ڈنکن ڈونٹس نے جمعہ 6 جون کو مفت ڈونٹ کی عالمی پیشکش کی واپسی کا اعلان کردیا

– ڈنکن ڈونٹس کسی بھی مشروب کی خریداری پر مفت ڈونٹ کا لطف اٹھانے کے لیے مہمانوں کو دنیا بھر کے شریک ریستورانوں میں مدعو کرتا ہے

کینٹن، میساچوسٹس، 28 مئی 2014ء/ پی آرنیوزوائر/ — بیک شدہ مصنوعات اور کافی فروخت کرنے والے معروف عالمی ادارے ڈنکن ڈونٹس نے دنیا بھر کے ڈونٹ پسند کرنے والے افراد کے لیے ایک میٹھے کا اعلان کیا ہے۔ جمعہ 6 جون کو دنیا بھر میں شریک ڈنکن ڈونٹس ریستوران دوسرے سالانہ عالمی یوم ڈونٹ کے موقع پر مہمانوں کو کوئی بھی مشروب خریدنے پر اپنی پسند کا مفت ڈونٹ (موجودگی کی صورت میں) دیں گے۔

Dunkin%20Donuts ڈنکن ڈونٹس نے جمعہ 6 جون کو مفت ڈونٹ کی عالمی پیشکش کی واپسی کا اعلان کردیا

Dunkin’ Donuts Hot Logo.

لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20110224/NY53806LOGO

ڈنکن برانڈز کے صدر، گلوبل مارکیٹنگ اور انوویشن، جان کوستیلو نے کہا کہ ” گزشتہ سال اپنے ریستورانوں پر عالمی یوم ڈونٹ منانے پر ہمیں بہت فخر رہا۔  ڈونٹس خوشی و مسرت کا اظہار ہیں، جو دنیا بھر میں پھیلے ڈنکن ڈونٹس کے ریستورانوں پر ہر روز مہمانوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ ہمارے مہمان 6 جون کو کسی بھی مشروب کی خریداری پر ہمارے برانڈ کے مفت ڈونٹ کا لطف اٹھائیں گے۔”

عالمی یوم ڈونٹ پر کسی بھی مشروب کی خریداری پر مفت ڈونٹ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے شریک ڈنکن ڈونٹس ریستوران مزیدار اسمائیلی فیس ڈونٹ بھی پیش کریں گے جو ڈونٹ سے لوگوں کے چہروں پر آنے والی مسکراہٹ کا نمائندہ ہوگا۔ اسمائیلی فیس ڈونٹ خمیر کے خول میں بھرا ہوا ڈونٹ ہے جو دلکش مسکراہتے چہرے کا حامل ہے۔ اس ڈونٹ کے اندر بھری چیز مقامی ذائقوں کے مطابق مختلف ہوگی، اور جیسا کہ جیلی، باویرین کریم اور چاکلیٹ کریم۔

60 سے زائد سالوں سے ڈنکن ڈونٹس ڈونٹ کے زمرے میں رہنما ادارہ ہے، اور گزشتہ سال دنیا بھر کے 33 ممالک میں اپنے ریستورانوں پر 2.5 ارب ڈونٹس اور منچ کنز ڈونٹس فروخت کیے۔ یہ مزیدار اور تخلیقی ڈونٹس کی وسیع اقسام پیش کرتا ہے جس میں بوسٹن کریم، گلیزڈ اور چاکلیٹ فروسٹڈ جیسے ذائقے شامل ہیں۔

ڈونٹس ڈونٹس کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ملاحظہ کیجیے www.DunkinDonuts.comیا فیس بک (www.facebook.com/DunkinDonuts) اور ٹوئٹر (www.twitter.com/DunkinDonuts) پر فالو کیجیے۔

ڈنکن ڈونٹس کے بارے میں

1950ء میں قائم ہونے والا ڈنکن ڈونٹس کافی اور بیک شدہ  مصنوعات کےلیے امریکہ کا پسندیدہ مقام ہے۔ ڈنکن ڈونٹس گرما گرم عام/بغیر کیفین کی یعنی ڈی کیف/ذائقے دارکافی، آئسڈ کافی، ڈونٹ، بیجل اور مفن کے زمروں میں مارکیٹ کا رہنما ادارہ ہے۔ ڈنکن ڈونٹس نے کافی کے زمرے میں آٹھ سال مسلسل  برانڈ کیز کی جانب سے صارف خیرخواہی میں نمبر ایک درجہ حاصل کیا۔ ادارہ دنیا بھر کے 33 ممالک میں 11,000سے زائد ریستوران رکھتا ہے۔ کینٹن، میساچوسٹس میں قائم ڈنکن ڈونٹس ڈنکن برانڈز گروپ انکارپوریٹڈ (نیس ڈیک: DNKN) کمپنیوں کا حصہ ہے۔ مزید معلومات کے لیے دیکھیں www.DunkinDonuts.com۔

رابطہ:
جسٹن ڈریک،
ڈنکن برانڈز،
1-781-737-5200+
Justin.Drake@dunkinbrands.com

Leave a Reply