ساب ملر کے اعلان پر آن ہیوسر-بوش ان بیو کا جواب

برسلز، 8 اکتوبر 2015ء/پی آرنیوزوائر– آن ہیوسر-بوش ان بیو (“اے بی ان بیو”) (یورونیکسٹ: ABI) (این وائی ایس ای: BUD) نے ساب ملر پی ایل سی (“ساب ملر”) (ایل ایس ای: SAB) (جے ایس ای: SAB) کی جانب سے جزوی حصص متبادل کے ساتھ 42.15 برطانوی پاؤنڈ نقد فی حصص کی اے بی ان بیو کی تجویز کو مسترد کرنے پر غور کیا ہے۔

اے بی ان بیو حیران ہے کہ ساب ملر کا بورڈ (علاوہ ساب ملر کے سب سے بڑے حصص یافتہ آرٹیا گروپ انکارپوریٹڈ کے ڈائریکٹرز، جنہوں نے مختلف رائے دی) بدستور یہ کہہ رہا ہے کہ تجویز “ساب ملر کا مول اب بھی بہت کم لگا رہی ہے۔”

یہ صداقت سے محروم ہے کیونکہ:

  • نقد تجویز 14 ستمبر 2015ء کو ساب ملرکی اختتامی حصص قیمت 34 برطانوی پونڈ پر تقریباً 44 فیصد پریمیم کی نمائندگی کرتی ہے (یہ اے بی ان بیو کی جانب سے نظرثانی شدہ اندازے سے قبل آخری کاروباری دن تھا)؛ اور
  • آلٹریا گروپ انکارپوریٹڈ، جو ساب ملر میں 27 فیصد حصص اور بورڈ میں تین نمائندے رکھتی ہے، نے علی الاعلان تجویز کی حمایت کی اور “ساب ملر کے بورڈ پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر شامل ہو اور تجویز کردہ پیشکش کی شرائط پر اے بی ان بیو کے ساتھ تعمیری انداز میں رضامندی اختیار کرے۔”

ساب ملر کے بورڈ نے تجاویز کی انتہائی مشروط فطرت کا بھی حوالہ دیا، جس میں امریکا اور چین میں اہم انضباطی رکاوٹیں شامل ہیں، “جن پر ان بیو نے ساب ملر کو اب تک تسلی نہیں دی”۔ اپنے مشیروں کے ساتھ مل کر اےبی ان بیومنتظمین کے ساتھ متحرک انداز میں کام کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ کسی بھی معاملے کو حل کیا جا سکے۔ اے بی ان بیواس تجزیے کو ساب ملر اور اس کے مشیران کے سامنے پیش کرنے کی بارہا پیشکش کرچکا ہے۔ ہر مرتبہ ساب ملر کے بورڈ نے شامل ہونے سے انکار کیا۔

کارلوسبریٹو، چیف ایگزیکٹو افسر آن ہیوسر-بوشان بیو نے کہا کہ:

“ہماری نیک نیتی کے باوجود ساب ملر کے بورڈ نے ہمارے ساتھ بامعنی انداز میں شامل ہونے سے انکار کردیا۔ ہماری تجویز ہر کسی کے لیے بہت قدر پیش کرتی ہے۔ اے بی ان بیو کی پیشکش کی عدم موجودگی میں حصص یافتگان 42 سے زیادہ برطانوی پاؤنڈز کی قدر تک پہنچنے میں کتنا وقت لیں گے؟ اگر حصص یافتگانراضی ہوں کہ ہمیں باضابطہ مذاکرات کرنے چاہئیں، تو انہیں اپنی آواز اٹھانی چاہیے اور ساب ملر کے بورڈ کو اس عمل کو باطل کرنے اور موقع ہاتھ سے نکل جانے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔”

