ایکس جے ٹی ایل یو نے شوچو، چین میں سینو-فارن کوآپریٹریونیورسٹیز یونین کے افتتاح کی میزبانی کی

شوچو، چین، 5 جون 2014ء/ پی آرنیوزوائر/ — چھ چین-غیر ملکی جامعات گزشتہ روز سینو-فارن کوآپریٹو یونیورسٹی یونین اور چین میں اپنی طرز کے پہلے پریزیڈنٹس فرم کے افتتاح کے لیے جمع ہوئے۔

چین میں قدیم ترین مشترکہ منصوبہ جامعات میں سے ایک کی حیثیت سے سیان جیاؤتونگ-لیورپول یونیورسٹی (XJTLU)ایک دن پر محیط اس تقریب کی میزبانی کے لیے منتخب ہوئی جو چھ جامعات کے رہنماؤں کے لیے موقع تھا کہ وہ چینی حکومت کے نمائندگان کے ساتھ اتحاد کی تشکیل اور فورم میں شرکت کو ملاحظہ کریں۔

نئے اتحاد کے لیے سیان جیاؤتونگ-لیورپول یونیورسٹی کے ساتھ ملنے والی جھ بین الاقوامی شرکت کار جامعات میں ناٹنگھم ننگ بو چائنا، نیویارک یونیورسٹی شنگھائی، ڈیوک کن شان یونیورسٹی، وین چو-کین یونیورسٹی اور چائنیز یونیورسٹی آف ہانگکانگ (شین چین) شامل ہیں۔

اتحاد تجربات اور بہترین مشقیں پیش کرکے مشترکہ معاملات کو سمجھنے کے لیے ترتیب دیا گی اہے۔ اسی طرح سالانہ فورم کا مقصداتحاد کے اراکین کے درمیان رابطے کو مستحکم کرنا اور چین میں اعلیٰ تعلیم کی اصلاح و ترقی کے لیے سینو-فارن کوآپریٹویونیورسٹیزکے اثرورسوخ کو بہتر بنانا ہے۔

صدارتی فورم سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ياؤمن سی، ایگزیکٹو صدر ایکس جے ٹی ایل یو، نے اتحاد کی نہ صرف اراکین بلکہ چین کی اعلیٰ تعلیم کے لیے بھی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ صدر سی نے یہ ہمارے [اتحاد ] کے لیے تعلیم کی نئی تعریف کرنے کا وقت ہے” اور ساتھ میں انہوں نے طلباء مرکزی تدریس، جدید انتظامی ڈھانچے اور تاریخی بوجھ کی کمی کو وجوہات کے طور پر پیش کیا کہ جن کی وجہ سے ایکس جے ٹی ایل یو جیسی جامعات بین الاقوامی اعلیٰ تعلیم کے اداروں کی اگلی نسل میں رہنما بنیں گی۔

فورم میں قومی وزارت تعلیم (ایم اوا ی) کے سینئر وفد نے شرکت کی جو بیجنگ سے تقریب میں شرکت کے لیے آئے۔ وزارت تعلیم کے شعبہ بین الاقوامی تعاون و رابطہ کے ڈائریکٹر جناب جیان جون سین نے اتحاد کی اہمیت اور چین میں وسیع تر تعلیم پر اس کے ممکنہ مثبت اثرات پر گفتگو کی۔

ایکس جے ٹی ایل یو کے بارے میں:

سیان جیاؤتونگ-لیورپول یونیورسٹی ایک بین الاقوامی جامعہ ہے جو چین اور برطانیہ کے معروف اداروں کی جانب سے مشترکہ طور پر قائم کی گئی۔ ایک آزاد چین-برطانوی منصوبے  کی حیثیت سے ایکس جے ٹی ایل یوبرعظیم چین میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں رہنما کی حیثیت رکھتی ہے۔ کیمپس چین کے مشرقی ساحلوں پر سوچو کے عالمی ورثہ قرار دیےگئے شہر میں واقع ہے، جو چین میں جی ڈی پی کا چوتھا سب سے زیادہ ارتکاز رکھنے والا شہر ہے، اور تعلیم، رہائش اور ترقی کے لیے بے مثال ماحول پیش کرتا ہے۔

ہمارے ساتھ رہیے:

facebook.com/xjtlu
weibo.com/xjtlu
twitter.com/xjtlu
linkedin.com/company/xi’an-jiaotong-liverpool-university

 ذریعہ: سیان جیاؤتونگ-لیورپول یونیورسٹی

Leave a Reply