جیوری پینل نے تسلیم کیا گیا۔

یونیسکو بینکاک کے چیف آف کلچر یونٹ جناب ٹم کرٹس نے کہا کہ “ہانگ کانگ ایس اے آر حکومت کی ری وائٹلائزیشن اسکیم کے ذریعے ایک سرکاری-نجی منصوبے کے آغاز کے ذریعے غیر آباد تائی او پولیس اسٹیشن کو ثقافتی ہوٹل کی حیثیت سے نئی زندگی دی گئی۔ منصوبہ جامع ثقافتی نقشہ کاری کی کوششوں کے ذریعے مقامی برادری کے اراکین اور عمارت کے سابق مکینوں کی شمولیت کے باعث خاص طور پر قابل تعریف ہے، جنہوں نے بحالی کے کام میں خاصی معلومات فراہم کیں اور اس ورثے کی امتیازی خصوصیات کو ازسرنو بنانے میں مدد دی۔ عمارت کے نئے استعمال سے فراہم ہونے والے بہتر سماجی و اقتصادی مواقع تاریخی عمارت کی طویل المیعاد زندگی کو یقینی بناتے ہیں۔”

20130905173330875115 تائی او ہیریٹج ہوٹل ہانگ کانگ نے یونیسکو 2013ء ایشیا  پیسفک کلچرل ہیریٹج ایوارڈز میں ایوارڈ آف میرٹ جیت لیا

عالمی سطح پر کامیاب مشقوں سے متاثر ہونے والے اعزاز یافتہ تائی او ہیریٹج ہوٹل نے ایک جدید اور مضبوط طویل المیعاد حکمت عملی اور مقامی برادری کی شمولیت مع ماحولیاتی سیاحت پروگرام شروع کیا۔ اپنے آغاز کے بعد 18 ماہ کا متحرک موضوع ‘مجھے تائی او سے پیار ہے’ جاری کیا گیا، جس میں ہوٹل نے فروری 2012ء سے اگست 2013ء کے اختتام تک 275,000 مہمانوں کی میزبانی کی، جو حکومت کی جانب سے مقرر کردہ 66,000 کے سالانہ ہدف سے 200 فیصد زیادہ تھا۔ تازہ ترین اعزاز کے علاوہ اس نے کل 14 اعززت حاصل کیے، جو اس کی ورثے کے تحفظ، خدمات کی عمدگی اور کارپوریٹ سماجی ذمہ داری سے وابستہ کو تسلیم کرتے ہیں۔

تعمیراتی مشیروں، انٹیریئر ڈیزائنروں اور لینڈسکیپ ماہرین کی زیر قیادت قدیم تائی او پولیس اسٹیشن کی اصلی تعمیر اور ہارڈویئر اہمیت کی حفاظت اور ساتھ ساتھ ہانگ کانگ کی برادری، بیرون ملک کے سیاحوں، تحفظ کے شوقین افراد کو بڑے پیمانے پر شامل کر کے سافٹویئر تحفظ کے لیے بھی کوششیں کی گئیں جبکہ محفوظ شدہ ورثہ ہوٹل کی جانب سے سماجی و اقتصادی مواقع بھی فراہم کیے گئے۔

2013ء یونیسکو ایشیا-پیسفک ایوارڈز فار کلچرل ہیریٹج کنزرویشن کے لیے کل 47 انٹریاں موصول ہوئیں جن میں خطے کے 16 ممالک میں مختلف اقسام کی عمارات شامل تھیں۔ اس سال جیوری نے ایک ایوارڈ آف ایکسی لینس، تین ایوارڈ آف ڈسٹنکشن، چھ ایوارڈ آف میرٹ اور دو اعزازی حوالے دیے۔

جیوری نے تائی او ہیریٹج ہوٹل کی کامیابیوں کو سراہا اور ہانگ کانگ اور پورے ایشیا-پیسفک خطے میں ورثے کے تحفظ کی حوصلہ افزائی کے لیے اس منصوبے سے حاصل کردہ اسباق کو شیئر کرنے کے لیے کمیٹی کی حوصلہ افزائی کی۔

 سوالات برائے ذرائع ابلاغ

ایمیلی وو

+852 2738 2320

emilywu@hkheritage.org

 تائی او ہیریٹج ہوٹل ہانگ کانگ

شیک سائی پو اسٹریٹ، تائی او، لانتاؤ جزیرہ، ہانگ کانگ

ٹیلی فون: +852 2985 8383

فیکس: +852 2985 8881

info@taioheritagehotel.com

www.taioheritagehotel.com

فیس بک: taioheritagehotel

ذریعہ تائی او ہیریٹج ہوٹل ہانگ کانگ

Leave a Reply