جے اے سولر نے 1.5گیگاواٹ کی مکمل خودکار ماڈیول مینوفیکچرنگ تنصیب شامل کرلی

بیجنگ، 9 مئی 2016ء/پی آرنیوزوائر/– اعلیٰ کارکردگی کی شمسی مصنوعات تیار کرنے والے دنیا کے بڑے ساخت گروں میں سے ایک جے اے سولر ہولڈنگز کمپنی لمیٹڈ (نیس ڈیک: JASO) (“جے اے سولر”) نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے سنگ تائی، صوبہ ہیبی، چین میں اپنی جدید ترین ماڈیول مینوفیکچرنگ تنصیب میں اعلیٰ کارکردگی کے پی ویپینلوں کی بڑے پیمانے پر پیداوار شروع کردی ہے۔

JA Solar Logo.

http://photos.prnasia.com/prnvar/20150522/0861504483LOGO

سنگ تائی شہر کے اقتصادی ترقی ضلع میں واقع نئی مینوفیکچرنگ تنصیب جدید ماڈیول تیاری کی ٹیکنالوجیوں کو استعمال کرتے ہوئے مکمل خودکار اسمبلی لائنوں کے ساتھ 1.5گیگاواٹ کی سالانہ گنجائش رکھتی ہے۔ تنصیب 60- اور 72-سیل ماڈیولز پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جو بنیادی طور پر جے اے سولر کی انتہائی موثرپرسیئمسیلز کو استعمال کرتے ہیں۔

وہ تمام اسٹرنگرز جو اس شہر میں نصب کیے گئے ہیں سیل کانٹریکٹ نمونوں میں چار بس بارز اور پانچ بس بارز کے درمیان سولڈرنگ خصوصیات میں تبدیلی کی مصنوعی ذہین صلاحیت سے لیس ہیں۔ تمام اسمبلی لائنیں بھی عام ماڈیولز یا دوہرے شیشے کے ماڈیولز کی تیاری کی لچک رکھتی ہیں وہ بھی ان کے درمیان آگے اور پیچھے منتقلی کی آسانی کے ساتھ۔

معیاری 60۔ اور 72- سیل ماڈیولز کی تیاری کے لیے مکمل خودکار اسمبلی لائنیں تنصیب کی پیداواری صلاحیت کو کافی بڑھاتی ہیں۔ سالانہ فی کس پیداوار اندازاً 2 میگاواٹ ہوگی، جو صنعت میں دیگر اداروں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔ مزید برآں، جس طرح اس تنصیب کو ماڈیول اسمبلی، ٹیسٹ اور پیمائش، اسٹاک رومز اور گودام سمیت تمام تفاعلی شعبے رکھنے کے لیے تیار کیا گيا ہے، اس سے سب ایک چھت تلے آتے ہیں اور کافی توانائی موثر ہیں۔

جے اے سولر کے بورڈ کے ایگزیکٹو چیئرمین اور سی ای او جناب باؤفینگ جن نے کہا کہ “سنگ تائی میں ہماری مکمل خودکار ماڈیول بنانے والی تنصیب کا شاندار افتتاح جے اے سولر کو انٹیلیجینٹ مینوفیکچرنگ کے سلسلے میں ایک قدم آگے لے جا رہا ہے۔ ہم اعلیٰ معیار کی مصنوعات کے لیے صارفین کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے اپنی مصنوعات کو بہتر بنانے کے لیے ٹیکنالوجی جدت طرازی پر توجہ مرکوز رکھے گی۔

تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20150522/0861504483LOGO