ہواوی نے بی ای ایس کلاؤڈ کا اعلان کردیا

شنگھائی، 9 ستمبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/– ہواوی نے ہواوی کنیکٹ 2016ء میں اپنے بی ای ایس کلاؤڈ حل کا اعلان کردیا۔ بی ای ایس کلاؤڈ نئی نسل کے بی ایس ایس اور بی ای ایس (بزنس انیبلنگ سسٹم) کے لیے ‘ساس’ کی بنیاد پر ماڈل کی فراہمی کے ذریعے ہواوی کی صنعت کے معروف بی ایس ایس حلوں کی تیاری سے متواتر وابستگی کی نمائندگی کرتا ہے۔ ڈیجیٹل مقامی ڈھانچے پر تعمیر کردہ بی ای ایس کلاؤڈ عالمی کلاؤڈ بنیادی ڈھانچے کے ساتھ ساتھ لچکدار اور آگے بڑھائے جانے کے قابل پلیٹ فارم کا فائدہ اٹھاتا ہے تاکہ او او ٹی بی (آؤٹ-آف-دی-باکس) سافٹویئر خصوصیات کا ترتیب دینے کے قابل مجموعہ پیش کرے۔

مورس ما (دائیں)، وی پی ہواوی کیریئر سافٹویئر بی یو اور جیان گوان (بائیں)، جنرل مینیجر بی ای ایس بطور سروس پروڈکٹ، ہواوی کیریئر سافٹویئر بی یو، صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے۔

http://photos.prnasia.com/prnvar/20160909/0861609294

ڈیجیٹل معیشت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہواوی کا حل ڈیجیٹل تبدیلی کو عالمی نقوش پا پر تیز کرنے میں مدد دیتا ہے۔ یہ سسٹم 3 ماہ میں نافذ اور براہ راست کیا جا سکتا ہے جبکہ ٹی سی او (ملکیت کی کل لاگت) کو 45 فیصد تک کم کر سکتا ہے۔ مزید برآں کام کی موثریت کو تحریک دینے کے لیے بی ای ایس کلاؤڈ آئی ٹی اور کاروباری رفتار کو ہموار اپگریڈ راستوں اور بہترین مشقوں کی خصوصیات کے ایک مکمل مجموعے کے ساتھ مدد دیتا ہے جو نئی مصنوعات اور خدمات کو جاری کرنے کے لیے مارکیٹ تک وقت کو کم کرنے اور اسی وقت جدید نئے کاروباری اور شمولیت کے نمونے ممکن بنا رہا ہے۔

ہواوی بی ای ایس کلاؤڈ میں بی ایس ایس لائٹ کلاؤڈ اور کامرس کلاؤڈ شامل ہیں۔ بی ایس ایس لائٹ کلاؤڈ ابھرتے ہوئے برانڈز کے ساتھ چھوٹےاور درمیانے درجے کے موبائل آپریٹرز کے لیے سی آر ایس سے لے کر بلنگ تک بی ایس ایس ایپلی کیشنز کا مکمل مجموعہ پیش کرکے ایک اول تا آخر حل کی فراہمی کے ذریعے روایتی بی بی ایس سسسٹمز کے طویل اجرا کے دورانیے اور زیادہ لاگت سے نمٹتا ہے۔ مرکزی فوائد میں سسٹم کو لاگو کرنے کے وقت میں اوسطاً 60 فیصد کمی لانا اور چلانے کی لاگت میں بڑے پیمانے پر کمی ہیں۔

کامرس کلاؤڈ، جو موجودہ بر مقام سسٹمز میں شامل کیا جا سکتا ہے، ایک تیز رفتار اور ہلکا حل ہے جو آپریٹرز کو ڈیجیٹل آپریٹنگ ماڈل پر منتقل ہونے میں درپیش چیلنجز سے نمٹتا ہے۔ قابل تبدیل یو آئی اور ویب فرنٹ اینڈ کے ساتھ کامرس کلاؤڈ ایک کلاؤڈ بیسڈ کثیر-مکین ڈھانچہ ہے جو لچکدار میٹا ڈیٹا سے چلنے والی ماڈلنگ اور خودکار اسکیلنگ کی خدمات رکھتا ہے۔ شامل شدہ بہترین مشقوں کے جامع مجموعے پر تعمیر شدہ ہواوی کی صارف مرکزی ڈیزائن اصولوں پر مطلق توجہ ڈیجیٹل چینلوں پر ایک مکمل صارفی تجربہ ممکنہ بنانے کے لیے حل پیش کرنے اپنے مشن پر ایک اہم عنصر ہے۔ خصوصی صارفی تعامل کو ممکن بناکر کامرس کلاؤڈ ایک مکمل ہم آہنگ ہمہ چینل ماحول میں احکامات کی تبدیلی بڑھانے میں مدد دے کر اسی وقت این پی ایس کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔

ہواوی کے بارے میں

ہواوی ایک معروف عالمی انفارمیشن و کمیونی کیشنز ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) حل فراہم کنندہ ہے۔ صارف-مرکزی جدت طرازی اور آزاد شراکت داریوں سے تحریک پاتا ہوا ہواوی ایک اول تا آخر آئی سی ٹی حل پورٹ فولیو قائم کر چکا ہے جو صارفین کو ٹیلی کام اور انٹرپرائز نیٹ ورکس، ڈیوائسز اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ میں مسابقتی برتریاں دیتا ہے۔ ہمارے جدت طراز آئی سی ٹی حل، مصنوعات اور خدمات 170 سے زیادہ ممالک اور خطوں میں استعمال ہوتے ہیں اور دنیا کی ایک تہائی آبادی سے زیادہ کو خدمات دیتے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے www.huawei.com پر ہواوے کو آن لائن دیکھیں۔

تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20160909/0861609294