ویریزون 5جی تجربات فوری کمرشلائزیشن کی جانب ماحول کو تحریک دیتے ہوئے

بارسلونا، اسپین، 22 فروری 2016ء/ پی آرنیوزوائر– ویریزون اور دنیا کے معروف ٹیکنالوجی ادارے 5جی کو حقیقت بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ویریزون اور اس کے 5جی ٹیکنالوجی فورم شراکت داروں کے ساتھ عملی تجربات جاری ہیں جو 5جی نظام کو جدید بنا رہے اور تحریک دے رہے ہیں۔ ایرکسن، انٹیل، نوکیا، سام سنگ الیکٹرونکس امریکا انکارپوریٹڈ اور کویلکوم نے ویریزون کے ساتھ تعاون کیا ہے تاکہ تکنیکی صف بندی پر جارحانہ انداز میں کام کیا جائے اور عملی نیٹ ورکس پر اہم پیشرفت کی جائے، اور دنیا کے حقیقی ماحول میں 5جی ٹیکنالوجی کی خصوصیات کا تجربہ کیا جائے۔

ویریزون 5جی ٹیکنالوجی فورم کے عملی تجربات کے بارے میں وڈیو دیکھنے یا ایمبیڈ کرنے کے لیے دیکھیں https://youtu.be/XFjmrzw-9EM

ویریزون کے 5جی ٹیکنالوجی فورم شراکت دار ٹیلی کمیونی کیشنز اور ٹیکنالوجی صنعت کے تمام شعبوں پر سے ہیں جیسا کہ ایپل، سسکو، ایرکسن، انٹیل، ایل جی، نوکیا، سام سنگ اور کویلکوم۔ اجتماعی 5جی ٹیکنالوجی فورم 5جی ٹیکنالوجی کے تکنیکی معیارات کو تحریک دینے کے لیے مل جل کر کام کررہا ہے۔ کمیونی کیشنز اور ٹیکنالوجی کے رہنماؤں کے ساتھ کام کرنے کے ساتھ ساتھ ویریزون 5جی ٹیکنالوجی فورم میں مشرقی و مغربی ساحل کے وینچر کیپٹل گروپس بھی شامل ہیں جو ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں کی اقسام پر توجہ رکھے ہوئے ہیں۔

ایڈ چین، سینئر نائب صدر، ٹیکنالوجی اسٹریٹجی اینڈ پلاننگ نے کہا کہ “ویریزون اپنے شراکت داروں کے ساتھ کام کرکے 5جی ٹیکنالوجی کے گرد جدت طرازی کو رفتار دینا جاری رکھتا ہے۔ ہم ملک بھر میں 4جی جاری کرنے والے بھی پہلے تھے۔ 5جی کے ساتھ ہم ٹیکنالوجی منظرنامے پر جدت طرازی کو ایک مرتبہ پھر تحریک دیں گے تاکہ اپنے صارفین کے لیے مارکیٹ میں نئے حل لائیں۔ ہمارے عملی تکنیکی تجربات ثابت کر رہے ہیں کہ 5جی موجود ہے اور کمرشل قالب میں ڈھلنے کے لیے تیار ہے، اور ہم نے متعدد عملی صورتیں تیار کی ہیں جو حقیقی دنیا کے ماحول کی نمائندگی کرتی ہیں۔”

نتائج کو ثابت کرنا

5جی ٹیکنالوجی شراکت داروں کے ساتھ عملی تجربہ نفاذ کے منظرنامے کی وسیع اقسام کا احاطہ کرتا ہے۔ فکسڈ وائرلیس اور موبائل5جی سسٹمز ویریزون نیٹ ورک کے مرکز سے جوڑے گئے اور اندرونی و بیرونی ماحول کے درمیان سگنلز منتقل کیے گئے۔ تجربات رہائشی اور کمرشل دونوں عمارات میں کیے گئے۔یہ جانچ حقیقی دنیا کے حالات پیدا کرتے ہیں جن میں ملی میٹر ویو بینڈز کا استعمال کیا گیا، جس میں ایف سی سی کے نوٹس فار پروپوزڈ رول میکنگ برائے 5 جی اسپیکٹرم میں موجود بینڈز شامل ہیں۔ ان بینڈز کا پھیلاؤ خصوصیات مختلف فکسڈ اور موبائل صف بندیوں پر دباؤ میں ڈالی گئیں، جنہوں نے کئی گیگابٹس فی سیکنڈ رینج میں نتیجہ فراہم کیا۔ لچک مختلف فاصلوں میں ملی سیکنڈ رینج میں پیمائش کی گئی جس نے زبردست وڈیو معیار فراہم کیا۔

