پیپسی (ر) بیٹس آف دی بیوٹی فل گیم البم آج جاری

– فٹ بال کے جشن کے لیے دنیا کے معروف فن کاروں کا چنیدہ مرکب

پرچیز، نیو یارک، 10 جون 2014ء/پی آرنیوزوائر/ — #FUTBOLNOW–پیپسی (ر) نے آج 11 گانوں کا مکمل پیپسی بیٹس آف دی بیوٹی فل گیم البم جاری کردیا، جو دنیا کے مشہور ترین کھیل – فٹ بال – کی توانائی اور روح سے متاثرہ سرفہرست موسیقاروں ے گانوں کا خاص مجموعہ ہے۔

Pepsi(R)%20Beats%20of%20the%20Beautiful پیپسی (ر) بیٹس آف دی بیوٹی فل گیم البم آج جاری

Pepsi(R) Beats of the Beautiful Game Album Drops Today

تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20140608/105887

کیرولین کی جانب سے تقسیم کردہ مکمل البم آج بذریعہ آئی ٹیونز بین الاقوامی طور پر خریدنے کے لیے دستیاب ہے جس میں کیلی رولینڈ، جانیل مونے، ریٹا اورا، ڈون اومار، ٹمبالینڈ، سانتی گولڈ، ریھاب اور جیٹا جیسے موسیقاروں کے ٹریکس شامل ہیں، اور ساتھ ساتھ پرلز نگراس (برازیل)، جولن سائی (تائیوان) اور حسن الشافعی (مصر) جیسے علاقائی پسندیدہ گلوکار بھی شامل ہیں ۔

“پیپسی بیٹس آف دی بیوٹی فل گیم دنیا کے مشہور ترین کھیل کے کلچر پر بے مثال نگاہ پیش کرتا ہے،” فرینکس کوپر ثالث، چیف مارکیٹنگ آفیسر، گلوبل کنزیومر انگیجمنٹ، پیپسی کو گلوبل بیوریجز گروپ نے کہا۔ “یہ سپر اسٹارز سے لے کر ابھرتے ہوئے فنکاروں تک کی جنب سے طاقتور نئی موسیقی متعارف کرواتا ہے، اور دنیا کے متحرک ترین ہدایت کاروں کی مختصر فلموں میں پیش کردہ گانوں کا حامل ہے جو فٹ بال کلچر کے رخ کو نمایاں کررہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ فن کی ان دونوں اقسام کے پرستار اس انوکھے ملاپ کو خوبصورت کھیل کی حقیقی روح سے منسلک کریں گے۔”

البم کے ساتھ ساتھ ان فنکاروں کے گانے 11 مختصر فلموں کے لیے بھی تحریک دیتے ہیں جو متحرک اور اپنی نہاد میں بہترین ہدایت کاروں اسپائیک لی، ادریس البا، جیسی تیریرو، ڈیاگو لونا، اینڈی موراہن اور دی کولٹن برادرز کی ہیں۔

12 مئی سے پیپسی ہر ہفتے ایک نیا ٹریک اور اس سے متعلقہ مختصر فلم پیش کررہا تھا۔ تازہ ترین خصوصی ٹریک “دی گیم” اس ہفتے پیش گا جو گریمی ایوارڈ جیتنے والی کیلی رولینڈ اور اسپائیک لی کی ہدایت یافتہ ان کی مختصر فلم کے ساتھ ہوگا، جس کا شدت کے ساتھ انتظار کیا جا رہا ہے۔

البم کی مکمل ٹریک کی لسٹ میں شامل ہیں:

جانیل مونے، “ہیروز” ینگ آسٹرانوٹس کی فلم کے ساتھ
ریھاب مع ایوا سائمنز، “ان اسٹاپ ایبل” ادریس ایلبا کی فلم کے ساتھ
ڈان اومار، “پیورا ویدا” جیسی تیریرو کی فلم کے ساتھ

کیلی رولینڈ، “دی گیم” اسپائیک لی کی فلم کے ساتھ
ریٹا اورا، “آئی ول نیور لیٹ یو ڈاؤن (سوئچ ری مکس)،” ڈیاگو لونا کی فلم کے ساتھ
سانتی گولڈ، “کک ڈاؤن ڈورز” اینڈی موراہن کی فلم کے ساتھ
ٹمبالینڈ  مع ریچل ایسل، “ہوایور وی آر”، دا کولٹن برادرز کی فلم کے ساتھ
جیٹا، “کرسینڈو”
پرلز نگراس، ” گیوریرا ” سنے فاویلا کی فلم کے ساتھ
جولن سائی ، “ناؤ از دا ٹائم”، سائی یی چی کی فلم کے ساتھ
حسن الشافعی، “اھلم من جدیال “

برانڈ کی تاریخ میں سب سے بڑے موسیقی، فلم اور فٹ بال تعاون کی حیثیت سے پیپسی بیٹس آف دی بیوٹی فل گیم سماعتی و بصری طور پر زبردست مقامات، آوازوں اور کہانیوں کو تسخیر کرتا ہے جو فٹ بال کے کھیل کے پرستاروں کو متحد کرتے ہیں۔ البم جامع 2014ء پیپسی فٹ بال مہم کا حصہ ہے، جو پرستاروں کو اس کھیل کے قریب لارہا ہے جسے وہ پسند کرتے ہیں۔