اس اعلان میں شامل تمام معاملات سے تعلق رکھنے والے معاملات میں صرف لیزارڈ اے بی ان بیو کے لیے خصوصی طور پر مالیاتی مشیر کا کردار ادا کررہا ہے، اور لیزارڈ کے صارفین کو حفاظت دینے کو حوالے سے اے بی ان بیو کے علاوہ کسی کا ذمہ دار نہیں اور نہ ہوگا، یا اس اعلان میں پیش کردہ معاملات کے حوالے سے مشاورت فراہم کرنے کے حوالے سے بھی۔ ان مقاصد کے لیے “لیزارڈ” کا مطلب لیزارڈفریریرس اینڈ کمپنی ایل ایل سی اور لیزارڈ اینڈ کمپنی لمیٹڈ ہے۔ لیزارڈ اینڈ کمپنی لمیٹڈ برطانیہ میں فنانشل کنڈکٹ اتھارٹی کی جانب سے ایک منظور شدہ باضابطہ ادارہ ہے۔ نہ ہی لیزارڈ اور نہ ہی اس کے ملحقہ ادارے کسی بھی فرد کے لیے، جو اس اعلان کے حوالے سے لیزارڈ کا صارف نہیں ہے یا اس اعلان میں پیش کردہ معاملات کے حوالے سے، کسی قسم کی کوئی ذمہ داری، جواب دہی یا ذمہ داری رکھتے ہیں (چاہے وہ بلاواسطہ ہو یا بالواسطہ، معاہدے میں ہو، شبہ میں، زیر دستور ہو یا کسی بھی صورت میں)۔

ڈوئچے بینک اے جی جرمن بینکاری قوانین (متعلقہ اتھارٹی: یورپین سینٹرل بینک) اور برطانیہ میں پروڈنشلریگولیشن اتھارٹی کے تحت مستند ہے۔ یہ یورپین سینٹرل بینک اور جرمنی کی وفاقی مالیاتی نگرانی انجمن بافن کے زیر نگرانی ہے اور برطانیہ میں پروڈنشلریگولیشن اتھارٹی اور فنانشل کنڈکٹ تھارٹی میں محدود احکام سے مشروط ہے۔ اس کے اختیار نامے اور پروڈنشلریگولیشن اتھارٹی اور فنانشل کنڈکٹ اتھارٹی کی جانب سے احکام کے بارے میں تفصیلات طلب کرنے یا www.db.com/en/content/eu_disclosures.htm پر دستیاب ہیں۔

ڈوئچے بینک اے جی، جو اپنی لندن شاخ (“ڈی بی”)کے ذریعے کام کررہا ہے، اے بی ان بیو کے لیے کارپوریٹ بروکر کا کردار ادا کررہا ہے اور اس اعلان یا اس کے مواد کے حوالے سے کوئی دوسرا فرد نہیں۔ ڈی بی اے بی ان بیو کے علاوہ کسی دوسرے فرد کو اپنے صارفین کے لیےپیش کردہ حفاظت فراہم کا ذمہ دار نہیں، یہاں پیش کردہ معاملے کے حوالے سے کوئی مشاورت بھی نہیں فراہم کرے گا۔ دھوکا دہی کے لیے کسی فرد کی جواب دہی کو محدود کیے بغیر نہ ہی ڈی بی نہ ہی اس کے ماتحت ضمانت کار، شاخیں یا ملحقہ ادارے اور نہ ہی اس کے متعلقہ ڈائریکٹرز، افسران، نمائندگان، ملازمین، مشیران اور ایجنٹوں کسی بھی قسم کا فرض، جواب دہی یا ذمہ داری قبول کرتے ہیں جو بھی ہو (بلاواسطہ یا بالواسطہ، معاہدے میں ہو، شبہ میں، زیر دستور ہو یا کسی بھی صورت میں) کسی بھی فرد کے لیے جو اس اعلان، اس میں موجود کسی بھی بیان کے حوالے سے ڈی بی کا صارف نہیں ہے۔