ہر شراکت دار کے ساتھ انوکھے عملی تجربات کے علاوہ مندرجہ ذیل عوامل بھی مختلف مقامات پر جانچے گئے:

  • صف بندی کے مختلف حالات کو استعمال کرتے ہوئے ملی میٹر اور سینٹی میٹر ویو اسپیکٹر کے ساتھ انٹینا جدت طرازی
  • بیم فورمنگ، بیم ٹریکنگ، بڑی ایم ای ایم او (ملٹی پل ان پٹ، ملٹی پل آؤٹ پٹ) اور وائیڈ بینڈ اسپیکٹرم (200 میگاہرٹز – 1 گیگاہرٹز سویتھس)
  • صف بندی کی لچک اور انٹینا کی شکل و صورت بشمول حجم مع ایم ایم ویو انٹیناز

ویریزون نیٹ ورک رہنما بننے سے وابستہ ہے اور 5جی جدت طرازی کو تحریک دے رہا ہے۔ 5جی ٹیکنالوجی ہماری مستقبل کی کنیکٹیوٹی کی بنیاد پر اور ہماری ڈیجیٹل دنیا کے مرکز میں تعمیر ہو رہی ہے۔ کئی گیگابٹس فی سیکنڈ رفتار اور واحد ملی سیکنڈ لچک فائبر ٹو فائرلیس کے فوائد فراہم کرے گی۔ مزید برآں، 5جی نمایاں طور پر زیادہ منسلک ڈیوائسز کو سنبھالنے کی صلاحیت رکھے گی اور انٹرنیٹ آف تھنگز کے پھیلنے کا انتظام کرے گی۔

نیٹ ٹیکنالوجی پلاننگ کے نائب صدر ایڈم کوئپے، جو تکنیکی تجربات کی کوششوں کی رہنمائی کررہے ہیں، نے کہا کہ “ہم اگلے چند ماہ میں ان تجربات کو مزید پھیلانے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ جدت طرازی میں بہت رفتار ہونے کی وجہ سے ہم فوری طورپر چند کلیدی تکنیکی فیصلے لینا اور کمرشل سطح پر آغاز سے قبل عوامل کی جانب فورا منتقل ہونا چاہتے ہیں اور رواں سال بعد میں تجربات کرنا چاہتے ہیں۔ ہم ایشیائی مارکیٹوں میں اپنے ساتھی آپریٹرز کے ساتھ قریبی تعاون بھی کر رہے ہیں کیونکہ ہم 2017ء میں 5جی ٹیکنالوجی کو عملی طور پر نافذ کرنے کے لیے کافی حد تک تیار ہیں۔”

ویریزون کمیونی کیشنز انکارپویٹڈ (این وائی ایس ای، نیس ڈيک: VZ) 177,700 متنوع افرادی قوت رکھتا ہے اور 2015ء میں لگ بھگ 132 بلین ڈالرز تخلیق کیے۔ ویریزون امریکا کا سب سے بھروسہ مند وائرلیس نیٹ ورک چلاتا ہے، جو ملک بھر میں 112 ملین سے زیادہ ریٹیل کنکشن رکھتا ہے۔ نیو یارک میں صدر دفاتر کا حامل ادارہ امریکا کے جدید ترین فائبر آپٹک نیٹ ورک پر رابطہ کاری اور تفریحی خدمات بھی فراہم کرتا ہے اور دنیا بھر میں صارفین کو مکمل کاروباری حل پیش کرتا ہے۔

ویریزون کا آن لائن نیوز سینٹر: ویریزون خبری اعلامیے، ایگزیکٹو تقاریر اور سوانح عمری، ذرائع ابلاغ کے روابط اور دیگر معلومات ویریزون کے آن لائن نیوز سینٹر میں www.verizon.com/news/پر موجود ہیں۔ خبری اعلامیہ ایک آر ایس ایس فیڈ کے ذریعے دستیاب ہیں۔ سبسکرائب کرنے کے لیے ملاحظہ کیجیے www.verizon.com/about/rss-feeds/۔

مارک ٹریسی
908.559.4016
marc.tracey@verizon.com