مرک تنصیب کی توسیع کے ساتھ وائرل اور جین تھراپی خدمات کی پیشکش کا فائدہ اٹھاتا ہوا

– زیادہ بڑی کارلسباڈ، کیلیفورنیا تنصیب طبی سے کمرشل پیمانوں پر صارفین کی سپورٹ کو ہموار انداز میں آگے بڑھانا ممکن بنائے گی

– کیمپس توسیع اچھی ساخت گری مشقوں کی صلاحیت کو تقریباً 90 فیصد تک بہتر بنائے گی

ڈارمسٹاڈٹ، جرمنی، 4 مئی 2016ء/پی آرنیوزوائر/– معروف سائنس اور ٹیکنالوجی ادارے مرک نے آج اپنی کارلسباڈ، کیلیفورنیا تنصیب کی توسیع کا اعلان کیا ہے تاکہ وائرل اور جین تھراپی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کیا جا سکے۔

تصویر –http://photos.prnewswire.com/prnh/20160502/362386

2016ء میں تکمیل کے لیے تیار کارلسباڈ کیمپس 44,000 مربع فٹ سے 65,000 مربع فٹ تک بڑھ جائے گا، جس میں 16 معیاری وائرل بڑے پیمانے پر تیاری کے کلین روم مقامات، دو بھراؤ/تکمیل کے مقامات اور گودام کی دوگنی گنجائش ہوگی۔ توسیع واحد استعمال کے آلات کو طبی و کمرشل بڑے پیمانے پر ادویات تیاری کے لیے لچکدار آگے بڑھائے جانے کی قابل ساخت میں مکمل کرے گا۔

مرک ایگزیکٹو بورڈ کے رکن اور سی ای او، حیاتی سائنس ادت بٹرا نے کہا کہ “ہم جدید اور پیچیدہ مصنوعات کی تیاری اور ان پر تجربے میں اپنی صنعت کی معروف پیشکشوں کا فائدہ اٹھا رہے ہیں اور ایک قابل بھروسہ اور طویل المیعاد شراکت دار کی حیثیت سے وابستگی کی اہمیت ظاہر کر رہے ہیں۔”کارلسباڈ میں ادارے کی نئی صلاحیت مرک کو طبی سے لے کر کمرشل پیمانوں تک صارفین کو ہموار انداز میں مدد دینے کے قابل بناتی ہے اور روکوِل، میری لینڈمیں سیل-بینکنگ خدمات، گلاسگو، اسکاٹلینڈ میں جین تھراپی بنانے کی صلاحیت اور عالمی بایوریلائنس (ر) بایوسیفٹی ٹیسٹنگ کی پیشکش سے مکمل کرتی ہے۔

ایس اے ایف سی کی وائرل اور جین تھراپی پیشکشوں کے لیے مرک کا اہم ترین مقام کارلسباڈ تنصیب اس توسیع کے دوران مکمل طور پر فعال رہے گا۔

کارلسباڈ کیمپس جین تھراپی، وائرلویکسین اور امیونوتھراپی مصنوعات کے لیے جدا بھراؤ/تکمیل گنجائش پیش کرتا ہے۔ مرک کی ٹیمیں وائرل، جین تھراپی اور بایوسیفٹی ٹیسٹنگ شعبوں میں دہائیوں کا مشترکہ تجربہ رکھتی ہیں۔

مرک کے تمام خبری اعلامیے مرک کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوتے ہی ای میل کے ذریعے بیک وقت تقسیم کیے جا تے ہیں۔ آن لائن رجسٹر ہونے، اپنی سروس کے انتخاب یا خاتمے کے لیے www.merckgroup.com/subscribe پر جائیں۔

مرک کے بارے میں

مرک صحت عامہ، حیاتی سائنس اور کارکردگی کے مواد میں معروف سائنس و ٹیکنالوجی ادارہ ہے۔ تقریباً 50,000 ملازمین ایسی ٹیکنالوجیوں کو بہتر بنانے کے لیے کام کرتے ہیں جو بہتر اور اضافی زندگی کو ممکن بناتی ہیں –حیاتی ادویات سازی علاج سے لے کر سرطان اور بافتوں کی مختلف سختیوں، سائنسی تحقیق و پیداوار کے لیے جدید نظام، اسمارٹ فونز اور ایل سی ڈی ٹیلی وژنز کے لیے مائع کرسٹل تک۔ 2015ء میں مرک نے 66 ممالک میں 12.85 بلین یوروز کی فروخت کیں۔

1668ء میں قائم ہونے والا مرک دنیا کا قدیم ترین ادویات ساز و کیمیائی ادارہ ہے۔ اس کی بنیاد رکھنے والا خاندان عوامی سطح پر مندرج اس کاروباری گروپ کے بیشتر حصص رکھتا ہے۔ مرک، ڈارمسٹاڈٹ، جرمنی مرک کے نام اور برانڈ کے عالمی حقوق رکھتا ہے۔ واحد استثنا صرف امریکا اور کینیڈا ہے جہاں ادارہ ای ایم ڈی سیرونو، ملی پور سگما اور ای ایم ڈی پرفارمنس مٹیریلز کے نام سے کام کرتا ہے۔