پبلسس اور اومنی گروپ نے مجوزہ انضمام کا خاتمہ کردیا

پیرس اور نیو یارک، 9 مئی 2014ء/پی آرنیوزوائر/ — پبلسس گروپ ایس اے (یورونیکسٹ پیرس: PUB) اور اومنی کوم گروپ انکارپوریٹڈ (این وائی ایس ای: OMC) نے آج مشترکہ اعلان کیا کہ انہوں نے باہمی رضامندی سے مجوزہ انضمام کا خاتمہ کردیا ہے، جو معقول دورانیہ میں حساب کی تکمیل میں دشواریوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ فریقین نے مجوزہ مالی لین دین کے حوالے سے ایک دوسرے کو تمام تر ذمہ داریوں سے عہدہ برآ کردیا ہے، اور کسی بھی فریق پر کوئی جرمانہ لاگو نہیں ہوگا۔

یہ فیصلہ پبلس گروپ کے مینجمنٹ بورڈ اور سپروائزری بورڈ اور اومنی کوم کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے بالاتفاق رائے منظور کیا گیا تھا۔

مشترکہ بیان میں مورس لیوی، چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو افسر پبلسس گروپ، اور جان ورین، صدر اور چیف ایگزیکٹو افسر اومنی کوم گروپ نے کہا کہ “کئی چیلنجز پر قابو پانا ابھی باقی تھا، اس کے علاوہ پیشرفت کی دھیمی رفتار نے دونوں گروپوں اور ان کے ملازمین، صارفین اور حصص یافتگان کی دلچسپی کو غیر یقینی بنادیا تھا۔ اس لیے ہم نے اپنی آزاد راہوں پر آگے بڑھنے کا مشترکہ فیصلہ کیا۔ بلاشبہ ہم مسابق ادارے رہیں گے لیکن ایک دوسرے کے لیے تعظیم برقرار رکھیں گے۔”

پبلسس گروپ کے بارے میں

پبلسس گروپ [یورونیکسٹ پیرس FR0000130577، سی اے سی 40] دنیا کے بڑے کمیونی کیشنز گروپوں میں سے ایک ہے۔ گروپ خدمات و مہارتوں کی مکمل فہرست مہیا کرتا ہے: ڈیجیٹل (ڈیجیٹاس ایل بی آئی، ریزرفش، روزیتا، وائیواکی)، اشتہاری (بی بی ایچ، لیو برنیٹ، پبلسس ورلڈ وائیڈ، ساچی اینڈ ساچی)، تعلقات عامہ، کارپوریٹ رابطے اور تقریبات (ایم ایس ایل گروپ)، ابلاغی حکمت عملی، منصوبہ بندی و خریداری (اسٹارکوم میڈیاویسٹ گروپ اور زینتھ اوپٹی میڈیا)، ہیلتھ کیئر کمیونی کیشنز، مع پبلسس ہیلتھ کیئر کمیونی کیشنز گروپ (پی ایچ سی جی) اور آخر میں پروڈیجیئس کے ساتھ برانڈ ایسیٹ پروڈکشن۔ 108 ممالک میں موجودگی کے ساتھ گروپ 62,000 ماہرین کو ملازم رکھتا ہے۔

www.publicisgroupe.com| ٹوئٹر: @PublicisGroupe | فیس بک: www.facebook.com/publicisgroupe| لنکڈان: PublicisGroupe | http://www.youtube.com/user/PublicisGroupe| وائیوا لا ڈیفرنس!

اومنی کوم کے بارے میں

اومنی کوم گروپ انکارپوریٹڈ (این وائی ایس ای: OMC) ایک معروف عالمی مارکیٹنگ اور کارپوریٹ کمیونی کیشنز ادارہ ہے۔ اومنی کوم کے برانڈڈ نیٹ ورکس اور متعدد خصوصی ادارے 100 سے زیادہ ممالک کے 5,000 سے زائد صارفین کو اشتہارات، تزویراتی ابلاغی منصوبہ بندی اور خریداری، ڈیجیٹل اور انٹرایکٹو مارکیٹنگ، براہ راست و تشہیری مارکیٹنگ، تعلقات عامہ اور دیگر خصوصی رابطے کی  خدمات فراہم کرتے ہیں ۔

www.omnicomgroup.com| ٹوئٹر: @Omnicom

Leave a Reply