ایڈم اینڈ ایو ڈی ڈی بی نے 22 لائنز ایوارڈ کے ساتھ کان لائنز 2014ء سال کی بہترین ایجنسی کا اعزاز بھی حاصل کرلیا

لندن، 24 جون 2014ء/پی آرنیوزوائر/ — ڈی ڈی بی نیٹ ورک کی برطانوی ایجنسی ایڈم اینڈ ایو ڈی ڈی بی (adam&eveDDB) نے گزشتہ رات سال کی سب سے پرکشش ایجنسی کا اعزاز جیت کر کان میں ایک متاثر کن ہفتہ مکمل کیا۔

مجموعی طور پر ایجنسی کو چار گراں پری، سات سونے، چار چاندی اور سات کانسی کے لائنز کے ساتھ 22 لائنز سے نوازا گیا جو مختلف ابلاغ اور چھ صارفین – ہاروے نکلس، جان لوئس، گوگل، یونی لیور، ڈیاگیو اور ووکس ویگن – پر مشتمل رہے۔

ہاروے نکلس 2013ء کرسمس مہم ‘سوری، آئی اسپینٹ اٹ آن مائی سیلف’ نے چار زمروں : پرومو، پریس، فلم اور ٹائی ٹینیم و انٹیگریٹڈ، میں چار گراں پری اعزازات حاصل کیے۔ اس نے دیگر سمیت پانچ گولڈ لائنز بھی لیے۔

پریس اور آؤٹ ڈور کے زمروں میں دو سونے کے اعزازات یونی لیور مارمائٹ کی ‘اینڈ مارمائٹ نیگلیکنٹ’ مہم پر دیے گئے۔

ایجنسی کی دیگر زبردست کامیابیاں جان لوئس کی ‘دی بیئر اینڈ دی ہیئر’، ڈیاگیو کی اسمتھ وکس اسکوئیرل، ووکس ویگن کی ‘ٹیڈی ٹریجڈی’ اور ‘ویلیو’ اور گوگل کی ‘فرنٹ رو’ کے لیے مختلف زمرہ جات میں حاصل کیے گئے کانسی و چاندی کے لائنز پر مشتمل رہیں۔

ايڈم اینڈ ایو ڈی ڈی بی کے سی ای او اور بانی شراکت دار جیمز مرفی نے کہا: “کان میں برطانوی ایجنسیوں کے احیائے نو کو دیکھنا زبردست ہے۔ اور ایڈم اینڈ ایو ڈی ڈی بی کو کئی زمروں اور برانڈز میں آگے بڑھتے ہوئے دیکھنا تو اس سے بھی شاندار منظر۔”

بین پریسٹ، ای سی ڈی اور شریک بانی ایڈم اینڈ ایو ڈی ڈی بی نے کہا :”ہم اس سال کے میلے میں اپنی شاندار کامیابی پر بہت خوش ہیں۔ صرف ہاروے نکلس کے لیے نہیں بلکہ یونی لیور، گوگل، جان لوئس، ووکس ویگن اور ڈیاگیو کے لیے بھی اپنے کاموں پر۔ ہم نے دنیا پر ظاہر کیا کہ ہماری نئی ابھرتی ہوئی ایجنسی کتنی تخلیقی قوت رکھتی ہے۔”

چک برائمر، ڈی ڈی بی ورلڈ وائیڈ کے سی ای او نے کہا: “کان میلے کی جانب سے ‘سال کی بہترین ایجنسی’ قرار دیا جانا ایک غیر معمولی کامیابی ہے اور مجھے ایڈم اینڈ ایو ڈی ڈی بی پر بہت فخر ہے۔ ہمارا ہدف کاروباری شعبے میں سب سے موثر ایجنسی بننا اور اپنے صارفین کے لیے جدت کی حامل مہمات تیار کرنا ہے، اور اس سال کے میلے میں ہاروے نکلس کی کامیابی اس کی ایک زبردست مثال ہے۔”

