جے اے سولر کی انتہائی موثر پی وی ماڈیولز کی نئی سیریز جاری

شنگھائی، 26 فروری 2014ء/پی آرنیوزوائر/ — اعلیٰ کارکردگی کے شمسی سیلز اور ماڈیولز تیار کرنے والا معروف عالمی ادارہ جے اے سولر فروری 2014ء سے عالمی نمائشوں میں اپنے پرسیم اور ریسیم ماڈیولز جاری کرے گا۔ یہ مصنوعات 18 فروری کو اسرائیل میں منعقدہ کلین ٹیک اجلاس اور نمائش میں پہلے ہی کامیابی سے جاری ہوچکی ہیں اور آنے والی متعدد نمائشوں جیسا کہ 26 فروری کو جاپان میں پی وی ایکسپو، مارچ میں برطانیہ میں ایکوبلڈ اور مئی میں چین میں ایس این ای سی میں پیش کی جائیں گی۔

6 ضرب 10 پرسیم ماڈیولز سے اندازاً 285 واٹ توانائی متوقع ہے، جو اوسط مونو-کرسٹلائن سلیکون (“مونو-سی”) شمسی سیلوں سے 20 واٹ زیادہ ہے۔ پرسیم ماڈیول کے بنیادی جز پرسیم شمسی سیل نے پیسیویٹڈ بیک سائیڈ اور مقامی بی ایس ایف جیسی ٹیکنالوجیز استعمال کرکے 20.3 فیصد تبدیلی موثریت کو عبور کیا، جو اوسط سے 1.3 فیصد زیادہ ہے۔ ماڈیول اوسط کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ طاقت فی یونٹ فراہم کرتا ہے ۔ اس کے علاوہ نقل و حمل، تنصیب اور بی اوایس پر اٹھنے والے اخراجات میں بھی ڈرامائی طور پر کمی ہوگی اور کم روشنی کے ماحول میں 1 فیصد زیادہ طاقت ملے گی کیونکہ یہ کم روشنی میں شاندار کارکردگی کا حامل ہے۔

6 ضرب 10 ریسیم ماڈیولز سے اندازاً 270 واٹ توانائی متوقع ہے، جو اوسط ملٹی-کرسٹلائن سلیکون شمسی سیلز سے 15 واٹ زیادہ اور عام مونو-سی شمسی سیلز سے 5 واٹ زیادہ ہے۔ بلیک سلیکون تکنیک نافذکرکےریسیم ماڈیول کے بنیادی جز ریسیم شمسی سیلز یکساں شکل رکھنے کے قابل ہیں جو پورے مجموعے  کو بہت متاثر کن بناتا ہے۔ ریسیم شمسی سیل نے 18.3 فیصد تبدیلی موثریت کو پیچھے چھوڑا، جو اوسط سے 0.8 فیصد زیادہ ہے۔ ماڈیول نے فی یونٹ علاقے میں 6 فیصد زیادہ بجلی پیدا کی اور نقل و حمل،  رقبے، تنصیب اور بی اوایس پر آنے والے اخراجات میں بھی ڈرامائی کمی لائے گا۔ اس کے علاوہ ریسیم ماڈیول آئی ای سی معیارات کے دوگنے تجربے پر بھی بہترین پی آئی ڈی-ریزسٹنٹ صلاحیت کو ثابت کرتا ہے۔

جے اے سولر بہترین فراہم کنندگان کے معیاری ترین اجزاء ہی استعمال کرتا ہے۔ تمام مصنوعات داخلی طور پر خودکار انداز میں تیار کی جاتی ہیں، ایک ایسے طریق کار کے مطابق جو پائی-برلن اور سولر-آئی ایف  کا دیکھا بھالا اور مستند ہے۔ پی آئی ڈی ٹیسٹ سے ہٹ کر ادارے کی مصنوعات طویل المیعادبھروسہ مندی کے معیارات، سخت موسمیاتی ماحول میں پائیداری کے معیارات اور ٹی یووی، ایس یوڈی اور ای ٹی ایل کے دیگر معیارات پر پورا اترتی ہیں۔

پرسیم ماڈیول (چھوٹے اور درمیانے درجے کے)رہائشی و تجارتی مقامات کی چھتوں کے لیے موزوں ہے ۔ ریسیم ماڈیول صرف زمینی اور مینوفیکچرنگ چھتوں کے لیے ہی نہیں، بلکہ یہ رہائشی اور تجارتی چھتوں کے لیے بھی  مناسب ہے۔ جے اے سولر مئی 2014ء سے ان دونوں ماڈیولز کی بڑے پیمانے پر پیداوار شروع کرنے اور تجارتی استعمال کے لیے ماڈیول اسمبلی لائنوں میں شامل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیےwww.jasolar.com۔

ذریعہ: جے اے سولر ہولڈنگز کمپنی لمیٹڈ

Leave a Reply