یی وو میلہ: ابتدائی کام پر ہموار پیشرفت

یی وو، چین، 17 ستمبر 2013ء/پی آرنیوزوائر/ –

یی وو میلہ، “چائنا یی وو انٹرنیشنل کموڈٹیز فیئر” کا مخفف ، وزارت تجارت اور چی جیانگ صوبائی حکومت کی جانب سے منظم کردہ میلہ ہے جو ہر سال 21 سے 25 اکتوبر تک یی وو، چی جیانگ صوبہ میں ہوتا ہے۔ یہ کینٹن میلے اور مشرقی چین میلے کے بعد ایشیا میں منعقدہ تیسرا انتہائی بااثر ترین برآمدی اشیاء کا میلہ ہے۔ 1995ء سے اب تک 18 میلے منعقد ہوچکے ہیں اور اس اکتوبر میں 19 واں ہوگا۔ اب کرائے پر دینے کا عمل اپنے اختتام کے قریب ہے۔

حال ہی میں یی وو میلے کے منتظمین نے اعلان کیا کہ میلے کی تیاریوں میں پیشرفت ہموار انداز میں ہو رہی ہے اور 70 فیصد سے زائد بوتھس لیے جا چکے ہیں، 20,000 سے زیادہ ممکنہ خریدار طے، ملک میں اور بیرون ملک 2,000 سے زیادہ خریدار ٹیمیں مقرر، مکمل پی اوز کے ساتھ تقریباً 15,000 دعوت ناموں کی ڈیٹابیس خریداروں کو ارسال اور 800 سے زیادہ نمائش کنندگان کے آن لائن اندراج کیے جاچکے ہیں۔

نمائش کنندگان اور خریداروں کو حصول، مشاورت اور نمائش کے پیشگی طریق کار پر میلے کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کرنے کے لیے منتظم نے درج ذیل تعارف پیش کیا ہے:

میلے میں 10 نمائش ہال ہوں گے جو تمام اقسام کی اشیاء کے لیے 4,500 سے زیادہ معیاری نمائشی بوتھس پیش کر رہے ہیں۔ اس میں نمائشی ہالز اے1 اور بی1 ہارڈویئر کے لیے، بی2 اور سی2 روزمرہ ضرورت کی اشیاء کے لیے، سی1 زیورات اور لوازمات کے لیے، ڈی1 زیر جاموں اور موزوں کے لیے، ای1 دستکاری کے لیے، ڈی2 برقی و برقیاتی مصنوعات کے لیے، اے2 ای-بزنس اور ٹریڈ سروسز اور آل چائنا ویمنز فیڈریشن کے لیے اور ای2 تحریر کے لیے اشیاء اور کھیلوں کی مصنوعات کے لیے ہیں۔

یی وو میلے کے متعلقہ ڈیٹا کے حوالے سے ہارڈویئر اور روزمرہ ضروریات کی اشیاء کے لیے بوتھس کی فراہمی میں طلب سے کم رہی اور دیگر زمروں میں بھی جگہ خالی ہے۔ یی وو میلہ دفتر کے ڈائریکٹر وانگ گوچینگ کہتے ہیں کہ “متعلقہ صنعت و ادارے جو میلے میں شرکت کرنا چاہتے ہیں کو بہتر بوتھس پانے کے لیے جلد از جلد درخواست دینی چاہیے۔

اپنی طرز میں سب سے بڑی، سب سے بااثر اور موثر صارفی مصنوعات کی نمائشوں  میں شمار ہونے والا یی وو میلہ 2011ء میں یو ایف آئی سے منظور شدہ ہے۔ نمائش کے منتظمین کی جانب سے اب تک عالمی صارفی مصنوعات بنانے والوں اور خریداروں کے لیے تجارتی مذاکرات کے لیے ترجیحی پلیٹ فارم قرار دیا جانا والا یی وو میلہ خصوصیت، بین الاقوامیت، مارکیٹائزیشن اور برانڈنگ کو اپنی پیشرفت میں شامل کر کے رواں سال اشیاء کی صنعت کے زیادہ اثرات اور تحریک کو لائے گا۔

ذریعہ: 19 ویں چائنا یی وو انٹرنیشنل کموڈٹیز فیئر آرگنائزنگ کمیٹی

Leave a Reply