کوڈ کے قانون 2.6 (الف) کے مطابق اے بی ان بیو کو لازمی، 14 اکتوبر 2015ء بروز بدھ شام پانچ بجے سے پہلے پہلے، کوڈ کے قانون 2.7 کے تحت ساب ملر کے لیے پیشکش کے مضبوط ارادے کا اعلان کرنا ہوگایا اعلان کرے کہ وہ ساب ملر کے لیے پیشکش کا ارادہ نہیں رکھتا، دونوں صورتوں میں اعلان ایک بیان تصور ہوگا جس پر کوڈ کا قانون 2.8 لاگو ہوتا ہے۔ حتمی تاریخ صرف ساب ملر اور ٹیک اوور پینل کی رضامندی کی صورت میں بڑھائی جائے گی بمطابق قانون 2.6 (ج)۔

اس اعلامیہ کے انگریزی، ولندیزی اور فرانسیسی ترجمے www.ab-inbev.com پر دستیاب ہوں گے۔

کوڈ کے اظہار کی شرائط
مجموعہ قانون یعنی کوڈ کی شق 8.3 (الف) کے تحت کوئی بھی فرد پیش کرنے والے کسی بھی ادارے یا کسی بھی سیکورٹی ایکسچینج پیش کار کے 1 فیصد یا اس سے زیادہ کسی بھی درجے کی متعلقہ سیکورٹیز میں دلچسپی رکھتا ہو (وہ پیش کار جو اس پیش کار کے علاوہ ہو جس نے صرف نقد میں اعلان کیا ہے کہ یہ پیشکش ہے، یا اس جیسا) کو پیش کردہ عہد کے آغاز پر لازمی اوپننگ پوزیشن ڈسکلوژر بنائے، اور اگر تاخیر سے، تو کسی بھی سیکورٹیز ایکسچینج پیش کار کے اعلان کے مطابق کرے۔ اوپننگ پوزیشن ڈسکلوژر میں فرد کی دلچسپی اور مختصر عہدے، سبسکرائب کرنے کے حقوق، کسی بھی (i) پیشکار ادارے اور (ii) کسی بھی سیکورٹی ایجنسی پیش کار (وں) کی متعلقہ سیکورٹیز شامل ہونی چاہئیں۔ ایک ایسے فرد پر جس پر شق 8.3 (ا) لاگو ہوتی ہے کی جانب سے اوپننگ پوزیشن ڈسکلوژر پیشکش کے دور کے آغاز کے بعد 10 کاروباری دنوں کے اندر اندر ساڑھے 3 بجے سہ پہر (بوقت لندن) سے زیادہ تاخیر سے پیش نہیں کی جانی چاہیے، اور اگر مناسب ہو، تو پہلے شناخت شدہ سیکورٹیز ایکسچینج پیش کار کے اعلان کے بعد 10 ویں کاروباری دن پر ساڑھے 3 بجے (بوقت لندن) سے زیادہ دیر نہ ہو۔ متعلقہ افراد جو پیش کار ادارے یا سیکورٹیز ایکسچینج پیش کار کی متعلقہ سیکورٹیز سے حتمی تاریخ سے قبل اوپننگ پوزیشن ڈسکلوژر کے لیے معاملہ کرتے ہیں انہیں اس کے بجائے لازمی ڈیلنگڈسکلوژر بنانا چاہیے۔

