کارلی کلوس ایکسپریس کی ‘فٹ فار یو’ ڈینم مہم کا نیا چہرہ

کولمبس، اوہائیو، 14 جولائی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– ایکسپریس انکارپوریٹڈ (این وائی ایس ای: EXPR) نے آج اعلان کیا ہے کہ کارلی کلوس ایکسپریس کی خزاں 2015ء ڈینم کلیکشن کا چہرہ ہوں گی۔ امریکی سپر ماڈل خوردہ فروش کی ‘فٹ فار یو’ اشتہاری مہم میں پیش پیش ہیں جس کی تصویر کشی لیچلن بیلی نے کی اور اسلوب کلیری رچرڈسن نے دیا ہے۔ باضابطہ مہم جولائی 2015ء میں اشاعتی، ڈیجیٹل، اسٹور میں اور سوشل میڈیا پر شروع ہوئی ہے۔

EXPRESS کارلی کلوس ایکسپریس کی فٹ فار یو ڈینم مہم کا نیا چہرہ

EXPRESS Logo.

وڈیو – http://origin-qps.onstreammedia.com/origin/multivu_archive/PRNA/ENR/236021-Karlie-Kloss_EXPRESS.mp4
تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150713/235999
تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150713/236000
لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20130910/NY76292LOGO

اشتہارات میں کارلی تین کلیدی ڈینم انداز میں ظاہر ہوئی ہیں – گرل فرینڈ، فلیئر اور لیگنگ – جو ایکسپریس مناسبت، فیشن اور انفرادی اندازی کو نمایاں کرتے ہیں۔ ایکسپریس سی ای او صدر ڈیوڈ کورنبرگ نے کہا کہ “کارلی ایک جدید آئیکون ہیں، سوشل میڈیا میں اپنی نمایاں حیثیت اور انسان دوست کوششوں کے ساتھ کارلی دنیا بھر میں خواتین کو پراعتماد اور خوداعتبار رہنے کے لیے متاثر کرتی اور اختیار دیتی ہیں۔ اور، اپنے فطری حسن اور بے ساختہ انداز کے ساتھ کارلی امریکی فیشن کی اس قسم – ایک بہترین جینز—پر ایک تازہ اور جدید پیش کاری کے لیے بہترین ہیں۔ ہمیں ایکسپریس جینز کی جدید قسم بندی کو ظاہر کرنے کے لیے کارلی کلوس کے ساتھ شراکت داری پر خوشی ہے۔”

Karlie%20Kloss کارلی کلوس ایکسپریس کی فٹ فار یو ڈینم مہم کا نیا چہرہ

Karlie Kloss is the New Face of EXPRESS ‘Fit for You’ Denim Campaign.

رواں ماہ اسٹور میں اور express.com پر آن لائن دستیاب ہونے والی ایکسپریس کی خزاں ڈینم کلیکشن کی توجہ بہترین مناسبت رکھنے والی ایسی جینز پر ہے جسے دیرپا رہنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ کلیکشن جدید دھلائی اور کپڑوں کی اقسام پیش کرتی ہے جس میں نئی پرفارمنس اسٹریچ جین شامل ہے جو انقلابی کپڑے سے تیار کی گئی ہے جو دن بھر اپنی شکل برقرار رکھتی ہے۔ صارفین جدید ترین رحجانات کی جانچ کرسکتے ہیں اور express.com پر، اسٹور میں یا پھر انسٹاگرام پر #ExpressJeans (@ExpressRunway) ، ٹوئٹر (@ExpressLife) اور فیس بک (EXPRESS) کو فالو کرکے اپنے لیے بہترین انتخاب کی تلاش کرسکتے ہیں۔

Karlie%20Kloss%20is%20the%20New%20Face کارلی کلوس ایکسپریس کی فٹ فار یو ڈینم مہم کا نیا چہرہ

Karlie Kloss is the New Face of EXPRESS ‘Fit for You’ Denim Campaign.

 ایکسپریس انکارپوریٹڈ کے بارے میں
ایکسپریس خواتین و مردوں کے لیے ایک خصوصی ملبوسات و لوازمات خوردہ فروش کرنے والا ادارہ ہے، جس کا ہدف 20 سے 30 سال تک کے صارفین ہیں۔ ادارہ پرکشش قیمت میں فیشن اور معیار کا واضح امتزاج پیش کرنے، کام، روزمرہ، جینزویئراور باہر کی تقاریب کی ضروریات پوری کرنے کے لیے پیشکش میں 30 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتا ہے۔ ادارہ اس وقت 600 سے زیادہ خوردہ اور فیکٹری آؤٹ لیٹ اسٹورز چلاتا ہے، جو امریکہ، کینیڈا اور پورٹوریکو میں گنجان آباد شاپنگ مالز، طرز زندگی کے مراکز اور عام مقامات پر واقع ہیں۔ ایکسپریس کی اشیاء مشرق وسطیٰ، لاطینی امریکہ اور جنوبی افریقہ میں بھی فرنچائز مقامات پر دستیاب ہیں۔ ادارہ اپنی ای-کامرس ویب سائٹ کے ذریعے اپنی مصنوعات مارکیٹ اور فروخت کرتا ہے، www.express.com،  اور ساتھ ساتھ آئی او ایس کے لیے اپنی موبائل ایپ سے بھی۔

رابطہ: میتھیو اوونز، 646-502-4978، mowens@express.com