تھا جس کا انتظار، گوچین روشنی میلہ جلد آ رہا ہے

چونگ شان، چین، 17 اکتوبر 2015ء/پی آرنیوزوائر– 22 سے 26 اکتوبر2015 تک چائنا ایسوسی ایشن لائٹنگ انڈسٹری اور چونگ شان شہری عوامی حکومت کے زیر انتظام 16 واں چین گوچین بین الاقوامی روشنی میلہ (خزاں میلہ، جسے ذیل میں گوچین روشنی میلہ لکھا جائے گا) چونگ شان، گوانگ ڈونگ کے لائٹنگ کیپٹل گوچین کنونشن اینڈ ایگزی بیشن سینٹر میں شروع ہوگا۔ میلے کا رحجان برآمدات کی طرف ہوگا، لیکن یہ مقامی فروخت میں بھی شامل رہے گا۔ میلہ مسابقتی قیمت کے ساتھ اعلیٰ ترین معیار اور نئے انداز کی مصنوعات یکجا کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم ہے جس کی توجہ روشنی کی صنعت کے جدید ترین صنعتی رحجانات پر رکھتا ہے، بڑے پیمانے پر اور ایک ہی مقام پر روشنی، لیمپ، حصول اور تجارتی پلیٹ فارم کی تعمیر کے لیے “ایگزی بیشن شاپ لنک ایجز” کا جدید میلہ چلانے کا طریقہ رکھتا ہے اور ساتھ ساتھ صنعت کے لیے 7 لاکھ مربع میٹر کا وسیع نمائشی علاقہ دیتا ہے۔

Much anticipated Guzhen Lighting Fair, the Great Event is coming/

http://photos.prnasia.com/prnvar/20151016/0861509832

مرکزی مقام (لائٹنگ کیپٹل گوچین کنونشن اینڈ ایگزی بیشن سینٹر) 30 ہزار مربع میٹر سے زیادہ کا رقبہ رکھتا ہے، جس میں 12,717 مربع میٹر کا اسٹینڈ علاقہ اور 1,413 معیاری بوتھ شامل ہیں۔ گوچین کی زبردست صنعتی بنیاد، ساتھ ہی منتظم چائنا ایسوسی ایشن آف لائٹنگ انڈسٹری کے صنعتی وسائل، اعلیٰ معیار کا نمائشی پلیٹ فارم اور دیگر متعدد فوائد نے کئی اداروں کے لیے کامیاب میلوں میں شمولیت کو پرکشش بناتے ہیں۔

100 ملین رین منبی سے زیادہ کی سالانہ قدر و قیمت رکھنے والا گوچین لیمپ پیداوار اور تجارت کے بڑے صنعتی مجموعہ کا لطف اٹھاتا ہے، اور پیشہ ورانہ پیداواری بنیادوں پر دنیا کی چار بڑی روشنی کی فروخت مارکیٹوں میں سے ایک بن چکا ہے۔ مددگار مارکیٹ ماحول کے ساتھ اور اپنے زبردست روشنی صنعتی وسائل پر بھروسے کے ذریعے گوچین روشنی میلہ ایک مرتبہ پھر مختلف وسائل کو یکجا کرتا ہے، اور مقامی مارکیٹ میں شمولیت کے ساتھ ساتھ برآمدات کی جانب میلان رکھتا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ گوچین روشنی میلہ ایک بالکل نیا “غیر ملکی خریداری کاروباری موافقت اجلاس” جاری کررہا ہے تاکہ نمائش کے اثر، تجارت کے حجم اور مہمانوں کے تجربے کو بہتر بنایا جاسکے۔ غیر ملکی خریدارں کے ساتھ موافقت کے ذریعے میلے کی قدر بہت زیادہ ہوجائے گی، میلے کے دوران اجلاس کا انتظام کرکے، بالمشافہ تجارتی موافقت کی ترویج سے، اور ایک ہی مقام پر فوری اور موثر خدمات سے خریداروں اور فراہم کنندگان کو مالی سودے تک پہنچانے میں مدد کے ذریعے۔

مزید معلومات کے لیے میلے کی باضابطہ ویب سائٹ دیکھیں: http://www.gzlightingfair.com/en

تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20151016/0861509832