ایکس جے ٹی ایل یو پروفیسر نے بیجنگ میں “چین میں میرے پسندیدہ غیر ملکی معلم” کا اعزاز جیت لیا

شوچو، چین، 5 مئی 2014ء/پی آرنیوزوائر/ — سیان جیاؤتونگ-لیورپول یونیورسٹی (ایکس جے ٹی ایل یو) میں ریسرچ اینڈ گریجویٹ اسٹڈیز کے ڈین اور شعبہ حیاتیاتی علوم کے سربراہ پروفیسر ڈیوڈ او’کونر  کو 27 اپریل کو ریاستی انتظامیہ برائے امور غیر ملکی ماہرین کی جانب سے “چین میں میرے پسندیدہ غیر ملکی معلم” کا اعزازی خطاب دیا گیا ہے۔

بیجنگ نارمل یونیورسٹی میں ہونے والی تقریب میں ریاستی انتظامیہ برائے امور غیر ملکی ماہرین کے عہدیداران جناب لیو یانگو اور جناب چین ہوابی کے ساتھ ساتھ بیجنگ نارمل یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈونگ چی سمیت دیگر نے شرکت کی۔

عضویات و طب میں 2013ء نوبل انعام کے فاتح اور اسٹینفرڈ یونیورسٹی میں مالیکیولر سالماتی و خلیاتی عضویات کے پروفیسر تھامس سڈہوف نے بھی شرکت کی اور اپنی زندگی پر خطاب کیا اور منظم تدریس و تحقیق کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تقریب کے دوران پروفیسر او’کونر نے پروفیسر سڈہوف سے ملاقات کی اور انہیں ایکس جے ٹی ایل یو کا تعارف پیش کیا۔

پروفیسر ڈیوڈ او’کونر نے کہا کہ “میں اس اعزاز کو حاصل کرنے پر فخر محسوس کرتا ہوں اور خوش ہوں، جو تدریس و تعلیم میں ایکس جے ٹی ایل یو کی زبردست اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ ہماری جامعہ میں کام کرنے والے افراد کے ولولہ، تجربہ اور پیشہ ورانہ مہارت کو بھی ظاہر کرتا ہے، جنہوں نے اسے کام کے لیے ایک شاندار مقام بنایا ہے۔ میں بالخصوص اس پر فخر محسوس کررہا ہوں کہ ہمارے گریجویٹس کو بہت اہمیت دی جا رہی ہے، حالانکہ جامعہ صرف آٹھ سال پرانی ہے۔ مثال کے طور پر حیاتیاتی علوم میں ہمارے گریجویٹ تعلیم حاصل کرنے والے بیشتر طلباء میں سے تقریباً نصف دنیا کی سرفہرست ایک سو  جامعات میں اور 29 فیصد سرفہرست دس جامعات میں داخل ہورہے ہیں۔ امید ہے کہ یہ اعزاز ایکس جے ٹی ایل یو کے مقام کو مزید بلند کرے گا۔”

“چین میں میرے پسندیدہ غیر ملکی معلم ”  اعزازات کے ساتھ ساتھ تقریب “میرے غیر ملکی معلم اور میں” کے عنوان سے ہونے والے مضمون نویسی کے مقابلے کے فاتحین کا بھی اعلان ہوا اور “بین الاقوامی صلاحیت کا راستہ” کے عنوان سے فورم کی میزبانی بھی کی۔

 ایکس جے ٹی ایل یو کے بارے میں

سیان جیاؤتونگ-لیورپول یونیورسٹی ایک بین الاقوامی جامعہ ہے جس کی بنیاد مشترکہ طور پر چین اور برطانیہ  کے معروف اداروں نے رکھی۔ ۔ ایک آزاد چین-برطانوی منصوبے کی حیثیت سے ایکس جے ٹی ایل یو عظیم تر چین میں اعلیٰ تر تعلیم کے شعبے میں پیشرو ہے۔ کیمپس چین کے مشرقی ساحل پر شوچو کے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیے گئے شہر میں واقع ہے، جو چین میں جی ڈی پی کی چوتھے نمبر پر  سب سے زیادہ مرکوزیت رکھتا ہے، اور تعلیم، رہائش اور ترقی کے لیے ایک بے مثال ماحول فراہم کرتا ہے۔

 ہمیں فالو کریں:

facebook.com/xjtlu
weibo.com/xjtlu
twitter.com/xjtlu
linkedin.com/company/xi’an-jiaotong-liverpool-university

 ذریعہ: سیان جیاؤتونگ-لیورپول یونیورسٹی

Leave a Reply