16 واں چین – گوچین قصبہ بین الاقوامی روشنی میلہ 22 اکتوبر سے شروع

گوچین، چین، 23 اکتوبر 2015ء/پی آرنیوزوائر– 22 اکتوبرکو گوچین بین الاقوامی روشنی میلہ (خزاں میلہ) روشنی صدر مقام گوچین کنونشن اینڈ ایگزی بیشن سینٹر میں شروع ہوا۔ رواں سال کا گوچین روشنی میلہ روشنی صدر مقام کے وافر روشنی صنعت وسائل کی بنیاد پر تھا۔ “دکان سے نمائش کے ربط” کا جدید نمائشی طریقہ اپناتے ہوئے تاکہ 700,000 مربع میٹر کے بڑے علاقے پر ایک ہی مقام پر روشنی خریداری اور تجارت کا پلیٹ فارم کو حقیقت کا روپ دیا جائے۔ آج سے مسابقتی اور نئی مصنوعات روشنی کی پوری صنعتی زنجیر کا احاطہ کرتی ہوئی انتہائی اعلیٰ کارکردگی سے قیمت تناسب مصنوعات یہاں جمع ہوں گی۔

http://photos.prnasia.com/prnvar/20151023/0861510074

رواں سال کے گوچین روشنی میلہ اور روشنی ثقافتی میلے کی افتتاحی تقریب صبح ساڑھے 10 بجے منعقد ہوئی۔

میلے میں مرکزی علاقہ 30,000 مربع میٹرز پر مشتمل تھا، جس میں سے 12,717 مربع میٹر 1,413 کے معیاری حجم کے بوتھس پر مشتمل تھا۔ چھ سو اور سات غیر معمولی نمائش کرنے والے جمع ہوئے جس میں تاجروں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے کا تناسب 100 فیصد تک رہا۔ تین سو اور اٹھانوے اداروں نے میلے میں شرکت کی، جن میں سے 132 گوچین سے باہر کے تھے، 146 نمائش کنندگان شہر سے باہر کے لیکن صوبے کے ہی تھے اور 53 صوبے سے باہر لیکن ملک کے اندر کے تھے۔

رواں سال کی اہم ترین جھلک سمندر پار خریداروں کے لیے بچولیا خدمات تھیں۔ اس سے قبل منتمین کی جانب سے میلہ نمائش کنندگان اور سمندر پار خریداروں کے درمیان ملاقات کا معقول انتظام کرتا تھا، لیکن یہ ایک ہی مقام پر پیش کردہ خدمات فوری اور موثر طور پر خریداروں اور فراہم کنندگان کو ایک جگہ پر لاتی ہے تاکہ وہ مل جل کر تجارت کو فروغ دے سکیں اور شرکت کی اہمیت کو زیادہ سے زیادہ کرسکیں۔

رواں سال “عالمی سجاوٹی روشنیاں بنانے والے ماہرین کا دیوان خانہ” آج اسٹار الائنس کے مقام پر منعقد ہوا، جہاں دنیا کے سرفہرست ماہرین ایک ساتھ جمع ہوئے۔ اگلے چار دنوں میں اعلیٰ درجے کی زیادہ کانفرنسیں اور فورمز ہوں گے۔

روشنی میلے کی درخشاں سرگرمیاں گزشتہ شب آغاز کے بعد اب اگلے چار دنوں تک جاری رہیں گی۔ رومن ستون موسیقی فوارہ اور چھ دانتوں والے ڈریگن کی کارکردگی اپنے زبردست انداز کے ساتھ ظاہر کیے جائیں گے، جو اس منظر کا لطف اٹھانے کے لیے متعدد مہمانوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائے گی۔

آج روشنی کی صنعت کے مقامی و غیر ملکی مہمان چین کے روشنی صدر مقام میں جمع ہوئے ہیں تاکہ گوچین کی سجاوٹی روشنی صنعت کی صحت مندانہ ترقی کو مل جل کر فروغ دینے کے لیے حصول و تجارت، تبادلے کے اس میلے کا لطف اٹھائیں۔

تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20151023/0861510074