کوڈ کے قانون 8.3 (ب) کے تحت کوئی بھی شخص جو پیش کار ادارے یا کسی بھی سیکورٹی ایکسچینج پیش کار کے 1 فیصد یا اس سے زیادہ کسی بھی درجے کی متعلقہ سیکورٹیز میں دلچسپی رکھتا ہو لازمی ڈیلنگ پوزیشن ڈسکلوژر بنائے، اگر فرد پیش کار ادارے یا کسی بھی سیکورٹی ایکسچینج پیش کار کی متعلقہ سیکورٹیز میں معاملات کرنے والا ہے۔ ڈیلنگڈسکلوژر لازمی متعلقہ معاملے اور فرد کی دلچسپیوں اور مختصر عہدے، سبسکرائب کرنے کے حقوق، کسی بھی (i) پیشکار ادارے اور (ii) کسی بھی سیکورٹی ایجنسی پیش کار (وں) کی تفصیلات شامل ہونی چاہئیں، جو شق8 کے تحت پہلے جاری کردہ تفصیلات کی وسعت کو محفوظ کریں۔ کسی فرد کی جانب سے ایک ڈیلنگڈسکلوژر وہ ہے جس پر شق 8.3 (ب) لاگو ہوتی ہے جسے متعلقہ معاملے کی تاریخ کے بعد کاروباری دن پر ساڑھے 3 بجے (بوقت لندن) سے تاخیر سے نہیں ہونا چاہیے۔

ایک دوافراد ایک ساتھ کسی معاہدے یا مفاہمت کی پیروی کررہے ہیں، چاہے وہ باضابطہ ہو یا بے ضابطہ، تاکہکسی بھی پیش کار ادارے کاسیکورٹی ایکسچینج پیش کار کی متعلقہ سیکورٹیز میں دلچسپی حاصل کریں یا اس پر گرفت مضبوط کریں، انہیں شق 8.3 کے تحت اس کام کے لیے واحد فرد سمجھا جائے گا۔

اوپننگ پوزیشن ڈسکلوژرژ لازمی طور پر پیش کار ادارے یا کسی بھی پیش کار کی جانب سے ہونے چاہئیں جبکہ ڈیلنگڈسکلوژرز لازمی طور پر پیش کار ادارے، یا کسی بھی پیش کار اور کسی بھی فرد جو ان سے متعلق ہو کی جانب سے بھی ہونے چاہئیں (شق 8.1، 8.2 اور 8.4 دیکھیں)۔

پیش کار اور پیش کار اداروں کی تفصیلات جو متعلقہ سیکورٹیزاوپننگ پوزیشن ڈسکلوژر اور ڈیلنگڈسکلوژرز کے بارے میں ہوں گی ٹیک اوور پینل کی ویبسائٹ پر ڈسکلوژر ٹیبل www.thetakeoverpanel.org.ukپر لازمی دکھائی جا سکتی ہیں، جس میں اجراء میں متعلقہ سیکورٹیز کی تعداد کی تفصیلات، پیشکش دور کا آغازکب اور اور پہلی مرتبہ پیش کار کو شناخت کب کیا گیا، درج ہوں گی۔ اگر آپ کو اوپننگ پوزیشن ڈسکلوژر یا ڈیلنگڈسکلوژر کرنے کے حوالے سے کوئی بھی شک ہے تو آپ کو پینل کے مارکیٹ سرویلنس یونٹ سے +44 (0)20 7638 0129 پر رابطہ کرنا چاہیے۔

