میتو نے پوسٹرلیبز جاری کردیا، ہر کسی کو پوسٹر ڈیزائنر بنا دیا

بیجنگ، 25 جولائی 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکیستان — میتو نے عام تصاویر کو شاندار پوسٹرز میں بدلنے والی نت نئی کولاژ-ساز ایپ پوسٹرلیبز جاری کردی ہے۔ تصویریں ایڈٹ کرنے والی روایتی ایپس سے مختلف پوسٹرلیبز اپنے صارفین کو ایک ہموار اور انوکھا تجربہ فراہم کرتی ہے کہ وہ اس کے پیشہ ورانہ طور پر ڈیزائن کیے گئے پوسٹر سانچوں کے ذریعے وضع دار پوسٹرز فوری طور پر تیار کریں۔

0861405204 میتو نے پوسٹرلیبز جاری کردیا، ہر کسی کو پوسٹر ڈیزائنر بنا دیا

http://photos.prnasia.com/prnvar/20140724/0861405204

صارفین کی فوٹو ایڈیٹنگ ضروریات اور شیئر کرنے کی عادت کا جائزہ لینے کے بعد درجنوں پیشہ ور ڈیزائنز کی جانب سے بنایا گیا پوسٹرلیبز تصویری لے آؤٹ، ایڈیٹنگ، اسے بہتر بنانے اور شیئر کرنے کو ذہن میں رکھ کربنایا گیا تھا۔

یہ مختلف انداز کے سینکڑوں اعلیٰ معیاری پوسٹر سانچے فراہم کرتا ہے، جن میں “جرائد کے سرورق”، “فلموں کے پوسٹرز”، “کھانے کے اشتہارات،” اور “سفری دستاویزی فلمیں،” شامل ہیں جو انفرادی طور پر پورٹریٹ، کھانے یا منظر کے لیے مناسب ہیں۔ صارفین ان سانچوں کے ذریعے صرف چند سیکنڈوں میں واحد تصویری پوسٹرز یا کثیر تصویری پوسٹرز  بنا سکتے ہیں۔ یہ خصوصی سانچے قہوہ خانوں، پھولوں کی دکانوں، چائے خانوں، شراب خانوں، ریستورانوں، اور دیگر مقامات پر لی گئی تصاویر کے لیےموزوں ہیں۔ ایپ کے “گڈیز” سیکشن میں مزید سانچے بھی ڈاؤنلوڈ کے لیے دستیاب ہیں، جو ہر ماہ نئی چیزوں سے بھرا جاتا ہے۔

پوسٹرلیبز دیگر خصوصی آپشنز بھی فراہم کرتا ہے جو صارفین کو پوسٹروں میں متن کو بدلنے، اپنی تصاویر پر زبردست فلٹرز لگانے اور وقت اور مقام کی مہر کے ساتھ اپنے یادگار لمحات کو نشان زد کر سکتے ہیں۔ جب صارفین ایڈیٹنگ مکمل کرتے ہیں تو وہ اپنے شاہکاروں کو فوری طور پر فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام اور دیگر سائٹوں پر پیش کر سکتے ہیں۔ آپ کی زبان پر موجود ذائقے سے لے کر زندگی کے شاندار لمحات اور ایک سفر کے دوران زندگی کو تبدیل کرنے والے تمام واقعات  تک، پوسٹرلیبز کے ساتھ آپ ہمیشہ ان کا لطف اٹھا سکتے اور اپنی یادوں کو شیئر کرسکتے ہیں۔

صنعتی تجزیہ کاروں نے کہا کہ “پوسٹرلیبز کسی بھی اور تمام تصاویر کو زندہ کرسکتا ہے۔ اپنے اعلیٰ ڈیزائن معیارات کے ساتھ پوسٹرلیبز صارفین کو محبت کرنے پر مجبور کرتا ہے۔ انتہائی سادہ کولاژ-سازی اور تصاویر کی ایڈیٹنگ پرانی باتی ہیں۔ ہم “بڑے پوسٹر کے عہد” میں داخل ہوچکے ہیں۔ آجکل صارفین زیادہ جمالیاتی اور لامحدود انداز میں تصاویر کو ایڈٹ کرنا چاہتے ہیں۔”

پوسٹرلیبز ایپ اسٹور اور گوگل پلے پر ڈاؤنلوڈ کے لیے مفت دستیاب ہے۔

ایپ اسٹور
https://itunes.apple.com/us/app/posterlabs-stylish-collage/id875654777?ls=1&mt=8

گوگل پلے
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.meitu.poster

ویب سائٹ
http://www.posterlabs.cn

 تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20140724/0861405204

Leave a Reply