پاکستان کی واصل فاؤنڈیشن نے اسلامی مائیکروفنانس چیلنج جیت لیا

واشنگٹن، 17 جون 2014ء/پی آرنیوزوائر/ — پاکستان میں قائم مائیکروفنانس ادارے واصل فاؤنڈیشن نے شریعت سے مطابقت رکھنے والی جدید مالیاتی مصنوعات کے لیے ہونے والا مقابلہ اسلامی مائیکروفنانس چیلنج جیت لیا ہے ۔ واصل نے خاص طور پر چھوٹے کاشتکاروں کے لیے پیش کردہ اپنے مصنوعاتی پیکیج پر 100,000 ڈالرز کی گرانٹ  جیتی ہے۔

اس اعلامیہ سے متعلقہ ملٹی میڈیا اثاثے دیکھنے کے لیے نیچے کلک کیجیے:

http://www.multivu.com/players/English/7065951-cgap-2013-islamic-microfinance-challenge-winner-the-wasil-foundation

CGAP پاکستان کی واصل فاؤنڈیشن نے اسلامی مائیکروفنانس چیلنج جیت لیا

CGAP

لوگو- http://photos.prnewswire.com/prnh/20110412/MM81963LOGO

اسلامی مائيکروفنانس چیلنج کا موضوع “مرابحہ سے آگے” تھا۔ اسے 11 ملکوں کے مائیکروفنانس اداروں کی جانب سے اندراجات ملے۔ چیلنج کو اسلامی ترقیاتی بینک، البرکہ بینکنگ اور ٹرپل جمپ کا مشترکہ تعاون حاصل تھا۔ اس کا مقصد بڑھتی ہوئی طلب رکھنے والی اسلامی مائیکروفنانس مارکیٹ میں جدت طرازی کو تحریک دینا تھا ، اور ساتھ ساتھ مرابحہ پر توجہ رکھنے والی مصنوعات کی محدود پیشکش بھی ہے – مرابحہ ایک لاگت-جمع-مارک اپ پروڈکٹ ہے جو اثاثہ جات کی خرید کی جانب حرکت کرتی ہے۔

اسلامی مائیکروفنانس چیلنج کے ججوں نے صارفین کی زندگیوں پر پڑنے والے اثرات، پیشکش کی تحفظ پذیری اور پاکستان و دیگر مسلم اکثریتی ممالک میں آگے بڑھنے کی صلاحیت کی بنیاد پر واصل کے اندراج – “زرعی سرمایہ کاری پیکیج” برائے سلام و اجارہ مصنوعات – کو منتخب کیا۔

سلام زرعی صارفین کو اپنی فصلوں کی باضمانت خریداری کے لیے پیشگی نقد رقم دیتا ہے۔ اجارہ کے ذریعے واصل زرعی زمین کو کرائے پر حاصل کرتا ہے اور پھر اسے مقررہ وقت کے لیے کاشتکار کے حوالے کردیتا ہے۔ پھل، سبزیوں اور پھولوں کے کاشتکار نقد کی صورت میں ایک ماہانہ کرایہ دیں گے، جبکہ گندم  اور چاول کے کاشتکار فصلوں کی صورت میں ادائیگی کریں گے۔ ان دو مالیاتی مصنوعات کو ملا کر واصل چھوٹے کاشتکاروں کو فصل کاٹنے کے دوران خود کو بچانے اور ساتھ ساتھ اخراجات کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ زرعی مالیاتی پیکیج واصل کے موجودہ پورٹ فولیو کے اوسط تقریباً 10 فیصد کی نمائندگي کرتا ہے، جبکہ اس تعداد کو زرعی موسم کے عروج پر 20 فیصد تک بڑھایا جا سکتا ہے۔

“پاکستان میں غربت کے خاتمے کے لیے ہماری توجہ کسانوں پر ہیں۔ لیکن بہت سارے کاشتکار مذہبی وجوہات کی بنیاد پر سودی قرضے نہیں لیتے۔” واصل کی بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر فریدہ طارق نے کہا۔ “ہم چیلنج کے منتظمین کے بہت شکر گزار ہیں کہ انہوں نے  اسلامی سرمایہ کاری کے لیے ہمارے کام کو سراہا۔”

