سیبر نے ابیکس انٹرنیشنل کا حصول مکمل کرلیا

ایشیا بحر الکاہل میں معروف جی ڈی ایس سیبر کے لیے عالمی نمو میں تیزی ممکن بنائے گا

سنگاپور، یکم جولائی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– سیبر کارپوریشن (نیس ڈیک: SABR)  نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے ایشیا بحر الکاہل خطے کے معروف عالمی تقسیمی نظام(جی ڈی ایس) ابیکس انٹرنیشنل کا حصول مکمل کرلیا ہے۔

سیبر کے صدر اور سی ای او ٹام کلائن نے کہا کہ “ابیکس کی شمولیت تیزی سے بڑھتے ہوئے ایشیا بحر الکاہل خطے میں سیبر کی قائدانہ حیثیت کو مزید مضبوط کرتی ہے۔ سیبر کی مضبوط عالمی ٹیکنالوجی پلیٹ  فارم صلاحیتوں کو ابیکس کے وسیع مقامی مارکیٹ تجربے کے ساتھ ملانا ایشیا بحر الکاہل ایئرلائن، میزبانی اور ٹریول ایجنسی صارفین کو غیر معمولی جدت طرازی اور خدمات پیش کرنے کے مواقع دے گا۔ یہ ہمیں   ایشیا بحر الکاہل میں آگے بڑھنے اور پھیلنے کے خواہشمند عالمی صارفین کے لیے بہترین ٹیکنالوجی شراکت دار بھی بناتا ہے۔”

ابیکس ایشیا بحر الکاہل خطے کی 59 مارکیٹوں میں 100,000 سے زیادہ ٹریول ایجنٹوں کو خدمات فراہم کرتا ہے اور ایئرلائنوں اور ہوٹلوں کے ساتھ بے مثال عالمی اور مقامی دونوں تعلقات رکھتا ہے، جس میں کم خرچ ایئرلائن مواد اور چینی ایئرلائن مواد کا وسیع پورٹ فولیو شامل ہے۔

سیبر نے ، جو پہلے ابیکس میں 35 فیصد حصص رکھتا تھا، 411 ملین ڈالرز کی خالص نقد قیمت کے عوض بقیہ حصص خرید ے ہیں۔

جداگانہ طور پر حصول میں سیبر اور 11 ایشیائی ایئرلائنوں کے درمیان طویل المیعاد تقسیم کے معاہدے شامل ہیں جو پہلے  سیبر کے ساتھ ابیکس کی مشترکہ ملکیت رکھتی تھیں۔

یہ حصول مالی طور پر، بشمول متعلقہ عامل سرمایہ ہم آہنگی اور حاصل شدہ نقد، زیر اختیار نقد کے ذریعے کیا گیا تھا، جسے 70 ملین ڈالرز کے زیر گردش قرضوں کا ساتھ حاصل رہا۔

سیبر ابیکس کی قومی مارکیٹنگ کمپنی ابیکس ڈسٹری بیوشن سسٹمز (ہانگ کانگ) کے حصول کے لیے بھی معاہدے پر دستخط کرچکاہے۔

سیبر انتظامیہ 4 اگست 2015ء بروز منگل کو طے شدہ ادارے کی اگلی آمدنی کانفرنس کال کے دوران ابیکس کے حصول سے متعلقہ مالیاتی رہنمائی فراہم کرے گی۔

ادارے کے بارے میں
سیبر کارپوریشن عالمی سفر و سیاحت صنعت کے لیے معروف ٹیکنالوجی فراہم کنندہ ہے۔ سیبر کے سافٹویئر، ڈیٹا، موبائل اور تقسیم کے حل سینکڑوں ایئرلائنوں اور ہزاروں ہوٹلوں کی جانب سے استعمال کیے جاتے ہیں تاکہ وہ اپنے اہم کاموں کو سنبھال سکیں، جیسا کہ مسافروں اورمہمانوں کی ریزرویشنز، آمدنی کا انتظام، اور پرواز، جال اور عملے کا انتظام۔ سیبر دنیا کی معروف ترین سفری مارکیٹ بھی چلاتا ہے، جو سالانہ سفری اخراجات میں 110 ارب ڈالرز سے زیادہ پر کام کرتی ہے۔ ساؤتھ لیک، ٹیکساس، امریکہ میں صدر دفاتر کے ساتھ سیبر دنیا بھر میں تقریباً 60 ممالک میں کام کرتا ہے۔

