میکس تھون نے اینڈرائیڈ پروسیسرز میں عالمی موبائل ٹیکنالوجی رہنما کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کردیا

میکس تھون رول ٹیک شراکت داری 2014ء میں 100 ملین سے زیادہ اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹس میں میکس تھون براؤزرز کو لائے گی

سان فرانسسکو، 6 ستمبر 2013ء/پی آرنیوزوائر/ –

جدید ویب براؤزرز بنانے والی عالمی سافٹویئر کمپنی میکس تھون نے آج اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹس میں استعمال ہونے والی چپ سیٹس کے تیسرے سب سے بڑے عالمی فراہم کنندہ میڈیا ٹیک کے ویلیو-ایڈڈ سروسز شعبے رول ٹیک کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ یہ شراکت داری میکس تھون کے صنعت میں پیش پیش ویب براؤزر کو 2014ء میں 100 ملین تک اسمارٹ فونز میں پہلے ہی سے پیش کرے گی۔

یہ تعاون برازیل، روس اور بھارت سمیت تیزی سے ابھرتی ہوئی عالمی انٹرنیٹ مارکیٹوں میں میکس تھون کی مستقل موبائل توسیع اور عالمی مارکیٹوں میں میکس تھون کی مستقل پیشرفت کے وژن کے مطابق ہے۔

میکس تھون کے سی ای او جیف چین نے کہا کہ “میکس تھون کی رول ٹیک کے ساتھ شراکت داری ان مارکیٹوں میں ہماری پہلے ہی سے زبردست توسیع پر ترقی کا ایک نیا محرک ہے۔ برازیل، روس، چین اور انڈونیشیا جیسی مارکیٹیں انٹرنیٹ کی ترقی کے اگلے دور میں اور زیادہ محرک ہوں گی۔ ان تمام مارکیٹوں میں شمالی امریکہ اور یورپ کے مقابلے میں انٹرنیٹ کانفوذ کم ہے۔ اس لیے گنجائش بہت زیادہ ہے اور ہم نئے صارفین کو خدمات فراہم کرنے کا موقع دینے پر خوش ہیں۔”

رول ٹیک کے بانی اور سی ای او ہوئی لنگ لیو کہتے ہیں کہ “رول ٹیک کا مشن او ای ایمز اور ڈیوائس بنانے والوں کے ساتھ مل کر مارکیٹوں میں اسمارٹ ڈیوائسز اور خدمات کا بہترین ممکنہ ملاپ فراہم کرنے میں مدد دینا ہے۔  ہمیں ان کوششوں میں میکس تھون کے اعلیٰ کارکردگی کے ویب براؤزرز شامل کر کے خوشی ہوئی ہے۔”

میکس تھون اصلی ڈیوائس بنانے والوں کی جانب سے فروخت کیے گئے اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹس  میں پہلے سے نصب ہوگا۔ اس کی جزوی فہرست میں ایل جی ای، زیڈ ٹی ای، ٹی سی ایل/الکاٹیل، جیونی، فلپس، ٹیکین، کونکا، لینووو موبائل، سی کے ٹی اور لاوا موبائل شامل ہیں۔

میکس تھون کے انٹرنیشنل ڈویژن کے وی پی کارل ماٹسن نے کہا کہ “ویب کی اگلی لہر اس وقت ساؤ پاؤلو، حیدرآباد، چنئی اور جکارتہ جیسے شہروں میں وقوع پذیر ہو رہی ہے۔ ہمارے براؤزر تیز اور ضرورت پڑنے پر مقامی مزاج رکھتے ہیں اور صارفین کو ایک پلیٹ فارم سے اگلے میں ہموار انداز میں پہنچنے کی سہولت دیتے ہیں۔ یہ ویب کے اگلے مرحلے کا راز ہے اور یہ شراکت داری اس کا ثبوت ہے۔

میکس تھون کے بارے میں مزید جاننے کے لیے: www.maxthon.com

رول ٹیک کے بارے میں مزید جاننے کے لیے contact@rolltech.com.tw پر رابطہ کیجیے یا ملاحظہ کیجیے : www.rolltech.com.tw

میکس تھون ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

 رابطہ:
بورسن-مارٹ سیلر برائے میکس تھون
سینڈی چوئی
Sandy.Choi@BM.com
212-614-4757 (1+)

 ذریعہ میکس تھون

Leave a Reply