چیلنج کے حتمی مرحلے میں منتخب ہونے والے دیگر اندراجات پانےوالوں میں سوڈان کے بینک آف خرطوم اور کرغز مائیکروفنانس ادارے کمپانیون انوسٹ شامل ہیں۔ دونوں نے فائدہ و نقصان کو بانٹنے والی مضاربہ مصنوعات پیش کیں، جو اداروں اور ان کے صارفین کے درمیان خطرے کو تقسیم کرتی ہیں۔

تمام حتمی امیدواروں کی وڈیوز http://www.cgap.org/news/innovation-islamic-microfinanceپر دستیاب ہیں۔

“ہمیں امید ہے کہ یہ اعزاز دیگر مائیکروفنانس فراہم کرنے والے اداروں کو اپنی شریعت سے مطابقت رکھنے والی مصنوعات پیش کرنے کی ہمت دے گا۔ ” سی جی اے پی میں سینئر فنانشل سیکٹر اسپیشلسٹ مائدہ الزوغبی نے کہا۔ “مسلم دنیا میں غربت کی بڑی شرح کے ساتھ اسلامی مائیکروفنانس غریبوں تک مالیاتی رسائی کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کرسکتی ہے۔ اسلامی مائیکروفنانس مصنوعات کا احاطہ وسیع کرتے ہوئے یہ اہم ہے کہ غریبوں کو مالیاتی مرکزی دھارے میں شامل کیا جائے۔

سی جی اے پی کے بارے میں

سی جی اے پی (کنسلٹیٹو گروپ ٹو اسسٹ دی پوور) 34 معروف انجمنوں کی ایک عالمی شراکت داری ہے جو مالیاتی شمولیت کو بہتر بنانے کے خواہشمند ہیں۔ سی جی اے پی عملی تحقیق اور مالیاتی خدمات فراہم کرنے والوں، پالیسی سازوں اور سرمایہ کاروں  کے ساتھ متحرک شمولیت کے ذریعے جدید حل تیار کرتا ہے تاکہ بڑے پیمانے پر رسائی کو ممکن بنایا جاسکے۔ عالمی بینک میں دفتر رکھنے والا سی جی اے پی غریبوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے مالیاتی خدمات تک رسائی بڑھانے کے لیے شواہد کی بنیاد پر ایک وکالت پلیٹ فارم کے ساتھ ذمہ دار مارکیٹ ترقی تک ایک عملی رسائی دیتا ہے۔ مزید www.cgap.orgپر ۔

اسلامی ترقیاتی بینک کے بارے میں

اسلامی ترقیاتی بینک ایک کثیر السطحی ترقیاتی مالیاتی ادارہ ہے جو جدہ، سعودی عرب میں واقع ہے۔ یہ 1973ء میں انجمن اسلامی کانفرنس کے وزراء خارجہ نے قائم کیا تھا۔ مزید جانیے www.isdb.orgپر ۔

البرکہ بینکنگ گروپ کے بارے میں

منامہ، بحرین میں صدر دفاتر رکھنے والا البرکہ بینکنگ گروپ 15 ممالک میں اپنے ماتحت بینکوں اور اور نمائندہ دفاتر کے ذریعے شرعی اصولوں کے عین مطابق خوردہ، کارپوریٹ اور سرمایہ کاری بینکنگ اور ٹریژری خدمات فراہم کرتا ہے۔ مزید جانیے www.albaraka.comپر۔

ٹرپل جمپ کے بارے میں

ٹرپل جمپ ایمسٹرڈیم، نیدرلینڈز میں واقع ایک ذمہ دار سرمایہ کاری منتظم ہے۔ ٹرپل جمپ ان سرمایہ کاری فنڈز کو سنبھالتا اور انہیں مشاورت دیتا ہے جو معاشرے کے نچلے طبقوں کی زندگی بہتر بنانے پر توجہ رکھتے ہیں۔  مزید جانیں www.triplejump.euپر۔

Leave a Reply