کوٹی انکارپوریٹڈ نے مچیلاسکیناوینی کی زیر قیادت نئےانتظامی ڈھانچے اور قیادت کا اعلان کردیا

- منصوبے سے  توقع ہے کہ کوٹی کے ترقی کے اہداف آگے بڑھیں گے اور آرائش حسن کی صنعت میں اس کے مقام کو مزید استحکام ملے گا

 نیویارک، 9 جولائی 2014ء/پی آرنیوزوائر/ –کوٹی انکارپوریٹڈ (این وائی ایس ای: COTY) نے آج نئے انتظامی ڈھانچے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد ادارے کے ترقیاتی راستے کو مضبوط کرنا اور آرائش حسن میں عالمی رہنما کی حیثیت سے اس کے مقام کو مستحکم بنانا ہے۔ انتظامی نقشہ دو جداگانہ شعبوں، کوٹیپریسٹیج اور کوٹی بیوٹی، سے ایک مکمل نمونےمیں ارتقا پذیر ہوگاجو زمرہ جات اور خطوں کے گرد قائم ہوگا اور ساتھ ساتھ کامیابی کے ایک اہم عنصر کی نمائندگی کرنے والے برانڈ کی تعمیر، مصنوعاتی پیشرفت اور فروخت کارروائی میں شہرت اور بڑے پیمانے پر تفریق اور بے مثال برتاؤکو برقراررکھیں۔

یہ اقدام ممکنہ طور پر صارفی ارتقاء کا زيادہ کلی نظارہ اور مصنوعاتی زمرے کے حساب سے ترقی کے مواقع دے گا، جس کا نتیجہ جدت طرازی تک تیز رسائی کی صورت میں نکلے گا۔یہ عالمی کوشش ممکنہ طور پر چینلوں اور مارکیٹوں کے درمیان تعاون کو بھی بہتر بنائے گی اور ہر خطے میں صارفین اور خوردہ فروشوں کی خاص ضروریات پر توجہ کو بھی بڑھائے گی۔ مزید برآں، یہ دہراؤ کا خاتمہ کرے گی، اور یوں آپریشنل موثریت کو لائے گی تاکہ منافع بخش ترقی کے راستے پر کوٹی کے سفر کو تیز کرنے میں مدد ملے اور کوٹی کے بڑے برانڈز اور تزویراتی مارکیٹوں کے پیچھے ازسرنو سرمایہ کاری کے لیے اضافی ذرائع تخلیق پاسکیں۔

نئی تنظیم مندرجہ ذیل  وضع پر قائم ہوگی:

زمرہ جات اور جدت طرازی

ریناتوسمیراری، سابق صدر، کوٹی بیوٹی، صدر، زمرہ جات و جدت طرازی کے نئے عہدے کو حاصل کریں گے۔ ان کی قیادت میں یہ نیا گروپ، جو مارکیٹنگ، آر اینڈ ڈی، کمیونیکیشنز، ڈیجیٹل اینڈ کنزیومر مارکیٹنگ ان سائٹس کو مکمل کررہا ہے، تزویراتی زمرہ اور برانڈ ترقی کا محرک بنے گا، تاکہ دنیا بھر میں اپنی طرز کی بہترین جدت کو تحریک دی جا سکتی۔ تمام کوٹی برانڈزچار صارفی تحریک کے زمرہ جات میں قائم ہوں گے: خوشبویات، جلد کی دیکھ بھال، کلرکاسمیٹکس اور باڈی کیئر۔ ہر زمرہ خاص مہارت اور استعداد رکھنے والی وقف ٹیموں پر مشتمل ہوگا تاکہ وہ برانڈ کے ڈیاین اے اور مقام کا مکمل لحاظ رکھتے ہوئے شہرت اور وسیع پورٹ فولیو تخلیق کریں۔

  • اسٹیومورمورس، سابق ان چارجکوٹیپریسٹیج – امریکن فریگرنسمارکیٹنگ، سی ایم اوخوشبویات مقرر ہوئے ہیں۔
  • یوحنا بوسینیلی، سابق انچارج کوٹیبیوٹی – کلرکاسمیٹکس مارکیٹنگ – سی ایم اوکلرکاسمیٹکس مقرر ہوئے ہیں۔
  • جل سکالاماندرے، سابق ذمہ دار کوٹیپریسٹیج – اسکنکیئرمارکیٹنگ، سی ایم اوا سکن کیئر مقرر ہوئے ہیں۔
  • یورگنشارفنسٹائن، سابق ذمہ دار کوٹی بیوٹی – ایڈیڈاس اور لائف اسٹائل فریگرنس مارکیٹنگ، سی ایم اوباڈیکیئر مقرر ہوئے ہیں۔

عالمی مارکیٹیں

ژاںمورتے، سابق صدر، کوٹیپریسٹیج، صدر، گلوبلمارکیٹس، مقرر کیے جائیں گے تاکہ ادارے کی عالمی وسعت کا بہتر فائدہ اٹھائیں اور مضبوط فروخت تکمیل کریں۔ مارکیٹیں چار خطوں کے تحت منظم ہوں گی: شمالی امریکہ، یورپ، اے پی اے سی/ایم ای اے اور لاطینی امریکہ۔ ان میں سے ہر کسی کی قیادت ایک سینئر نائب صدر کرے گا جس کے ساتھ وقف شدہ انتظامی ٹیمیں ہوں گی تاکہ صارفین اور خوردہ فروشوں کی خاص ضروریات اور ترجیحات کے مطابق کاروبار کو آگے چلائیں۔ یہ نیا ڈھانچہ مضبوط عالمی اثرات کی جانب پیشرفت کی مدد کرے گا۔ چار خطوں کے رہنما یہ ہوں گے:

  • شمالی امریکہ: مارک رے، کوٹی امریکہ کے صدر بھی
  • یورپ: اسٹیفن ساسس
  • اے پی اے سی/ایم ایاے: پیگی السرود
  • لاطینی امریکہ: مانلیوپزورنی

موثر مکمل طریقوں کے ذریعے کے اعلیٰ ترین معیار کے ساتھ بہترین معیار کی مصنوعات کی تیاری و فراہمی میں زمرہ جات اور خطوں کو بہترین مدد فراہم کرنے کے لیے رسدی زنجیر، مالیات، آئی ٹی، انسانی وسائل اور قانونی افعال کو ازسرنو منظم کیا جائے گا۔

کوٹی کے سی ایاومچیلاسکیناوینی نے کہا کہ “یہ مرتب کردہ انتظامی ڈھانچہ ہمیں منافع بخش ترقی کے راستے میں آگے بڑھنے میں مدد دے گا۔ ہم وقت کے ساتھ صارف سے تحریک پانے والے، ترجیحات طے کرنے اور وسائل کے تعین میں تیز تر ، اور زیادہ پھرتیلے ہوں گے، اور دہراؤ اور زیادتی میں کمی کریں گے۔ ہمیں اعتماد ہے کہ یہ نئی تنظیم ہمیں اپنے برانڈز اور اپنی صلاحیتوں کی مکمل صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کی اجازت دے گی۔”

کوٹیانکارپوریٹڈ کے بارے میں

کوٹی آرائش حسن کا ایک معروف عالمی ادارہ ہے جس 30 جون 2013ء کو ختم ہونے والے مالی سال کے لیے 4.6 بلینڈالرز کی خالص آمدنی رکھتا ہے۔ 1904ء میں پیرس میں قائم ہونےوالاکوٹی ایک خالص پلے بیوٹی کمپنی ہے جو 130 سے زیادہ ممالک اور خطوں میں فروخت ہونے والی معروف خوشبویات، جلد کی دیکھ بھال، کلرکاسمیٹکس اور باڈیکیئر مصنوعات کا پورٹ فولیو رکھتی ہے۔ کوٹی مصنوعات کی پیشکش میں ایڈیڈاس، کیلونکلائن، کلو، ڈیوڈوف، مارک جیکبز، او پی آئی، فلاسفی، پلے بوائے، ریمل اور سیلی ہینسن جیسے عالمی برانڈز شامل ہیں۔

مستقبل کے حوالے سے بیانات

اس خبری اعلامیہ میں متعدد بیانات مستقبل کے حوالے سے بیانات ہیں۔ مستقبل کے حوالے سے یہ بیانات کوٹی انکارپوریٹڈ (“ادارے) کے اپنی کاروباری حکمت عملی اور نئے انتظامی ڈھانچے کے لیے اعلان کردہ منصوبے اور اس کے ممکنہ فوائد کے حوالے سے موجودہ نظریات پیش کرتے ہیں، جس میں ادارے کی ترقی پر پڑنے والے اثرات بھی شامل ہیں۔ مستقبل کے حوالے سے یہ بیانات عام طور پر “عزم،” “”ہوگا”، “توقع،” “آمادہ،” “ہوجانا،” “”اعتماد،” “نتیجہ” اور اس سے ملتے جلتے الفاظ و جملوں سے پہچانے جاتے ہیں۔ حقیقی نتائج مختلف خطرات و غیر یقینی کیفیات کی وجہ سے  ان نتائج سے مختلف ہوسکتے ہیں جن کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس میں ادارے کی منصوبے کے مطابق اپنے نئے انتظامی ڈھانچے کے نفاذ کی اہلیت ؛ ادارے کی اپنی عالمی کاروباری منصوبہ بندی اور وسائل کے تعین کو حاصل کرنے کی صلاحیت؛ اور آیا نیا انتظامی ڈھانچہ تعاون اور وسائل کی تعین کاری، دہراؤ کے خاتمے، آپریشنل موثریت اور مستحکم فروخت کارروائی، اضافی وسائل کی تخلیق، اپنی طرز کی بہترین جدت طرازی کو چلانے اور ترقی کو مستحکم کر بھی پائے گا یا نہیں۔ ممکنہ خطرات اور غیر یقینی کیفیات کے بارے میں مزید معلومات جو ادارے کے کاروبار اور مالیاتی نتائج پر اثر ڈال سکتے ہیں 30 جون 2013ء کو ختم ہونے والے مالی سال کے لیے ادارے کی سالانہ رپورٹ کے فارم 10-K میں “خطراتی عوامل” اور “انتظامی کی گفتگو و تجزیہ برائے مالیاتی حالت اور آپریشنز کے نتائج” کی سرخی تلے  اور وقتاً فوقتاًسیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں پیش کردہ رپورٹوں میں موجود ہیں۔ ادارہ مستقبل کے حوالے سے یہاں اور کہیں بھی پیش کردہ بیانات کو تازہ کرے کی کوئی ذمہ داری نہیں لیتا۔

Leave a Reply