مستقبل کے حوالے سے بیانات
یہ خبری اعلامیہ “مستقبل کے حوالے سے بیانات” کا حامل ہے۔ یہ بیانات اے بی ان بیو کی انتظامیہ کی موجودہ توقعات اور مستقبل کے واقعات پر ان کے نظریں اور پیشرفت پر مبنی ہیں اور فطری طور پر غیر یقینی کیفیات اور حالات میں تبدیلی سے مشروط ہیں۔ مستقبل کے حوالے سے اس اعلامیہ میں شامل ان بیانات میں اے بی ان بیو کی ساب ملرکے بورڈ کے لیے تجویز شامل ہے، اور وہ دیگر بیانات بھی جو تاریخی حقائق نہیں ہیں۔ مستقبل کے حوالے سے بیانات میں عام طور پر “ہوگا”، “ہوسکتا ہے”، “ہونا چاہیے”، “ماننا”، “ارادہ”، “توقع”، “متوقع”، “ہدف”، “اندازہ”، “ممکنہ”، “پیش بینی کرتا” اور ایسے ہی مفاہیم رکھنے والے دیگر الفاظ شامل ہوتے ہیں۔ مستقبل کے حوالے سے ان بیانات میں: مشترکہ کمپنی کی متوقع خصوصیات؛ اے بی ان بیو اور ساب ملر کے حصص یافتگان کی جانب سے مشترکہ کمپنی کی متوقع ملکیت؛ مشترکہ کمپنی کی متوقع صارفی رسائی؛ مجوزہ مالی سودے کے متوقع فوائد؛ اور مجوزہ مالی سودے کی سرمایہ کاری؛ شامل ہیں۔ تاریخی حقائق پر مشتمل بیانات کے علاوہ تمام بیانات مستقبل کے حوالے سے بیانات ہیں۔ آپ کو مستقبل کے حوالے سے ایسے بیانات پر بے جا بھروسہ نہیں رکھنا چاہیے، جو انتظامیہ کے موجودہ نظریے کو ظاہر کرتے ہوں، یہ ان بی ان بیو اور ساب ملر کے لیے مختلف خطرات اور غیر یقینی کیفیات سے مشروط ہیں اور کئی عوامل پر منحصر ہیں، جن میں سے چند اے بی ان بیو کے کنٹرول سے باہر ہیں۔ ایسے اہم عوامل، خطرات اور غیر یقینی کیفیات ہیں جو حقیقی نتائج اور ماحصل کو ان سے بالکل مختلف کرسکتی ہیں، یہاں بیان کردہ مجوزہ مالی سودے کو حوالے سے طریقے میں کوئی یقینی بات نہیں کی جا سکتی جس کا نتیجہ کسی پیشکش یا معاہدے، یا کسی معاہدے کی شرائط کی صورت میں نکلے، اور اس میں درپیش خطرات یوایسسیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (“ایسای سی”) میں 24 مارچ 2015ء کو جمع کرائی گئی سالانہ رپورٹ کے فارم 20-ایف (“فارم 20-ایف”) کے آئٹم 3ڈی کے تحت درج ہیں۔ دیگر نامعلوم اور ناقابل پیش بینی عوامل حقیقی نتائج کو ان مستقبل کے حوالے سے بیانات میں پیش کردہ نتائج سے بالکل مختلف کرسکتے ہیں۔

مستقبل کے حوالے سے ان بیانات کو دیگر تاکیدی بیانات سے ملا کر پڑھانا جانا چاہیے جو متعدد مقامات پر موجود ہیں، بشمول اے بی ان بیو کے حال ہی میں جمع کردہ فارم 20-ایف میں، فارم 6-کے میں پیش کردہ رپورٹوں، اور عوامی سطح پر پیش کردہ اے بی ان بیو یا ساب ملر کی دیگر دستاویزات میں۔ اس اطلاع میں پیش کردہ مستقبل کے حوالے سے بیانات ان انتباہی بیانات پر پورے اترتے ہیں، اور اس کی کوئی یقین دہانی نہیں کرائی جا سکتی کہ حقیقی نتائج اور پیشرفت جس کی اے بی ان بیو کو توقع ہے حقیقت کا روپ دھاریں گی، اور اگر بڑے پیمانے حقیقت بن بھی جائیں، تو اس کے نتائج، یا اثرات، اے بی ان بیو یا اس کے کاروبار اور کام پر ویسے ہی پڑیں گے۔ قانون کی جانب سے طلب کرنے کے علاوہ اے بی ان بیو مستقبل کے حوالے سے کسی بھی بیان کو عوامی سطح پر تازہ تر کرنے یا اس پر نظرثانی کرنے کا ذمہ دار نہیں، چاہے نئی معلومات کے نتیجے میں، مستقبل کے واقعات یا کسی بھی صورت میں۔