پیپسی بیٹس آف دی بیوٹی فل گیم کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.pepsi.com/thegameاور #FutbolNow پر آن لائن گفتگو کو فالو کیجیے۔

 مدیران کے لیے ہدایات:

پیپسی کو کے بارے میں

پیپسی کو کھانے اور پینے کی اشیاء تیار کرنے والا ایک عالمی رہنما ادارہ ہے جس کی خالص آمدنی 65 ارب ڈالرز سے زیادہ ہے اور اس کے مصنوعاتی پورٹ فولیو میں 22 برانڈز شامل ہیں جو سالانہ خوردہ فروخت میں 1 ارب ڈالرز سے زیادہ تخلیق کرتے ہیں۔ ہمارے بنیادی کاروبار، کویکر، ٹروپیکانا، گیٹوریڈ، فریٹو-لے اور پیپسی-کولا- کھانے و پینے کی سینکڑوں مزیدار اشیاء بناتے ہیں جنہیں دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے۔ پیپسی-کو سے وابستہ افراد زمین اور اس کے باسیوں کے صحت مند مستقبل میں سرمایہ کاری کرکے ماحول دوستانہ ترقی سے اپنی بے مثال وابستگی پر اتفاق رکھتے ہیں، اور اس حوالے سے ہمارا ماننا ہے کہ یہ رویہ پیپسی-کو کے زیادہ کامیاب مستقبل کا بھی ضامن ہے۔ ہم اپنے اس عہد کو کارکردگی مقصد کے ساتھ: پیپسی کو مزیدار سے صحت بخش کھانے پینے کی اشیاء تک کی وسیع اقسام فراہم کرنے کا وعدہ کہتے ہیں تاکہ توانائی اور پانی کی بچت اور پیکیجنگ کے حجم کو مختصر کرکے ماحول پر اپنے اثرات کو کم سے کم کرنے کے جدید راستے ڈھونڈے جائیں اور اپنے ملازمین کے لیے کام کی ایک بہترین جگہ فراہم کی جائے؛ اور جن علاقوں میں ہم کام کریں وہاں کی مقامی آبادی کے لیے احترام، مدد اور ان کے لیے سرمایہ کاری کو اپنائیں۔ مزید معلومات کے لیے www.pepsico.com  ملاحظہ کیجیے۔

 کیرولین کے بارے میں

2013ء میں دوبارہ آغاز کرنے والا کیرولین آزاد فنکاروں اور لیبل کمیونٹی کے لیے ایک پریمیئر سروس کمپنی ہے۔ کامیاب ای ایم آئی لیبل سروسز کے بطن سے جنم لینے والا اور تاریخی کیرولین ڈسٹری بیوشن (ریاستہائے متحدہ امریکہ کے بڑے بین الاقوامی تقسیم کار اداروں میں سے ایک) کی 30 سالہ روایتی بنیادوں پر قائم کیرولین کی تعریف و توصیف فنکاروں اور لیبلز کے لیے وسیع اقسام کی حتمی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کے طور پر کی جاتی ہے جس میں اے ٹی او ریکارڈز، ہوپ لیس ریکارڈز، ویلک میوزک گروپ، ووٹو، ڈائن الون، پروسپیکٹ پارک، آلٹر برج، سلیش، ٹائریز، ریکوون، کینڈل لائٹ اور مزید شامل ہیں۔ کیرولین کی خدمات تجارتی مارکیٹنگ، ریڈیو پر تشہیر، آن-لائن مارکیٹنگ، مصنوعات کے انتظام اور دوروں میں معاونت کے ساتھ ساتھ برانڈنگ اور سنک تک پھیلی ہوئی ہیں۔ کیرولین اپنی خدمات عالمی سطح پر پیش کرتا ہے جس میں آزاد فنکار اور لیبل کو مدد دیتا ہے کہ وہ دنیا بھر کی تمام مارکیٹوں تک پہنچ سکیں۔

صدر ڈومینک پینڈسشیا کے زیر انتظام کیرولین آزاد ثقافت اور جذبات کے جوہر کو بیان کرنے کے ساتھ مارکیٹ کے لیے تمام بنیادی راستوں کو پیش کرتاہے۔ وابستگی، جذبے اور جوش سے کارفرما کیرولین آزاد برادری، فنکار اور لیبل کو بہترین خدمت، معاونت اور نمو کے لیے ایک شفاف، لچکدار اور خصوصی طور پر تیار کردہ ذرائع فراہم کرتا ہے۔

جیسے کیرولین ڈسٹری بیوشن اسمیشنگ پمپکنز، ہول، وائٹ زومبی، بین فولڈز اور دی کیمیکل برادرز کے کیریئرز کے لیے ایک ابتدائی رستہ تھا، کیرولین  اب بھی آزاد فنکاروں اور لیبلز کی تیاری کے لیے کوششیں کررہا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرسکیں۔

Leave a Reply