بحیثیت مجموعی ڈی ڈی بی نیٹ ورک تیسرے نمبر پر رہا اور ای ایم ای اے خطے میں سب سے زیادہ اعزازات حاصل کرنے والا نیٹ ورک تھا۔

ایڈم اینڈ ایو ڈی ڈی بی کو حال ہی میں برٹش ایرو ایوارڈز کی جانب سے سال کی بہترین ایجنسی نامزد کیا گیا تھا۔

 ہدایات برائے مدیران

2014ء کان لائنز ایوارڈز

سال کی بہترین ایجنسی

گراں پری:

فلم – ہاروے نکلس –

سوری آئی اسپینٹ اٹ آن مائی سیلف

 پریس- ہاروے نکلس –

سوری آئی اسپینٹ اٹ آن مائی سیلف

 انٹیگریٹڈ – ہاروے نکلس –

سوری آئی اسپینٹ اٹ آن مائی سیلف

 پرومو اور ایکٹیویشن –

ہاروے نکلس –

سوری آئی اسپینٹ اٹ آن مائی سیلف

 گولڈ:

ڈائریکٹ – ہاروے نکلس –

سوری آئی اسپینٹ اٹ آن مائی سیلف

 آؤٹ ڈور – ہاروے نکلس –

سوری آئی اسپینٹ اٹ آن مائی سیلف

 آؤٹ ڈور – ہاروے نکلس –

سوری آئی اسپینٹ اٹ آن مائی سیلف

 پرومو اور ایکٹیویشن –

ہاروے نکلس –

سوری آئی اسپینٹ اٹ آن مائی سیلف

 پرومو اور ایکٹیویشن –

ہاروے نکلس –

سوری آئی اسپینٹ اٹ آن مائی سیلف

 آؤٹ ڈور – مارمائٹ –

نیگلیکٹ – کیچپ، میو، پاستا

 فلم – مارمائٹ – ریسکیو

 سلور:

ڈیزائن – ہاروے نکلس –

سوری آئی اسپینٹ اٹ آن مائی سیلف

 فلم – جان لوئس  – بیئر اینڈ ہیئر

 فلم – ووکس ویگن – ٹیڈی ٹریجڈی

 فلم کرافٹ – جان لوئس –

بیئر اینڈ ہیئر

 برانز:

ڈیزائن – ہاروے نکلس –

سوری آئی اسپینٹ اٹ آن مائی سیلف

 ڈیزائن – ہاروے نکلس –

سوری آئی اسپینٹ اٹ آن مائی سیلف

 آؤٹ ڈور – گوگل –

فرنٹ رو

 پرومو اینڈ ایکٹیویشن –

اسمتھوکس اسکوئرل

 فلم – ووکس ویگن- ویلیو –

پیراشوٹ، روپ، کیج

 انٹیگریٹڈ – جان لوئس

بیئر اینڈ ہیئر

 ایڈم اینڈ ایو ڈی ڈی بی کے بارے میں

ہم ایک تخلیقی کمیونی کیشنز ایجنسی ہیں جو اشتہاری، ڈیزائن، ڈیجیٹل، میڈیا، مواد اور سوشل حکمت عملی کی دنیاؤں کے افراد پر مشتمل ہے۔ ہم ایک نیٹ ورک کے وسائل اور رسائی کے ساتھ ایک نئے ادارے کی تڑپ اور توانائی کے حامل تھے۔ ہم نے سونی، ڈیاگیو، فلورا، فوسٹرز، گوگل، مارمائٹ، ہیلی فیکس، جان لوئس، ووکس ویگن، فنانشل ٹائمز، ہاروے نکلس اور سیو دی چلڈرن جیسے اداروں کے ساتھ کام کیا۔

 مزید معلومات کے لیے:

جمائما بوکے، نیو بزنس ڈائریکٹر، jemima.bokaie@adamandeveddb.com/ +07730-319-515

Leave a Reply