امریکی سرمایہ کاروں کے لیے اطلاع
اگر اے بی ان بیوساب ملر کے لیے ایک پیشکش دیتا ہے تو ساب ملر کے امریکی حصص یافتگان کو اطلاع ہونی چاہیے کہ ساب ملر کے حصص یافتگان کی جانب سے منظوری درکار ہونے کی صورت میں مالی سودے کا کوئی بھی قدم ادارے اور حصص یافتگان کے درمیان معاملے کے لیے انگلش کمپنی قوانین کے تحت برطانوی طریقے کے مطابق چلے گا۔ اگر ایسا ہوا، تو توقع ہے کہ سودے کے تحت ساب ملر حصص یافتگان کو جاری ہونے والے حصص امریکی سیکورٹیز ایکٹ 1933ء کی رجسٹریشن شرائط سے مستثنا قرار پائیں گے، سیکشن 3 (ا) (10) کے تحت اور برطانوی ڈسکلوژر شرائط سے مشروط ہوجائیں گے (جو امریکا سے مختلف ہیں)۔ مالی سودا انگلش قوانین کے تحت تحویل کے طریقے پر لاگو ہو سکتا ہے۔ اگر ایسا ہوا تو ساب ملر حصص یافتگان کو جاری ہونے والے حصص امریکی سیکورٹیز ایکٹ کے تحت رجسٹر ہوں گے، رجسٹریشن سے قابل اطلاق استثنا کو چھوڑ کر۔ اگر مالی سودہ برطانیہ تحویل پیشکش کے مطابق ہوا تو یہ امریکی ایکسچینج ایکٹ 1934ء کے قانون کے تحت ہوگا، بشمول قانون 14 ڈی-1 (د) کے قابل اطلاق استثنا ۔

فائلنگ کو فروخت کے لیے پیشکش یا کوئی بھی سیکورٹیز خریدنے کے لیے پیشکش کی استدعا نہ سمجھنا چاہیے، نہ ہی کسی بھی خطے میں سیکورٹیز کی کوئی بھی فروخت ہوسکتی ہے، پیشکش، استدعایا فروخت کسی بھی قانونی دائرے میں سیکورٹیز قوانین کے تحت رجسٹریشن یا کوالیفکیشن کے بغیر ہونا غیر قانونی ہوگا۔ کوئی بھی سیکورٹیز پیش نہیں کی جاستی سوائےسیکورٹیز ایکٹ 1933ء کے حصہ 10 کے مطابق شرائط کو پورا کیے بغیر۔

آن ہیوسر-بوش ان بیو روابط

ذرائع ابلاغ
ماریانآمسمس
ٹیلی فون:
1-212-573-9281+
ای میل: marianne.amssoms@ab-inbev.com

کیرن کوک
ٹیلی فون:
1-212-573-9283+
ای میل: karen.couck@ab-inbev.com

کیتھلینوانبوسلیئر
ٹیلی فون:
32-16-27-68-23+
ای میل: kathleen.vanboxelaer@ab-inbev.com

اسٹیو لپن، برنسوک گروپ یوایس
ٹیلی فون:
1-212-333-3810+
ای میل: slipin@brunswickgroup.com

رچرڈژاک، برنسوک گروپ برطانیہ
ٹیلی فون:
44-20-7404-5959+
ای میل: rjacques@brunswickgroup.com

سرمایہ کار
گراہماسٹیلی
ٹیلی فون:
1-212-573-4365+
ای میل: graham.staley@ab-inbev.com

کرسٹیناکیسپرسن
ٹیلی فون:
1-212-573-4376+
ای میل: christina.caspersen@ab-inbev.com