ویب سائٹ معلومات
ہم سرمایہ کاروں کے لیے اہم معلومات معمولاً اپنی ویب سائٹ، www.sabre.com، کے انویسٹر ریلیشنز شعبے میں پیش کرتے ہیں۔ ہم اس ویب سائٹ کو مواد کو منظرعام پر لانے، غیر عوامی معلومات اور ریگولیشن ایف ڈی کے تحت اپنی انکشاف کی ذمہ داری کے مطابق پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس طرح سرمایہ کاروں کو  ہمارے خبری اعلامیے، ایس ای سی دستاویزات، عوامی کانفرنس کالوں، پریزنٹیشن اور ویب کاسٹس کے ساتھ ہماری ویب سائٹ کے انویسٹر ریلیشنز شعبے کی نگرانی کرنی چاہیے۔ ہماری ویب سائٹ پر مشتمل معلومات، یہ جس کے ذریعے رسائی حاصل کی جاسکتی ہے، اس دستاویز میں حوالے کے طور پر جمع نہیں کی گئی، اور نہ ہی اس کا حصہ ہے۔

مستقبل کے حوالے سے بیانات
اس اعلامیہ میں رحجانات، مستقبل کے واقعات، غیر یقینی کیفیات اور ہمارے منصوبوں اور مستقبل میں جو پیش آنے والا ہے اس کے بارے میں ہماری توقعات کے بارے میں متعدد بیانات  درحقیقت مستقبل کے حوالے سے بیانات ہیں۔ ایسے کوئي بھی بیانات جو تاریخی یا موجودہ حقائق پر مبنی نہ ہوں مستقبل کے حوالے سے بیانات ہیں۔ کئی صورتوں میں مستقبل کے حوالے سے ان بیانات کو “ہوگا،” “”توقع،” “کاش،” “اندازے،” “ہوسکتا ہے،” “صلاحیت” یا ان اصطلاحات کے منفی یا دیگر متعلقہ اصطلاحات کے ذریعے پہنچانا جاسکتا ہے۔مستقبل کے حوالے سے بیانات میں معلوم و نامعلومات خطرات، غیر یقینی کیفیات اور دیگر عوامل ہوسکتے ہیں جو سیبر کے حقیقی نتائج، کارکردگی اور کامیابیوں کو مستقبل کے ان نتائج، کارکردگی یا کامیابیوں سے بالکل مختلف کرسکتے ہیں جس کا اظہار یا تصور مستقبل کے حوالے سے ان بیانات میں پیش کیا گیا۔ ممکنہ خطرات اور غیر یقینی کیفیات میں اس اعلامیہ میں بیان کردہ حصول کی تکمیل اور اثرات، عالمی سیاحتی صنعت میں مالی لین دین کے حجم پر انحصار ، بالخصوصفضائی سفر کے لین دین کا حجم، ناموافق عالمی وعلاقائی اقتصادی و سیاسی صورتحال، صارفین وار دیگر فریقین کے ساتھ ٹھیکوں کو برقرار رکھنا اور ان کی تجدید پر انحصار، ٹریول نیٹ ورک کاروبار میں قیمت کے دباؤ کا انکشاف، سفری خریداروں کے ساتھ تعلقات پر انحصار، سفری سہولیات فراہم کرنے والے صارفین پر اثرانداز ہونے والی تبدیلیاں، سفری سہولیات فراہم کرنے والوں کا متبادل تقسیمی نمونے استعمال کرنا، اور سفری تقسیم کی مارکیٹ اور حلوں کی مارکیٹوں میں مسابقت شامل ہیں، لیکن یہ انہی تک محدود نہیں۔ ممکنہ خطرات اور غیر یقینی کیفیات جو آپ کے کاروبار اور کام کے نتائج پر اثرانداز ہوسکتے ہیں، کے بارے میں مزید معلومات 31 دسمبر 2014ء کو ختم ہونے والے سال پر سیکورٹیز اینڈ یاکسچینج کمیشن میں جمع کرائے گئے فارم 10-کے میں سیبر کی سالانہ رپورٹ کے حصہ اول، آئٹم 1 اے “خطراتی عوامل” میں درج ہے۔ گو کہ ہمارا ماننا ہے کہ مستقبل کے حوالے سے ان بیانات میں اٹھائی گئی توقعات معقول ہیں، لیکن ہم مستقبل کے واقعات، نتائج، اقدامات، سرگرمی کی سطح، کارکردگی یاکامیابیوں کی ضمانت نہیں دے سکتے۔ قارئین کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ مستقبل کے حوالے سے ان بیانات پر بے جا اعتماد نہ کریں۔ قانونی تقاضوں کے بغیر سیبر حالات و واقعات کے تناظر میں مستقبل کے حوالے سے ان بیانات کو تازہ تر کرنے یا ان پر نظرثانی کی کوئی ذمہ داری نہیں لیتا۔

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ:
پام وونگ
447-968-902-626+
pam.wong@sabre.com

رابطہ برائے سرمایہ کار تعلقات:
بیری سیویرٹ
1-682-605-0214+
barry.sievert@sabre.com