جیونی کا نیپال زلزلے کے لیے 5.6 ملین نیپالی روپے کی امداد کا عہد

کاٹھمنڈو، نیپال، یکم جولائی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– موبائل ڈیوائسز کے معروف عالمی فراہم کنندہ جیونی نے نیپال زلزلہ متاثرین کی بحالی کے لیے 5,600,000 روپے کی امداد کا وعدہ کیا ہے۔

http://photos.prnasia.com/prnvar/20150701/0861505883

30 جون کو جیونی کے صدر ولیم لو نے 5,000,000 روپے ا چیک نیپال کے وزیراعظم سوشل کوئیرالا کے حوالے کیا۔

ولیم لو نے کہا کہ “جیونی المناک زلزلے کا شکار بننے والوں کے غم اور درد کو محسوس کرتا ہے۔ ہم نیپال کو زلزلے اور اس کے بعد کے حالات سے نمٹنے میں مدد دینے کے لیے کام کررہے ہیں۔”

وزیراعظم سوشل کوئیرالا نے ضرورت کے وقت نیپال کی مدد کرنے پر جیونی سے تشکر کا اظہار کیا۔ اور چینی ادارے جیونی کا شکریہ ادا کیا جس نے مقامی نیپالیوں کے لیے ملازمت کے کئی مواقع تخلیق کیے۔

جیونی گزشتہ سال ستمبر میں نیپال میں داخل ہوا اور ملک بھر میں 600 سے زیادہ خوردہ اسٹورز کھیل چکا ہے۔ اب یہ نیپال کی موبائل فون مارکیٹ میں سرفہرست 5 میں شامل ہے، اور ولیم لو کے مطابق 2017ء تک نمبر 1بننے کا ہدف رکھتا ہے۔

جیونی نے  جیونی ساہیوگی ہات کوش فاؤنڈیشن بھی تشکیل دی ہے اور فنڈ کے آغاز کے لیے 500,000 روپے جمع کروائے۔ یہ بھکتاپور میں زلزلہ متاثرین کے لیے 25 عارضی رہائش گاہیں تعمیر کرنے کے لیے استعمال کیے گئے اور جیونی اگلے چند ماہ میں مزید عارضی مکانات کی تعمیر میں مدد دے گا۔

مزید برآں، اگلے 3 ماہ تک نیپال میں فروخت ہونے والے ہر اسمارٹ فون پر 50 روپے مقامی یتیم خانے بال مندر کو عطیہ کیے جائیں گے۔ اس فنڈ سے حاصل ہونے والی رقم حالیہ زلزلے میں اپنے والدین سے محروم ہوجانے والے بچوں کی مدد کے لیے خرچ کی جائے گی۔

اب تک جیونی زلزلہ امداد میں نیپال کے لیے 5.6 ملین روپے عطیہ کرچکا ہے۔

جیونی کے بارے میں
2002ء میں قائم ہونے والی جیونی کمیونی کیشن ایکوئپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ایک ہائی ٹیک کمپنی ہے جو موبائل ڈیوائس ڈیزائننگ، تحقیق و پیشرفت، ساخت گری، اور عالمی مارکیٹوں میں فروخت اور موبائل انٹرنیشنل ایپلی کیشن خدمات میں کام کررہی ہے۔

فیس بک: https://www.facebook.com/GioneeGlobal
ٹوئٹر: https://twitter.com/Gioneeglobal

تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20150701/0861505883

رابطہ: اینلی وانگ،
86-755-8279-9823+,86-135-3809-1801+، wangal@gionee.com