پروکری نے عالمی برانڈ کا اجراء کردیا، نئے برانڈ لوگو کی رونمائی

سنگاپور، 15 جنوری 2015ء/ پی آرنیوزوائر/ — آئی ٹی اثاثہ جات کی بحالی و آزاد مرمت کے معروف عالمی فراہم کنندہ پروکری نے آج اپنے عالمی برانڈ کا اجراء کیا اور ایک نئے کارپوریٹ لوگو اور عالمی ویب سائٹ کے ذریعے نئی برانڈ شناخت کی رونمائی کی ہے۔

8521500267LOGO پروکری نے عالمی برانڈ کا اجراء کردیا، نئے برانڈ لوگو کی رونمائی

http://photos.prnasia.com/prnvar/20150115/8521500267LOGO

پروکری کا برانڈ نام جس کا مطلب لاطینی میں “جھنڈ میں آگے” ہے،  ڈیٹا سینٹر پیشکشوں میں عالمی مارکیٹ رہنما بننے کے ارادوں کا عکاس ہے۔

نئی برانڈ شناخت پروکری کے مجموعی نظریے، تناظر اور پیغام میں واضح تبدیلی کی نمائندگی کرتی ہے۔ یہ چھ ماہ قبل ماتحت اداروں پروکری ایل ایل سی، ٹن گلوبل ہولڈنگز لمیٹڈ، ایسویڈا (ر) ایشیا پرائیوٹ لمیٹڈ اور ویریٹی سلوشنز ایس ڈی این بی ایچ ڈی کی شمولیت کے ساتھ عالمی ادارے کی تبدیلی اور یکجا ہونے کو استحکام دیتی ہے۔

“تکمیل کے بعد سے ہمیں پروکری کے آئی ٹی اثاثہ جات کی بحالی و آزادی دیکھ بھال میں عالمی مارکیٹ رہنما بننے کی جانب مکمل توجہ اور واحد نظریے کو ظاہر کرنے والی مضبوط اور زیادہ جامع برانڈ شناخت کی ضرورت تھی۔” سین مرفی، گلوبل سی ای او پروکری نے کہا۔ “ہمارا ماننا ہے کہ نئی برانڈ شناخت اور لوگو پروکری کی عالمی رسائی، بنیادی ڈھانچے اور وسائل کا زبردست امتزاج ہے، اور ادارے کے اُس طریقے کو تبدیل کرنے کے ہدف کو مزید مضبوط کرتی ہے جس سے دنیا ٹیکنالوجی خریدتی ہے۔”

نئی برانڈ شناخت کے تحت نئے کارپوریٹ لوگو کو دو تیروں کی علامت سے ظاہر کیا گیا ہے – ایک آگے کی جانب بڑھتا تیر جو ادارے کی مستقبل کی جانب نظروں کو ظاہر کرتا ہے اور ایک پیچھے کی طرف جو اس کی آزمودہ واپسی کے سفر کی حکمت  عملی کی علامت ہے۔ باہم پیوست تیروں کا مجموعہ مشترکہ مساعی اور قریبی تعلق کو ظاہر کرتا ہے جو ہم اپنے شراکت داروں اور صارفین کے ساتھ رکھتے ہیں۔ نیلگوں مائل سبز اور سرمئی رنگ برانڈ کے معیارات اور جذبے – موثریت، بھروسہ مندی اور پیشہ ورانہ خصوصیت – کو ظاہر کرتے ہیں جو سب پروکری کی کاروباری فضیلت سے وابستگی کو اہمیت دیتا ہے۔

سنگاپور، ملائیشیا، چین، امریکہ اور برطانیہ دفاتر کے ساتھ پروکری 2015ء میں لاطینی امریکہ اور بھارت میں تزویراتی حصول اور مشترکہ منصوبوں پر نگاہ ڈالتے ہوئے اپنے قدموں کی بین الاقوامی حیثیت کو جاری رکھنے کے منصوبے کا حامل  ہے۔ ادارہ اپنے حصص یافتگان کے لیے زیادہ قدر شامل کرنے کے لیے ماضی میں 2016ء تک غیر یقینی نتیجے کے اعلان کا ارادہ بھی ظاہر کرچکا ہے۔

پروکری کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ہماری ویب سائٹ www.procurri.comملاحظہ کیجیے۔ پروکری کی نئی برانڈ شناخت پر ایک وڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کیجیے ۔

 ذرائع ابلاغ کے سوالات کے لیے رابطہ کیجیے:
سیلینا لم/فیونا وونگ
ڈی کلاؤٹ لمیٹڈ
ٹیلی فون:
65-6818-1807+

selina.lim@declout.com / fiona.wong@declout.com

لوگو – http://photos.prnasia.com/prnh/20150115/8521500267LOGO

Leave a Reply