ویوو کی 2017 ایم ڈبلیو سی میں شرکت؛ شعبے کی متعدد معروف ٹیکنالوجیز کی نمائش

شنگھائی، 3 جولائی 2017ء / پی آر نیوزوائر/– اسمارٹ فون بنانے والا معروف ادارہ ویوو موبائل ورلڈ کانگریس شنگھائی (ایم ڈبلیو سی شنگھائی) میں متعدد جدید ٹیکنالوجیز اور فعالیت کی نمائش کرے گا، جس میں ویوو انڈر ڈسپلے فنگرپرنٹ اسکیننگ سلوشن، پس پشت روشنی اور رات کے منظر میں تصویر کشی کے لیے ڈیجیٹل سگنل پراسسنگ (ڈی ایس پی) فوٹوگرافی سلوشن، اور ایک قابل ترتیب ڈی ای سے ڈیکوڈنگ چپ کے ساتھ ہائی-فائی سلوشن شامل ہے۔

“دا ہیومن ایلیمنٹ” کے موضوع پر ہونے والی ایم ڈبلیو سی شنگھائی 2017، 28 جون سے یکم جولائی 2017ء تک شنگھائی کے نئے بین الاقوامی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی۔ توقع ہے کہ یہ کانفرنس عالمی موبائل صنعت کے متعدد شعبوں سے تعلق رکھنے والے 650 سے زائد تخلیق کاروں کو متوجہ کرے گی۔

ویوو انڈر ڈسپلے فنگرپرنٹ اسکیننگ سلوشن کا اجراء: مستقبل میں حقیقی مکمل اسکرین ڈسپلے کی توقع

ویوو کی جانب سے پیش کی جانے والی تمام ٹیکنالوجیز اور فعالیتوں میں سب سے زیادہ قابل ذکر ویوو انڈر ڈسپلے فنگرپرنٹ اسکیننگ سلوشن (“ویوو انڈر ڈسپلے”) ہے جس نے ڈسپلے کے اندر فنگرپرنٹ اسکین کرنے کی قابلیت کو حاصل کیا ہے۔ گو کہ حالیہ خبروں میں کہا جارہا ہے کہ ڈسپلے کے اندر فنگرپرنٹ ٹیکنالوجی کو بہت جلد پیش کیا جائے گا، یہ پہلا موقع ہے کہ کسی اسمارٹ فون بنانے والے ادارے نے اس کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔

ویوو کے تحقیق و ترقی منصوبے میں فنگرپرنٹ اسکیننگ کسی علیحدہ بٹن کا حصے پر انجام نہیں دی جاتی۔ اسے اسکرین کے اندر، میٹل شیل کے پیچھے یا پھر فریم میں زیادہ بہتر سمجھا جائے گا۔

نئی ٹیکنالوجی کو بنانے والے ویوو کے انجینئر کے مطابق ویوو انڈر ڈسپلے انلاک کرنے کے لیے ایک نیا فنگرپرنٹ حل ہے جسے کوالکوم (ر) فنگرپرنٹ سینسر کی مدد سے بنایا گیا ہے۔ سینسر سے الٹراساؤنڈ ایک او ایل ای ڈی ڈسپلے، جو کہ 1.2 ملی میٹر موٹا ہے، میں گھس سکتا ہے تاکہ صارف کے فنگرپرنٹ کو شناخت کرسکے۔ شعبے میں زیر استعمال فنگرپرنٹ شناخت کرنے کی روایتی برقی رو اور نظری ٹیکنالوجیز کے مقابلے میں، ویوو انڈر ڈسپلے پانی کے نفوذ اور مخالف سمت سے روشنی کے حوالے سے بہت فائدہ مند ہے۔

چونکہ ویوو انڈر ڈسپلے میں فنگرپرنٹ سینسر کے لیے علیحدہ بٹن کی ضرورت نہیں، یوں یہ حقیقت میں مکمل اسکرین ڈسپلے اور یک جسم بناوٹ اور مکینکی اعتبار سے پانی کے نفوذ سے پاک ڈیزائن کے قابل بناتا ہے۔ یہ اسمارٹ فون کے ظاہر میں جدید انداز کو فروغ دیتا ہے۔ الٹراسانک ٹیکنالوجی کے ذریعے فنگرپرنٹ شناخت کی تکنیک کو صارف کا انداز پہنچاننے جیسا کہ اشاروں کی شناخت، حفاظتی توثیق اور دیگر شعبوں تک وسعت دی جاسکتی ہے، جو صارف کے تجربے کو بہت بہتر بنائے گا۔

انڈیپنڈنٹ ڈی ایس پی فوٹوگرافی سلوشن: پشت سے روشنی اور رات کے منظر کی تصویر کشی میں زبردست بہتری

روشنی کی مشکل صورتحال جیسا کہ کم-روشنی یا پھر پشت سے روشنی والے ماحول میں تصویر کا معیار بہتر بنانے کے لیے ویوو نے بالکل نیا خودمختار ڈی ایس پی فوٹوگرافی سلوشن متعارف کروایا ہے۔

