‫انتالیہ ہومس: ترکش شہریت کیلئے سرمایہ کاری کی حد $500,000 تک بڑھنے کی توقع”

ترکی، جو پوری دنیا میں مقبول ترین اور فائدہ مند شہریتی پروگرام کی پیشکش کر رہا ہے، 2018 میں شہریت کیلئے سرمایہ کاری کی حد $1 ملین گھٹا کر $250 ہزار کر دیا تھا۔ تاہم یہ رقم اسپین، پرتگال، یونان اور مالٹا جیسے ممالک کے مقابلے میں بھی کم پائی گئی لہذا اس میں ترمیم کرتے ہوئے $500 ہزار کیے جانے کی توقع ہے۔https://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/1_4yve6pdz/def_height/400/def_width/400/version/100011/type/1

استنبول، جنوری 22، 2020/پی آر نیوز وائر/– اکتوبر 2018 میں ترمیم کی تعمیل کے لئے ترکش شہریتی سرمایہ کاری کی حد میں کمی لاتے ہوئے $1 ملین سے گھٹاکر $250 ہزار کر دیا گیا تھا۔ ترکی کی سب سے بڑی ریئل اسٹیٹ کمپنی انتالیا ہومس کے چیئرمین بیرم تیکسے نے کہا کہ، ترکی کو 100 سے زائد ممالک سے سنجیدہ مانگیں موصول ہوئیں ہیں لیکن شہریت کیلئے سرمایہ کاری کی رقم دیگر ممالک اس طرح کے پروگرام جیسے گولڈ ویزا جسے سرمایہ کار ویزا کے طور پر بھی جانا جاتا ہے، کے ذریعہ عائد کی جانے والی رقم کی حد سے کافی نیچے ہے۔ اس لئے ہم امید کر رہے ہیں اس پلان میں تبدیلی آنے والی ہے اور اس کی حد کو $500 ہزار کیے جانے کا امکان ہے۔”

سرمایہ کاروں کو موقع کا فائدہ جلد سے جلد فائدہ اٹھانا چاہئے۔

بیرم ٹیکسے نے ترکی کی صورتحال کا موازنہ ان دیگر یوروپی ممالک سے کرتے ہوئے کہا: “اسپین میں آپ کو کم سے کم ریئل اسٹیٹ میں 500 ہزار سرمایہ لگانا پڑے گا اور شہریت کیلئے درخواست دینے کیلئے ضروری امتحان کے واسطے آپ کو 10 سال انتظار کرنا پڑتا ہے۔ دوسری طرف، یونان میں جب آپ 250 ہزار اور اس سے اوپر کی ملکیت خریدتے ہیں تو آپ کو صرف 5 سال کا رہائشی پرمٹ دیا جاتا ہے۔ ان ممالک کے مقابلے ترکی بیرونی شہریوں، ان کی میاں/بیوی اور کم عمر بچوں کو ریئل اسٹیٹ میں صرف کو $250 ہزار کی سرمایہ کاری کےعوض شہریت حاصل کرنے کیلئے اہم موقع فراہم کر رہا ہے۔ شہریت کے تمام طریقہ کار کو پاور آف اٹارنی کے ذریعہ انجام دیا جاسکتا ہے اور اس کو چھہ مہینے جیسے چھوٹی مدت میں اس کو مکمل کیا جاسکتا ہے۔ ترکش حکام مطالبہ میں اضافہ سے واقف ہیں، اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کی رقم کو 2020 تک $500 ہزار تک بڑھا دیں گے۔ میں صلاح دوں گا کہ جو سرمایہ کاری کے ذریعہ شہریت حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ اس موقع کا جلدی فائدہ اٹھائیں۔”

ترکی بیرونی اقوام سے ملکیت کی فروخت میں ریکارڈ توڑ اضافہ کی توقع کر رہا ہے۔

ترکش اعداد وشمارانسٹی ٹیوٹ ڈیٹا کے مطابق شہریت کے لئے سرمایہ کاری پروگرام میں تبدیلی کے زیر اثر 2019 میں رہائشی ملکیت کی فروخت 45,483 اکائیوں تک پہنچ گئی ہے۔ سال 2020 کے لئے فروخت کی توقعات 9 ارب ڈالر کی آمدنی میں ہیں۔ ماحولیات و شہریتی امور کی وزارت جن پر بیرون ممالک کے شہریوں کو رہائشی مکان کے فروخت کیلئے جواب دہ ہے، اس نے اعلان کیا ہےکہ لین دین میں تیزی لانے کیلئے زمین رجسٹری کے دفاتر 12 ممالک میں کھولے جائیں گے۔

فوٹو- https://mma.prnewswire.com/media/1061141/Antalya_Homes.jpg

رابطہ کریں:

انتالیہ ہومس ریئل اسٹیٹ انک

ایسون ٹیکسے
aysun.tekce@tekce.com
90-532-212-45-90+