شاپ باپ ڈاٹ کام نے تعطیلات کے لیے میرا میکاتی کلیکشن کا اعلان کردیا

لیکشن ڈیزائنر کا خصوصی انداز اور دیگر پسندیدہ شاپ باپ برانڈز پیش کرتی ہے

نیو یارک، 19 نومبر 2015ء/پی آرنیوزوائر– خواتین کے لیے معروف عالمی شاپنگ مقام شاپ باپ ڈاٹ کام (Shopbop.com) نے آج لندن میں مقیم ڈیزائنر میرا میکاتی کی تعطیلات کے لیے ایک خصوصی کیپسول کلیکشن کا اعلان کیا ہے۔ اپنی چنچل و امتیازی خصوصیات کی حامل اورنفیس فوری طور پر پہننے کی چیزوں کی وجہ سے معروف میرا میکاتی نے اپنی خاص جمالیاتی حس کو ملبوسات سے آگے تک پھیلا دیا ہے، جس میں سرما کے لوازمات، زیورات اور طرز زندگی کی مصنوعات شامل ہیں جو خاص طور پر شاپ باپ ڈاٹ کام پر دستیاب ہیں اور تحائف کے اس سیزن کے لیے بہترین ہیں۔

Shopbop Logo.

لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20120831/NY65266LOGO
تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20151119/289332
تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20151119/289333
تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20151119/289335

یہ خصوصی انداز میکاتی کی اپنے نام کی خاص کلیکشن کے کلیدی خاکوں سے اور شاپ باپ گرل کو ذہن میں رکھ کرتیار کیے گئے ہے۔ ورسٹی جیکٹس، سوئٹرز، پوم-پوم بینیز، اسکارف اور پاجاما سیٹ کے ساتھ اسی رنگ کے آئی ماسک پیش کررہا ہے، یہ کلیکشن میکاتی کی غیر روایتی تفصیلات اور ترو و تازہ پرنٹس، جیسا کہ نوٹ پیڈز، اسمائیلی فیس اور آئی بال گرافکس کی حامل ہے۔ کلیکشن میں سویل، فرینڈس، وینیسا ایریزاگا اور ڈیل ڈوچا کے ساتھ شراکت داری بھی شامل ہے جو میرا کے دلچسپ گرافکس کو زیورات، دستی بٹوے، بستوں، پانی کی بوتلوں اور ہیڈ فونز تک پھیلا رہے ہیں۔

میرا میکاتی نے کہا کہ “میری کلیکشنز ہمیشہ تعطیلات اور خوشی کے لمحات سے متاثر رہی ہیں تو جب شاپ باپ نے مجھ سے رابطہ کیا کہ میں ان کی خصوصی تعطیلات کی کلیکشن پر کام کروں تو میرا فوری جواب تھا ہاں!۔ ہنسنا، کھیلنا اور شاپ باپ پر تلاش کرنا۔ یہ تعطیلات کا بہترین سیزن ہے!’

اسٹیفنی نیلسن، ڈی ایم ایم برائے ایکسیسریز و ڈیزائنر آر ٹی ڈبلیو، شاپ باپ، نے کہاکہ “میرا کے تروتازہ ڈيزائن ہمارے تعطیلات تحفہ بوتیک میں توانائی لاتے ہیں۔ ان کی کلیکشن چنچل اور شوخ پن کا بہترین ملاپ ہے، جن کا ہماری شاپ باپ لڑکیوں کی جانب سے پسند کیا جانا لازمی ہے۔”

Wool Knitted Beanie with Icon Patches, $195.

40 سے 1,650 ڈالرز کی تک کی قیمت کے درمیان موجود اس موسم کلیکشن میں آپ کی فہرست میں ہر انداز کی لڑکی کے لیے کچھ نہ کچھ ہے۔ وینیسا ایریزاگا زیورات 55 سے 215 ڈالرز کے درمیان ہیں؛ ڈیل ڈوچا بیگ 40 ڈالرز کے ہیں اور دستی بٹوے 430 ڈالرز کے؛ اور سویل کی پانی کی بوتلیں اور فرینڈس کے ہیڈفونز بالترتیب 42 اور 225 ڈالرز فی عدد ہیں۔ شاپ باپ مختلف زبانوں میں 24 گھنٹے 7 دن صارفی خدمات پیش کرتا ہے، تیز اور مفت عالمی شپنگ اور امریکا اور کینیڈا میں مفت واپسی کی سہولت اور امریکا کے اندر آرڈر کرنے والے اراکین کے لیے ایمیزن پرائم کے فائدے بھی۔

مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے:
لارن کینٹر، پی آر، Kanterl@shopbop.com، 212.274.2609

شاپ باپ کے بارے میں
Shopbop.comجدید طرز کے لیے ایک آن لائن شاپنگ مقام ہے، جو دنیا بھر کی خواتین کو مستحکم اور ابھرتے ہوئے ڈیزائنرز کے لیے جامع اور خاص طور پر حاصل کیا گیا انتخاب پیش کرتا ہے۔دنیا بھر میں 1,000 سے زیادہ برانڈز کے ساتھ کام کرتا شاپ باپ ڈاٹ کام 165 ممالک کی خواتین کو پہننے کے لیے تیار چیزیں اور لوازمات پیش کرتا ہے جس میں دنیا بھر میں فوری اور مفت شپنگ اور امریکا اور کینیڈا میں مفت واپسی کی سہولت بھی شامل ہے۔ شاپ باپ ایمیزن ڈاٹ کام انکارپوریٹڈ گروپ آف کمپنیز کا حصہ ہے۔

میرا میکاتی کے بارے میں
لندن میں مقیم لبنانی ڈیزائنر میرا میکاتی نے 2007ء میں مشرق وسطیٰ کے معروف کونسپٹ اسٹور پلم کے شریک بانی کی حیثیت سے اپنے فیشن کیریئرکا آغاز کیا۔ 2012ء میں میکاتی کو پیرس کے ایک ادارے فاکونیبل کے لیے کیپسول کلیکشن ڈیزائن کرنے کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ میکاتی کہتی ہیں کہ “ایک خریدار کی حیثیت سے میری خواہش رہتی ہے کہ ایسی دلچسپ چیز ملے جو بہت خوبصورتی سے سلی ہوئی ہو۔یہی وہ کام ہے جو میں نے کرنے کا ہدف بنایا ہے۔” کیپسول کلیکشن مکمل طور پر فروخت ہو کر کامیاب ٹھیری۔ اور حوصلہ پانے کے بعد میکاتی نے اپنے نام سےکام کا آغاز کیا اور اب اپنے دوسرے سیزن میں ہیں۔ میرا میکاتی تفریح، ایموجی انداز کی تفصیلات کو مع شائستہ اور پختہ خاکوں کے ساتھ پیش کرتی ہیں۔