موبائل کامرس اور ادائیگی ادارے موزیڈو نے ونس پادوا کو ایگزیکٹو نائب صدر برائے مصنوعات نامزد کردیا

آسٹن، ٹیکساس، 13 ستمبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/– بھروسہ مند ڈیجیٹل کامرس اور ادائیگی حلوں کے عالمی فراہم کنندہ موزیڈو نے آج اعلان کیا ہے کہ ونس پادوا ایگزیکٹو نائب صدر برائے مصنوعات و ڈیولپمنٹ شمولیت اختیار کرچکے ہیں جو فوری طور پر موثر ہوگا۔

موزیڈو کے سی ای او ٹوڈ بریڈلی نے کہا کہ “ونس کا مضبوط مصنوعات و پلیٹ فارم ڈیولپمنٹ پس منظر، ثابت شدہ کاروباری معاملہ فہمی اور کامیاب ٹیکنالوجی پیشرفت میں حصہ ہماری آگے بڑھنے کی حکمت عملی کے مطابق ہے۔ ونس آگے بڑھنے والے کاروباروں میں جدت طرازی اور ٹیکنالوجی تبدیلی کے مطابق مصنوعات اور مارکیٹ کو تلاش کرنے کا ریکارڈ ظاہر کر چکے ہیں۔ موزیڈو ٹیم میں کلیدی رہنما کی حیثیت سے ان کا فہم، تجربہ اور صنعتی معلومات ہمیں مستقبل میں کامیابی سے آگے بڑھائے گی۔”

اداروں کے اندر جدت طرازی کو تحریک دینے کے 15 سے زیادہ سالوں کے تجربے کے ساتھ، جن میں آئی بی ایم (واٹسن اور ٹیوولی)، ڈیل اور انٹیل شامل ہیں، پادوا غیر معمولی جدت طرازی اور کامیاب مصنوعات اور پلیٹ فارم متعارف کروانے کا ریکارڈ لاتے ہیں۔ آئی بی ایم واٹسن گروپ کے اندر پادوا حال ہی میں آئی بی ایم واٹسن پلیٹ فارم اور مصنوعات کی نمو اور تزویراتی نفاذ کی قیادت کے ذمہ دار رہے ہیں۔ صارف اور کاروباری نتائج مرتکز صارفی شمولیت کو مشین تدریس، مصنوعی ذہانت اور آگہی کمپیوٹنگ کے سہارے میں تبدیل کرتے ہوئے پادوا کامیاب ڈیزائننگ، تعمیر اور واٹسن ڈیولپر کلاؤڈ کو فراہمی کے ساتھ غیر معمولی اضافی نمو کو تحریک دی جو اب آئی بی ایم کوگنیٹو بزنس حکمت عملی کی بنیاد کے طور پر کام کرتی ہے۔

پادوا تجارتی اسٹارٹ-اپس میں متعدد قائدانہ اور موسسانہ کردار بھی رکھتی ہے۔ ادائیگی تجارت میں ایک جدت طراز آئی پائیووٹ کو 1999ء میں انٹیل کی جانب سے حاصل کیا گیا تھا۔ تجارتی میدان میں جدت طرازی کو بڑھاتے ہوئے پادوا نے 2001ء میں وائر کیشے کی بنیاد رکھی اور کامیابی سے صنعت کا شفاف ویب ایپلیکیشن ایکسلریٹر فراہم کیا۔

پادوا نے کہا کہ “میں موزیڈو میں شمولیت اور میرے مصنوعات اور پلیٹ فارم تیاری کے تجربے کو موزیڈو کے اندر اور اپنے صارفین کے لیے مزید جدت طرازی کو تحریک دینے کے لیے پرجوش ہوں۔ میں دنیا بھر میں مکمل نئے تجربے اور موبائل تجارت کے جال کو لانے کے لیے ڈیجیٹل اور موبائل ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے زندگیوں کو بہتر بنانے میں موزیڈو کا ہم خیال ہوں۔”

موزیڈو کے بارے میں

موزیڈو دنیا بھر میں صارفین کے لیے تیار کردہ قیمت میں موثر کلاؤڈ-بیسڈ بھروسہ مند ڈیجیٹل ادائیگی اور کامرس حل فراہم کرتا ہے۔ انتہائی انٹرآپریبل موزیڈو حل کسی بھی وائرلیس کیریئر اور موبائل ڈیوائس کے ساتھ کام کرتے ہیں اور اشتہارات، پیشکشوں اور تیسرے فریقین کی جانب سے دیگر مصنوعات کے ساتھ باآسانی مل جاتے ہیں۔ موزیڈو کی عالمی موجودگی اور پیشکشوں میں امریکا، چین، بھارت، افریقہ، مشرق وسطیٰ، یورپ اور لاطینی امریکا میں آپریشنز شامل ہیں، جو افراد کے لیے اپنی رقوم، ادائیگیوں اور ديگر خدمات کو اپنے موبائل فون کے ذریعے منظم کرنا ممکن بناتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے mozido.com۔ ٹوئٹر پر فالو کیجیے: @Mozido۔

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ:
وان لے
ایس وی پی مارکیٹنگ، موزیڈو
512-518-2200