کرسٹل لیگونز لاس ویگاس کے تخلیق کار اسٹیووین کے ساتھ مل گئے، دنیا کے تفریحی دارالحکومت میں ساحلی زندگی کا تصور لائیں گے

لاس ویگاس، 12 اپریل 2016ء/پی آرنیوزوائر/– کرسٹل لیگونز نے لاس ویگاس، امریکا میں نئے منصوبے پر دستخط کے ساتھ ایک بڑا بین الاقوامی سنگ میل عبور کیا ہے۔ تفریح کی دنیا کے دارالحکومت میں وہ تمام بنیادی چیزیں موجود ہیں جن کا تصور کیا جا سکتا ہے۔ البتہ اس میں ساحلانہ طرز زندگی کی کمی ہے، ایسا مسئلہ جسے کرسٹلزل یگونز کی ٹیکنالوجی اور خیال پورا کرے گا۔

Crystal Lagoons concept – Idyllic beach life and water sports.

تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20160411/353917
تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20160411/353918

کرسٹل لیگونز لاس ویگاس کو بنانے والے اسٹیووین کے ساتھ شراکت داری کرچکا ہے جو بالغان کے لیے تفریح کا عالمی دارالحکومت ہے۔

یہ امریکی مارکیٹ میں کرسٹل لیگونز کی کامیابی کا اقرار بھی ہے، جہاں وہ اپنی آمد کے صرف ایک سال بعد ہی 11 منصوبوں پر دستخط کر چکا ہے اور اور مختلف ریاستوں میں 44 منصوبوں کا جائزہ لے رہا ہے، جن میں کل سرمایہ کاری 53.4 ارب امریکی ڈالرز کی ہے۔

کرسٹل لیگونزکے لاس ویگاس منصوبے میں کل 4 ارب امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری شامل ہے اور اس کی ایک خاص بات ہے: یہ شہر کے مرکزی علاقے کے واحد گالف کورس کے مقام پر ہوگا۔ یہ مقام 12.1 ہیکٹر کے ایک شفاف تالاب میں تبدیل ہوگا۔ یہ دنیا کی بہترین سہولت کی عالمی کامیابی کی ایک اور علامت ہے جو ایسے ممالک میں بھی زمین حاصل کر رہا ہے جو گالف کے لیے مختص ہیں۔

اسٹیووین کی جانب سے کیے گئےاعلان سے کہ منصوبے میں ایک شفاف ترین تالاب بنایا جائے گا، “وینریزورٹس”– یہ نیس ڈیک میں تجارت کرتا ہے –کے حصص کی قیمتوں 12 فیصد کے ساتھ ادارے کی قدر میں 1.05 ارب امریکی ڈالرز کا اضافہ ہوا۔

The scientist Fernando Fischmann/

12.1 ہیکٹرز کے رقبے کے ساتھ یہ ادارے کا امریکا میں سب سے بڑا شفاف تالاب ہوگا، اور یہ ایک مرکزی جزیرے، بجروں، روزانہ آتش بازی کے مظاہروں اور آبی کھیلوں کے مواقع، ہوٹلوں، خریداری اور کھانے پیمانے کی چیزوں کی بڑے پیمانے پر دستیابی کے ساتھ جدید ترین ڈیزائن کا حامل ہوگا۔

کرسٹل لیگونزامریکا کے سی ایاویوریمین نے کہا کہ “اس اتحاد کا خاکہ بہت بڑا ہے، کیونکہ اسٹیووینلاس ویگاس، مکاؤ (چین) اور دنیا کے اہم ترین ریزورٹس میں شمولیت رکھتے ہیں۔ ان کی کامیابی کا نسخہ ایک ایسے شہر کا تصور تھا جو دنیا بھر کے بالغان کے لیے مختص ہو، پرتعیش ہوٹلوں، جوئے خانوں، خوردہ مقامات اور عالمی معیار کے تھیٹروں کا حامل ہو۔”

آخر میں یوریمین نے کہا کہ “لاس ویگاس میں کرسٹل لیگونز منصوبہ ادارے کے بانی کے خواب کو حقیقت کا روپ دے گا۔ آغاز میں فرنانڈوفشمان نے دبئی اور لاس ویگاس جیسے دنیا کے تفریحی و پرتعیش دارالحکومتوں میں شفاف پانی کے بڑے اجسام لانے کا خواب دیکھا تھا۔”

ویبسائٹ: www.crystal-lagoons.com؛www.fernandofischmann.com
کارپوریٹوڈیو: https://www.youtube.com/watch?v=6tff6t0FKA8&feature=youtu.be

ذرائع ابلاغ کے لیے رابطہ: کوریمکمیونیکیشنز؛
56-2-22291886+/ info@quorumcomunicaciones.cl