ہیکووولسیک
ٹیلی فون:
32-16-27-68-88+
ای میل: heiko.vulsieck@ab-inbev.com

مالیاتی مشیر – لیزارڈ
ولیم روکر / چارلی فورمین
ٹیلی فون:2000 7187 20 44+

کارپوریٹ بروکر – ڈوئچے بینک
بین لارنس / سائمنہولنگسورتھ
ٹیلی فون: 8000 7545 20 44+

آن ہیوسر-بوش ان بیو کے بارے میں
آن ہیوسر-بوش ان بیوایکپبلکلیٹریڈڈ کمپنی (یورونیکسٹ: ABI) ہے جو لیوین، بیلجیئم میں قائم ہے اور نیویارک اسٹاک ایکسچینج (اینوائیایسای: BUD) میں امریکن ڈپازٹریریسپٹس رکھتی ہے۔ یہ معروف عالمی شراب ساز ہے اور دنیا کی سرفہرست پانچ صارفی مصنوعات کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ بیئر، حقیقی سماجی نیٹ ورک، ہزاروں سالوں سے لوگوں کو ایک جگہ پر جمع کررہا ہے اور ہمارا پورٹ فولیو 200 سے زیادہ بیئربرانڈز کا حامل ہے جو صارفین کے درمیان مضبوط تعلقات کے قیام کو جاری رکھےہوئے ہے۔ اس میں بڈوائیزر (ر)، کورونا (ر) اور ستیلاآرتوئے (ر) جیسے عالمی برانڈز؛ بیکس (ر)، لیفے (ر) اور ہوئیگارڈن (ر) جیسے بین الاقوامی برانڈز؛ اور بڈ لائٹ (ر)، سکول (ر)، براہما (ر)، انکارکٹیکا (ر)، کوئلمیس (ر)، وکٹوریا (ر)، موڈیلو اسپیشل (ر)، مائیکلوب الٹرا (ر)، ہربائن (ر)، سیڈرن (ر)، کلنسکوئے (ر)، سبرسکایاکورونا (ر)، چرنگوسکی (ر)، کاس (ر) اور جیوپیلر (ر) جیسے مقامی برانڈز شامل ہیں۔ آن ہیوسر-بوش ان بیو کی معیار سے وابستگی 600 سے زیادہ سالوں کے شراب سازی کی روایت اور لیوین، بیلجیئم میں ڈین ہورنبریوری میں پنہاں ہے، اور ساتھ آن ہیوسر اینڈ کمپنی بریوری کے رہنما جذبے میں بھی جو 1852ء سے سینٹ لوئس، امریکا میں ہے۔ جغرافیائی طور پر ترقی یافتہ اور ترقی پذیر مارکیٹوں میں متوازن مقام کے ساتھ آن ہیوسر-بوش ان بیو دنیا بھر کے 25 ممالک میں مقیم تقریباً 155 000 ملازمین کی اجتماعی قوت کا فائدہ اٹھاتا ہے۔ 2014ء میں اے بی ان بیو نے 47.1 ارب امریکی ڈالرز کا فائدہ اٹھایا۔ ادارہ بہترین بیئر کمپنی بننے کے لیے جدوجہد کرتا ہے تاکہ ایک بہتر دنیا کے لیے افراد کو اکٹھا کیا جائے۔ مزید جاننے کے لیے ab-inbev.com، facebook.com/ABInBev یا @ABInBevNews کے ذریعے ٹوئٹر پر دیکھیں۔

مکمل یا جزوی دونوں صورت میں جاری، شائع یا تقسیم کرنے کے لیے نہیں ، نہ ہی کسی دائرۂ اختیار میں یا جہاں متعلقہ قوانین یا ضوابط کی خلاف ورزی تصور ہو۔

یہ اعلان شہری کوڈ برائے تحویل و انضمام کے قانون 2.7 کے تحت پیشکش کے مضبوط ارادے کا اعلان نہیں ہے اور اس امر کی کوئی یقین دہانی نہیں دی جاتی کہ کوئی پیشکش کی بھی جائے گی۔