گرامین فون کے سابق ڈائریکٹر نے بولوروگلوبل لمیٹڈ میں شمولیت اختیار کرلی

نیویارک، 18 مئی 2016ء/پی آرنیوزوائر/– بولوروگلوبل یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کرتا ہے کہ موبائل مالیاتی خدمات کے بانی اور موبائل مالیاتی خدمات، ٹیلی کام اور آپریشنز میں 25 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھنے والے ایگزیکٹو دلورایچ آزاد نے ایگزیکٹو نائب صدر حکمت عملی، پیداوار اور حل کی حیثیت سے انتظامی ٹیم میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

بولوروگلوبل کے سی ای او اور صدر این کیماریلوکہتے ہیں کہ “آزاد موبائل پیسہ، ادائیگی لین دین اور موبائل ٹیکنالوجی میں عالمی تجربے کی دولت ساتھ لائیں گے۔ ان کا متحرک اور جدید طریقہ ایک زبردست اضافہ ہوگا۔”

حال ہی میں آزاد نے گرامین فون کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں جو ٹیلی نار کا بڑا ماتحت ادارہ اور 56 ملین صارفین کے ساتھ بنگلہ دیش میں نمایاں ٹیلی کام خدمات فراہم کنندہ ہے۔ گرامین فون میں وہ ادائیگی اور لین دین کی خدمات کے لیے مالیاتی خدمات کے شعبے، کال کے علاوہ دیگر خدمات اور تمام تزویراتی منصوبوں کے لیے نئے منصوبوں کے شعبے اور سرمایہ کاری پر نظر رکھنے والے آئی ایس/آئی ٹی ڈھانچے، کاروباری عمل اور آئی ایس/آئی ٹی گورننس کے شعبے کے سربراہ جیسے اہم عہدوں پر رہے۔

ٹیلی نار میانمار کے سی ای اوپیٹر-بورفربرگ نے کہا کہ “آزاد مالیاتی خدمات کے شعبے میں ایک صنعتی رہنما ہیں اور مارکیٹ میں کسی موبائل آپریٹر کی جانب سے پہلی بل ادائیگی خدمات کے ذمہ دار تھے۔ ٹیلی نار گروپ میں وہ بینکاری خدمات سے محروم افراد کے لیے موبائل مالیاتی خدمات میں سند سمجھی جانے والی معروف شخصیات میں شمار ہوتے ہیں۔ مالیاتی خدمات پر ٹیلی نار گروپ کے منصوبوں کے ذمہ دار کی حیثیت سے مجھے خوشی ہے کہ مجھے آزاد کے ساتھ کام کرنے اور ان سے سیکھنے کا موقع ملا۔”

آزاد پاکستان میں تعمیر مائیکرو-فائننس بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بھی شامل رہے ہیں تاکہ جدید ایزی پیسہ بغیر شاخوں کے بینکاری منصوبوں کو جاری کرنے میں مدد دی جائے۔

آزاد نے کہا کہ “مجھے بولورو کا حصہ بننے پر خوشی ہے، جو واقعی جدید موبائل ادائیگی نیٹ ورک ہے۔ بولوروکا پیٹنٹ شدہ عمل، حقیقی انٹرآپریبلٹی اور متعدد ایپلیکیشنز دنیا بھر میں تجارت، ڈیجیٹل پیسے کی نمو اور مالیاتی شمولیت کو تیز تر کرنے کو مدد دے گی۔”

گرامین فون سے قبل آزاد مختلف کاروباروں کے حامل بنگلہ دیش کے سب سے بڑے مشترکہ ادارے اسکوائر کے جنرل مینیجر تھے، جہاں انہوں نے گروپ کی آئی سی ٹی تبدیلی اور اپنی نوعیت کے پہلے سیٹیلائٹ بیسڈکمیونیکیشنز کاروبار کے اجرا کی رہنمائی کی۔ آزاد نے ایک معرف مینوفیکچرنگ کمپنی میں بھی آئی سی ٹی کے سربراہ کی حیثیت سے کام کیا جو مشین ڈیٹا حاصل کرنے سمیت مینوفیکچرنگ کو خودکار بنانے سے انتظام تک مکمل خودکار سازی کی قیادت کی۔

آزاد انجینئرنگ کی سند کے حامل اور اسٹاک ہوم اسکول آف اکنامکس سے لیڈرشپ ڈپلوما کے ساتھ ایگزیکٹو ایم بی اے ہیں۔

بولوروگلوبل لمیٹڈ کے بارے میں

بولورو جدید عالمی ادائیگی نیٹ ورک ہے جو صارفین کو کسی بھی قسم کے موبائل فون اور کھاتے کا استعمال کرتےہوئے اشیا اور خدمات کی محفوظ ادائیگی کی صلاحیت دیتا ہے۔ بولورونقد کی جگہ لے رہا اور بینکاری خدمات سے محروم کئی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں مالیاتی خدمات پیش کررہا ہے اور یوں مالیاتی شمولیت اور رسائی میں اضافہ کررہا ہے۔ بولوروبلاتفریق عوام کو مالیاتی عزت نفس دیتا ہے۔

نیویارک شہر میں صدر دفاتر رکھنے والا بولورو جنوبی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں کام کرتا ہے اور جلد ہی لاطینی امریکا، کیریبیئن اور مشرقی ایشیا میں داخل ہو رہا ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیےwww.boloro.com۔

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ:

مارک جیمز: marc.james@boloro.com