شیل-اِن لیڈ ہولڈنگز نے میجر سورسنگ ایل ایل سی کو حاصل کرلیا

ہیوسٹن، 29 جولائی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– شیل-اِن لیڈ ہولڈنگز نے 27 جولائی 2015ء کو ایک مالی سودے میں میجر سورسنگ ایل ایل سی کے حصول کا اعلان کردیا ہے جسے “میجر انکارپوریٹڈ(www.majorinc.com) ” بھی کہا گیا ہے۔ میجر انکارپوریٹڈ بنیادی طور پر بجلی کی صنعت پر توجہ رکھنے والے معروف والو آٹومیشن، انٹیگریٹر اور تقسیم کار کی حیثیت سے کام کرتا ہے۔

Holdings شیل اِن لیڈ ہولڈنگز نے میجر سورسنگ ایل ایل سی کو حاصل کرلیا

Shale-Inland Holdings Logo.

لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150728/248120LOGO

میجر اپنے تجارتی نام، میجر انکارپوریٹڈ، سے بدستور کام کرتا رہے گا اور شیل-اِن لینڈ کے والوز اینڈ آٹومیشن (وی اینڈ اے) پلیٹ فارم کا حصہ ہوگا۔ شیل-اِن لینڈپائپ، والوز، فٹنگز اور متعلقہ مصنوعات کا ایک معروف خصوصی صنعتی فراہم کنندہ اور توانائی اور صنعتی شعبوں میں تکنیکی حل پیش کرنے والا ادارہ ہے۔

نیو جرسی میں قائم میجر انکارپوریٹڈ 1976ء میں قائم ہوا تھا اور بجلی بنانے والے 200 سے زیادہ معروف اداروں کے ساتھ تعلق رکھتا ہے، اور انہیں اپنے صارفین کو مستقل اور قابل بھروسہ خدمات فراہم کرنے کی انوکھی صلاحیت دے رہا ہے۔ میجر کے صدر ڈیوڈ کوہن میجر کے کاروبار کی قیادت جاری رکھیں گے۔

“میجر انکارپوریٹڈ بجلی کی پیداوار میں شیل-اِن لینڈ کی جدید صلاحیتوں کو ڈیوڈ کوہن کی زیر قیادت ایک غیر معمولی انتظامی ٹیم دیتی ہے۔ میجر کے جغرافیائی نقوشِ پا اور والو تجربے کے ساتھ ہم بجلی کی پیداوار میں کاروبار کو بڑھا سکتے ہیں اور دیگر مارکیٹوں میں اپنے مجموعی تجربے کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں؛ جس میں شمال مشرق میں پیٹروکیمیکل اور تیل صاف کرنے کا کام شامل ہیں۔” فرینک رڈک، چیف ایگزیکٹو افسر شیل-اِن لینڈ نے کہا۔ انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ “میجر ہماری جاری حصول کی کوششوں کو آگے بڑھاتا ہے کیونکہ ہم اپنی مارکیٹوں میں بنیادی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے تزویراتی اثاثہ جات حاصل کرنے  کے خواہشمند ہیں۔”

شیل-اِن لینڈ
شیل-اِن لینڈ پائپ، والوز، فٹنگز اور متعلقہ مصنوعات کا ایک معروف خصوصی فراہم کنندہ اور توانائی اور صنعتی شعبوں کے لیے لچکدار تکنیکی حل پیش کرنے والا ماہر ادارہ ہے۔ شیل-اِن لینڈ کے صدر دفاتر ہیوسٹن میں واقع ہیں اور اس وقت یہ دنیا بھر میں 42 تنصیبات چلاتا ہے۔ صارفین سے یہ قربت شیل-اِن لینڈ کو رسدی زنجیر میں ایک اہم کڑی کی حیثیت سے کام کرنے دیتی ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیےwww.shale-inland.com۔

 رابطہ: investor.relations@shaleinland.com