ٹی ٹی جی ٹریول ایوارڈز میں مینڈرین آرچرڈ سنگاپور مسلسل تیسرے سال بہترین شہری ہوٹل نامزد

سنگاپور، 26 اکتوبر 2015ء/پی آرنیوزوائر– میریٹس ہوٹل اینڈ ریزورٹس کا اہم ترین ہوٹل مینڈرین آرچرڈ سنگاپور حال ہی میں ختم ہونے والے 26 ویں سالانہ ٹی ٹی جی ٹریول ایوارڈز 2015ء میں ٹریول سپلائرز ایوارڈز کے زمرے میں بہترین شہری ہوٹل –سنگاپور کے طور پرابھرا ہے۔

(بائیں سے دائیں) ٹی ٹی جی گروپ پبلشر مائیکل چاؤ اور پاٹا کے سی ای او ماریو ہارڈی بہترین شہری ہوٹل – سنگاپور کا اعزاز مینڈرین آرچرڈ سنگاپور کے سینئر ڈائریکٹر بزنس ڈیولپمنٹ جینیفر چن کو دے رہے ہیں .

http://photos.prnasia.com/prnvar/20151021/8521507021
http://www.prnasia.com/sa/2011/12/09/20111209194931399475-l.jpg

ٹی ٹی جی ایشیا کی جانب سے منعقدہ ٹی ٹی جی ٹریول ایوارڈز ایشیا-بحر الکاہل کی سیاحتی تجارت میں بہتر سے بہترین کو اعزاز بخشتا ہے، جس میں ٹی ٹی جی ایشیا، ٹی ٹی جی انڈیا، ٹی ٹی جی چائنا، ٹی ٹی جی مائس، ٹی ٹی جی ایسوسی ایشنز، ٹی ٹی جی-بی ٹی مائس اور ٹی ٹی جی ایشیا پسندیدہ سفری و تجارتی اداروں کے لیے لگژری ووٹ دیتے ہیں۔

یہ مسلسل تیسرا سال ہے کہ مینڈرین آرچرڈ اس معروف اعزاز سے نوازا گیا ہے، پہلی بار 2010ء میں اور اس کے بعد 2013ء اور 2014ء میں اسے یہ اعزاز ملا تھا۔

ہوٹل مینیجر، مینڈرین آرچرڈ سنگاپور ڈینی وونگ نے کہا کہ “یہ ایک ایسی مارکیٹ میں اپنے برانڈ اور اپنے شراکت داروں اور صارفین کے ساتھ مستقل تعلق کی طاقت برقرار رہنے کا ثبوت ہے، جہاں مقابلہ سخت ہے اور توقعات ہمہ وقت تبدیل ہوتی رہتی ہیں۔ ہم ان سب کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمارے لیے ووٹ دیا، اور ساتھ ہی فکرمند بھی ہیں کہ یہ اعزاز ایک برانڈ کی حیثیت سے ارتقاء اور صنعت میں مثبت انداز میں حصہ ڈالنے کی اہم ذمہ داری ساتھ لاتا ہے۔”

40 سے زائد سالوں سے دلفریب مہمانوں کے لیے برانڈ کی علامت ایشیائی تکریم، گرم جوشی اور خیال فراہم کرتے ہوئے 1077 کمروں کا حامل مینڈرین آرچرڈ سنگاپور شہر کے عالمی سطح پر معروف خریداری ضلع کے قلب میں جامع خوردہ اور مہمان نوازی تجربے کے خواہشمند ذی شعور بین الاقوامی مسافروں میں بدستور پسندیدہ رہائش گاہ ہے۔

مینڈرین آرچرڈ سنگاپور کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.mandarinorchard.com.sg۔

رابطہ ذرائع ابلاغ
اکرام زینی
مینیجنگ، مارکیٹنگ کمیونی کیشنز
مینڈرین آرجرڈ سنگاپور از میریٹس
ٹیلی فون: 6051 6831 65+
ای میل: ikram.zainy@meritushotels.com

تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20151021/8521507021
لوگو – http://www.prnasia.com/sa/2011/12/09/20111209194931399475-l.jpg