ویزمین، کینیڈی اینڈ بیرس کمپنی، ایل پی اے اور اسٹراس ٹرائے کمپنی، ایل پی اے نے حصص یافتگان کی جانب سے اٹھائے گئے اقدام کے لیے زیر تجویز حالت اور مجوزہ تصفیہ کے مختصر نوٹس کا اعلان کردیا

کلیولینڈ، 11 جون 2014ء/پی آرنیوزوائر/ –

عام استدعا کی عدالت

کویوہوگا کاؤنٹی، اوہائیو

الفریڈ اسٹراس، اشتقاقاً برائے نام مدعا علیہ ایٹون کارپوریشن پی ایل سی اور برائے نام مدعہ علیہ ایٹون کارپوریشن

مدعی

بمقابلہ

مائیکل جے کریٹیلی، الیگزینڈر ایم کٹلر، نیٹ سی لوٹن باک، چارلس ای گولڈن، آرتھر ای جانسن، ٹوڈ ایم بلیوڈرن، جارج ایس بیریٹ، لنڈا اے ہل، جیرالڈ بی اسمتھ، وکٹر لیو، مارک میک گائر، ٹیرس زماگالا، ایرنی گرین، جان آر ملر، وکٹر اے پیلسن اور گیری ایل ٹوکر،

مدعا علیہان،

اور

ایٹون کارپوریشن پی ایل سی، اور ایٹون کارپوریشن

برائے نام مدعا علیہان

حصص یافتگان کی جانب سے اٹھائے گئے  اقدام کے لیے زیر تجویز حالت اور مجوزہ تصفیہ کے مختصر نوٹس

برائے: ایٹون کارپوریشن (“ادارہ”) اور ایٹون کارپوریشن پی ایل سی (“پی ایل سی”) کے عمومی حصص کے تمام سابق و موجودہ ریکارڈ یافتگان اور فائدہ رکھنے والوں کے لیے بمطابق 6 جون 2014ء (“حصص یافتگان”)

کویوہوگا کاؤنٹی، اوہائیو کی عام استدعا کی عدالت کے احکام کے مطابق آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اس فرضی حصص یافتگان کی جانب سے اٹھائے گئے اقدام پر ایک مجوزہ تصفیہ تک پہنچا جاچکا ہے۔

سماعت 23 جولائی 2014ء کو ڈیڑھ بجے دوپہر کویاہوگا کاؤنٹی عدالت برائے عام استدعا، 1200 اونٹاریو اسٹریٹ، کلیولیڈ، اوہائیو 44113-1678 کے کمرۂ عدالت 18-D میں عزت مآب جان پی او ڈونیل کے روبرو ہوگی،جس کا مقصد معاملے پر غور کرنا اور دیگرامور ہیں: (i) آیا مجوزہ تصفیہ عہدنامے اور تصفیہ کے معاہدے (“عہدنامے ” ) کی شرائط کے مطابق عدالت کی جانب سے منظور ہوگا؛ (ii) آیا عدالت کو مدعی کی شکایت کو تجویز کرنے کے ساتھ اور حقیقت حال کے مطابق فیصلہ کرنا چاہیے، جس میں شکایات میں درج کردہ حقائق اور/ یا حالات سے ابھرنے والے یا اس سے متعلقہ تمام دعوے شامل ہوں؛ اور (iii) آیا عدالت مدعی کے وکیل کو فیس، اخراجات، لاگت اور ایک ترغیب دینے والی ادائیگی سے نوازنے کی منظوری دے، جو کل چھ ملین ڈالرز (6,000,000 ڈالرز) تک ہوگی ۔ عدالت بغیر کسی اضافی نوٹس کے سماعت کو ازسرنو ترتیب دینے کا حق رکھتی ہے۔

حصص یافتہ کی حیثیت سے آپ کے حقوق اس قدم اور مجوزہ تصفیہ سے متاثر ہوسکتے ہیں۔ اقدام کے حوالے سے اضافی تفصیلات ، بشمول زیر تجویز حالت اور حصص یافتگان کی جانب سے اٹھائے گئے اقدام کے لیے مجوزہ تصفیہ (“نوٹس”) کے بارے میں اضافی تفصیلات http://www.weismanlaw.com پر دستیاب ہیں۔ آپ مدعی کے وکیل کے نمائندے سے رابطہ کرسکتے ہیں ویزمین، کینیڈی اینڈ بیرس کمپنی، ایل پی اے ، 1600 مڈلینڈ بلڈنگ، 101 پروسپیکٹ ایونیو، ڈبلیو، کلیولینڈ، اوہائیو 44115، ٹیلی فون +1-800-475-1189 یا +1-216-781-1111، یا اسٹراس ٹرائے کمپنی، ایل پی اے، 150 ایسٹ فورتھ اسٹریٹ، سنسناٹی، اوہائیو 45202-4018، ٹیلی فون +1-513‑621-2120، مزید معلومات کے لیے۔

اگر آپ موجودہ حصص یافتہ ہیں تو آپ کو تصفیہ کے کسی بھی پہلو پر اعتراض کرنے کا حق حاصل ہے اور آپ بذات خود یا اپنے وکیل کے ذریعے سماعت میں حاضر ہوسکتے ہیں۔ مجوزہ تصفیے پر اعتراض رکھنے والے حصص یافتگان کو کوئی قد م اٹھانے کی ضرورت نہیں۔ تصفیہ کے بارے میں کوئی بھی اعتراض، بشمول مدعی کے وکیل کی درخواست برائے فیس، اخراجات، لاگت اور وکیل کو تحریک دینے والی ادائیگی، کو لازماً مذکورہ نوٹس میں پیش کردہ طریقے کے مطابق فائل اور پیش کیا جانا چاہیے، وہ بھی 14 جولائی 2014ء سے پہلے پہلے۔

اگر آپ نے اعتراض کرنے کی ٹھانی  ہے تو آپ کو نوٹس میں پیش کردہ طریقے کی پیروی کرنا ہوگی ورنہ آپ کی نہیں سنی جائے گی، اور آپ کی جانب سے پیش کردہ کوئی کاغذات، خلاصہ، یا دیگر دستاویز عدالت وصول نہیں کرے گی اور نہ ان پر غور کرے گی۔

کوئی بھی فرد جو اعتراض کرنے میں ناکام رہتا ہے یا بصورت دیگر نوٹس میں پیش کردہ طریقے کے مطابق سماعت کی درخواست کرتا ہے تو اسے تصفیے کے کسی بھی پہلو پر اعتراض (بشمول اپیل)کرنے کے حق سے دستبردار ہونا ہوگا ورنہ اس کے سماعت کےدوران موقع دیے جانے کی درخواست، متعلقہ اقدام یا کسی بھی دیگر مقدمے پر اعتراض کرنے یا درخواست دینے پر بھی ہمیشہ کے لیے پابندی لگا دی جائے گی۔

اس نوٹس کے بارے میں براہ مہربانی عدالت یا کلرک کے دفتر سے رابطہ نہ کریں۔

تاریخ: 6 جون 2014ء کویاہوگا کاؤنٹ، اوہائیو کی عدالت عام استدعا کے حکم پر

Leave a Reply