روز مرہ امور کے دوران موبائل فون سے تصویریں لیتے ہوئے صارفین کو روشنی کے حوالے سے مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ ویوو ڈی ایس پی فوٹوگرافی سلوشن صارفین کو اعلی معیار اور درست ایکسپوژر کے ساتھ تصویر لینے، اور تصویر کی چمک میں ردوبدل کرنے میں مدد کے لیے تیار کیا گیا ہے تاکہ اسے ویسا بنایا جاسکے کہ جیسا انسانی آنکھ سے حقیقت میں نظر آتا ہے۔ تصویر لینے کی رفتار کو بھی بہت بہتر کیا گیا ہے۔

اصولی طور پر یہ روشنی کے اعتبار سے مشکل صورتحال میں تصاویر لیتے ہوئے اسمارٹ فون کو متعدد خام تصاویر تیزی سے لینے کے قابل بنائے گا۔ اس کے بعد ڈی ایس پی چپ خودکار طریقے کام کرے گی اور ایک خام تصویر بنائے گی جسے بعدازاں آئی ایس پی کی جانب سے جے پی جی میں ایکسپورٹ کیا جائے گا۔

تیز رفتار پراسسنگ کے علاوہ ڈی ایس پی فوٹوگرافی سلوشن رات کے مناظر کی منظر کشی کے لیے شاٹ کے شور کو بڑے پیمانے پر کم کرسکے گا اور ویوو کے فیس بیوٹی موڈ کے آرائشی اثرات کو بہتر بنائے گا۔

اسمارٹ فون ہائی-فائی آڈیو کی نئی بلندی: نئی قابل ترتیب ڈی اے سی ڈیکوڈر چپ اور ہیڈفون ایمپلی فائر ٹیکنالوجی

ہائی-فائی کا مطلب ہائی-فیڈیلٹی آڈیو ہے، اور اس ٹیکنالوجی سے مزین مصںوعات صارف کو انتہائی اعلی معیار کا موسیقی تجربہ فراہم کرسکتی ہیں۔

اسمارٹ فون میں ہائی-فائی کے پہل کار ہونے کی حیثیت سے ویوو نے مصنوعات کی جنریشنز کے ذریعے موبائل فون کے آڈیو شعبے میں اپنی ساکھ بنارکھی ہے اور آڈیو چپ کی صنعت کی ترقی کو بھی فروغ دیا ہے۔ اپنے ایکس پلے 6 فون کے ساتھ اسمارٹ فون ہائی-فائی کو ایک نئی سطح پر لانے کے بعد ویوو قابل ترتیب ڈی اے سی ڈیکوڈنگ چپ کے ذریعے بہتر آڈیو کارکردگی کے ساتھ ایک نیا ہائی-فائی سلوشن پیش کر رہا ہے۔

نیا حل قابل ترتیب ڈی اے سی ڈوکوڈنگ چپ اور قابل ترتیب ہیڈفون ایمپلی فائر، جو کہ ایس این آر، متحرک حد، شور، اور آؤٹ پٹ پاور کو بہتر بناتا ہے، یکجا ہو کر تفصیلات کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ اس نے 122 ڈی بی ایس این آر، 120 ڈی بی متحرک حد، -111 ڈی بی شور، اور 2.2 وی آر ایمز کی آؤٹ پٹ پاور کے ساتھ ایکس پلے 6 کے اعلی معیاری آڈیو تجربے کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

عام فون کے مقابلے میں یہ حل دوگنا آؤٹ پٹ پھیلاؤ رکھتا ہے۔ صوتی تشخیص کے اعتبار سے اس نے بہتر ریزولوشن و قوت، عمیق تفصیلات، اور طاقتور خلائی تصور پیش کیا ہے۔ مزید برآں ہیڈفون ایمپلی فائر نئی پراسسنگ ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے مجموعی آڈیو تجربے کے ساتھ ساتھ کارکردگی کی قوت کو بہتر کرتا ہے۔

ویوو کے سینیئر نائب صدر ایلکس فینگ نے کہا کہ “حالیہ سالوں کے دوران بڑے برانڈز نے مارکیٹ میں فائدہ مند مقام حاصل کرنے کے لیے متعدد اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ اسمارٹ فون کی کیسنگ میں جدت کو شامل کرنے سے لے کر سامنے پشت پر موجود کیمروں کے لیے ڈیول لینسز اور بالآخر ظاہر میں جدید انداز تک، اسمارٹ فون کی صنعت ٹیکنالوجی مسابقت کے ایک نئے دور میں داخل ہوچکی ہے۔ ہم اپنی ٹیکنالوجی قابلیت میں اضافے اور اپنے صارفین کے لیے بہتر مصںوعات لانے کے لیے تیار ہیں۔ یہی وہ طریقہ ہے کہ جس کے ذریعے ہم طویل عرصے تک اپنے برانڈ کی مسابقت برقرار رکھی ہے۔”