میکسی آل کے فعال ہونے کا آغاز

– فاصلاتی تعلیم میں ایک نیا عہد

ساؤپاؤلو، 12 دسمبر 2013ء/ پی آرنیوزوائر/ –

قبل از فعالیت کے مرحلے میں میکسی آل (www.maxyall.com) مارکیٹ میں ایک تجویز پیش کررہا ہے جو کم از کم جدید ضرور ہے: ایک عالمی فاصلاتی تعلیمی پلیٹ فارم جو اس وقت دستیاب تمام پلیٹ فارموں سے مختلف ہے۔ ادارے کے عالمی صدر ارسینیو پیگلیارینی کے مطابق ٹیکنالوجی اور خود تعلیمی کا یہ ملاپ تعلیم کو ایسے نئے روپ دھارنے کی صلاحیت دے گا، جیسی پہلے کبھی نہیں دیکھی گئیں۔

فاصلاتی تعلیم کے زبردست رحجان کے ساتھ، جو گوگل کی شعبے میں شمولیت کے ساتھ پہلے ہی سامنے آ چکا ہے، (google.com/edu) میکسی آل آئی او ایس سسٹمز (www.apple.com/br/ipad) اور اینڈرائیڈ (www.android.com) کے لیے ایپلی کیشنز کے ماحول کا حامل ہوگا، اور نصاب خریدنے اور ای-کامرس کے ساتھ تعلق کے قابل صارفین اور ان کے ساتھ ساتھ تربیتی سیشن اور مالی سودوں کا ریکارڈ رکھنے میں تقسیم کاروں دونوں کے لیے بہتر تجربے کا حامل ہوگا۔

ارسینیو نے کہا کہ “میکسی آل انفرادی صلاحیت کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے اور ہدایات، ٹیکنالوجی، مارکیٹنگ اور ای-کامرس کے عالمی شعبوں کے ذریعے کامیابی کے ہدف کے ساتھ تخلیق کیا گیا ہے۔” میکسی آل کے چیف ایگزیکٹو لاطینی امریکہ میں پیکارڈ بیل (www.packardbell.com) کے سابق صدر، بسکیپ (www.buscape.com.br) کے نائب صدر تھے اور اس شعبے میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں، اور امریکہ، یورپ اور مشرق وسطیٰ میں کاروباری انتظام بھی کرچکے ہیں۔

ارسینیو نے گفتگو کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ “یہ دنیا کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مارکیٹوں میں سے ایک میں سرمایہ کاری کا وقت ہے، یعنی تعلیم میں، بالخصوص اس شعبے میں جہاں علم کی قدر تیزی سے بڑھ رہی ہے۔”

میکسی آل کا باضابطہ اجراء آنے والے مہینوں میں ہوگا، لیکن قبل از اجراء کی وڈیوز دیکھنا ابھی سے ممکن ہے:

تصوراتی: http://www.youtube.com/watch?v=6BWlqwwPEkc
اصولی: http://www.youtube.com/watch?v=A4PEr5hGMZQ

 رابطہ:
فرنینڈو باڈینی
marketing@maxyall.com
ۤۤ55-15-9-8166-3100+

Leave a Reply