ٹیسیز نے مرکزی چین-ہانگ کانگ 1-کارڈ-2-نمبر منصوبے کے اجراء کے لیے چائنا موبائل ہانگ کانگ کے ساتھ شراکت داری کرلی

تائی پے، 23 جولائی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– چائنا موبائل ہانگ کانگ کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے ٹیسیز کا سلم ڈوئیٹ (ر) پلیٹ فارم اب “مرکزی چین-ہان کانگ 1-کارڈ-2-نمبر” آواز اور ڈیٹا سروس پلان پیش کرتا ہے۔ سرحد پار سفر کرنے والوں کو چین اور ہانگ کانگ کے لیے انفرادی پری پیڈ سم خریدنے کی اب ضرورت نہیں ہوگی۔ سلم ڈوئیٹ (ر) ایپ کے ذریعے صارفین چین اور ہانگ کانگ نمبر کے ساتھ یہ سروس پلان خرید اور ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہیں۔ دونوں نمبر ہمہ وقت اسٹینڈبائے پر ہیں اور دونوں ہر نمبر سے اخراجات یکساں کھاتے میں سے منہا ہوتے ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر چین اور ہانگ کانگ کے درمیان تقریباً600,000 بین السرحدی سفر ہوتے ہیں۔ بارہا سفر کرنے والوں کو رومنگ کے مہنگے اخراجات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ان کو کم کرنے کے لیے مسافروں کو دو مقامی سم کارڈز کے درمیان تبدیلی کرنا پڑتی ہے۔ اس تبدیلی کے دوران نہ صرف سم کارڈز آسانی سے گم ہوجاتے ہیں بلکہ دونوں کے کھاتوں کو علیحدہ علیحدہ ریچارج بھی کرنا پڑتا ہے، اور آپ اہم کالز بھی کھو سکتے ہیں اور اگر بروقت ریچارج کرنا بھول جائیں تو آپ کا اکاؤنٹ بند بھی ہوسکتا ہے۔

چین اور ہانگ کانگ کے درمیان سفر کرنے والے افراد کو بہتر خدمت دینے کے لیے ٹیسیز “مرکزی چین-ہانگ کانگ 1-کارڈ-2-نمبر” سروس جاری کررہا ہے۔ سلم ڈوئیٹ ایپ کے ذریعے اس پلان کو حاصل کرکے  آپ دو نمبر حاصل کریں گے – ایک چین کے لیے اور دوسرا ہانگ کانگ کے لیے۔ دونوں نمبروں کے لیے اخراجات ایک ہی کھاتے سے منہا ہوں گے اور دونوں نمبر اپنی رومنگ صلاحیت کے ساتھ اسینڈبائے پر  رہتے ہیں۔ آپ کی موجودگی کے مقام سے قطع نظر صوتی کالز اور ایس ایم ایس کسی بھی نمبر پر وصول کیے جا سکتے ہیں، جو آپ کو خاندان سے رابطے یا کاروباری موقع کا کوئی لمحہ ضائع نہیں کرنے دے گا۔

روایتی طور پر موبائل آپریٹرز بین الاقوامی رومنگ سروس صرف اپنے صارفین کو دیتے ہیں اور وہ بھی مہنگے نرخوں پر۔ سلم ڈوئیٹ (ر) صارفین کو اپنے اصلی سم کارڈ کے ساتھ سلم ڈوئیٹ کی پتلی سی سم لگانے کی سہولت دیتی ہے اور صارف سلم ڈوئیٹ (ر) ایپ کے ذریعے مختلف ممالک کے لیے آواز اور ڈیٹا کے سروس پلانز ڈاؤنلوڈ کرسکتا ہے۔ ایک سم مختلف نمبروں کے ساتھ لوڈ کی جاسکتی ہے اور اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں ڈیوائسز کے ساتھ چل سکتی ہے۔ سلم ڈوئیٹ (ر) کی بے مثال پتلی سم کے ساتھ صارفین کو مقامی پری پیڈ سم بدلنے کے جھنجھٹ سے اصلی سم کارڈ کھونے کی کوئی پریشانی نہیں۔

ٹیسیز نے “مرکزی چین-ہانگ کانگ 1-کارڈ-2-نمبر” سروس کو 13 جولائی سے سلم ڈوئیٹ (ر) پلیٹ فارم پر پیش کیا ہے۔ سلم ڈوئیٹ (ر) پتلی سم خریدنے کے لیے سلم ڈوئیٹ (ر)کی ویب سائٹ https://www.slimduet.net/en ملاحظہ کیجیے۔

*چینی ٹیلی کمیونی کیشنز قواعد کے مطابق مندرجہ بالا پیکیج چین میں دستیاب نہیں ہے۔

 لوٹس لن
ٹیلی فون: +886-22627-0927ext.6005
ای میل: lotus.lin@taisys.com