جمالیاتی پلاسٹک سرجری کی بین الاقوامی انجمن نے دنیا بھر خوبصورتی بڑھانے کے لیے طریقوں پر اعدادشمار پیش کردیے

– 2013ء میں 23 ملین سے زیادہ خوبصورتی بڑھانے کے طریقے اختیار کیے گئے

نیو یارک، 28 جولائی 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ اکستان — جمالیاتی پلاسٹک سرجری کی بین الاقوامی انجمن (ISAPS) کے آج جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق 2013ء میں دنیا بھر میں 23 ملین سے زیادہ خوبصورتی بڑھانے کے لیے جراحی و غیر جراحی طریقے اختیار کیے گئے، یہ 95 ممالک میں 2,700 سے زیادہ بورڈ-سرٹیفائیڈ جمالیاتی پلاسٹک سرجن اراکین کے ساتھ جمالیاتی پلاسٹک سرجری کے لیے معروف بین الاقوامی انجمن ہے۔ پہلی بار برازیل نے جراحی طریقوں کی تعداد میں امریکہ کو پیچھے چھوڑا ہے اور بوٹولینم ٹوکسن نے خوبصورتی بڑھانے کے مجموعی طریقوں میں نمبر ایک پوزیشن حاصل کی۔

International%20Society%20of%20Aesthetic%20Plastic%20Surgery جمالیاتی پلاسٹک سرجری کی بین الاقوامی انجمن نے دنیا بھر خوبصورتی بڑھانے کے لیے طریقوں پر اعدادشمار پیش کردیے

International Society of Aesthetic Plastic Surgery

لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20140725/130376

خبری اعلامیہ اور فوری عوامل حوالہ جاتی رہنما کے ساتھ مکمل آئی ایس اے پی ایس اعدادوشمار کے لیے یہاں کلک کریں ۔

اب جبکہ آئی ایس اے پی ایس ستمبر میں ریو دے جنیرو، برازیل میں اپنی 22 ویں دو سالہ کانگریس کی میزبانی کی تیاری کررہا ہے، یہ نئے اعدادوشمار 75 ممالک سے جمع ہونے والے سرجنوں میں بحث کو جنم دیں گے کہ وہ بڑھتے ہوئے شعبے کے بارے میں نئی تکنیک اور جدید ٹیکنالوجی کو شیئر کریں۔

“ہمارے آخری سروے ہونے کے بعد ہم نے شماریاتی مضبوط مثالوں کی بنیاد پر اعدادوشمار جمع کرنے کی حکمت عملی کو بہتر بنایا،” کارلون یوبیل، ایم ڈی، آئی ایس اے پی ایس صدر نے کہا۔ “انہوں نے مزید کہا کہ “سروے کے طریقوں کو مزید بہتر اور اسے زیادہ جامع بنانے کے لیے یہ ہماری انجمن کی کوششوں کا حصہ ہے۔”

2013ء میں سب سے زیادہ جمالیاتی جراحی و غیر جراحی طریقے کروانے والے ملکوں میں شامل ہیں:

  • امریکہ – 3,996,631 (17 فیصد)
  • برازیل – 2,141,257 – (9.1 فیصد)
  • میکسیکو- 884,353 – (3.8 فیصد)
  • جرمنی- 654,115 – (2.8  فیصد)
  • اسپین  – 447,177 – (1.9 فیصد)

2013ء میں خوبصورتی بڑھانے کے لیے سب سے زیادہ اختیار کیے گئے جراحی طریقے:

  • چھاتیاں بڑھانا – (1,773,584)
  • لیپوسکشن – (1,614,031)
  • بلیفاروپلاسٹی (1,379,263)
  • لیپوسٹرکچر بشمول لیپوفلنگ اور اسٹیم-بہتر لیپوفلنگ (1,053,890)
  • رائنوپلاسٹی (954,423)

سب سے مشہور غیر جراحی طریقے تھے:

  • بوٹولینم ٹاکسن (5,145,189)
  • فلر اور ریزوربیبلز (3,089,686)
  • لیزر سے بالوں کا صفایا (1,440,252)
  • غیر جراحی چہرے کی بحالی (1,307,300)
  • کیمیکل پیل، کاربن ڈائی آکسائیڈ ری سرفیسنگ، ڈرمابریشن (773,442)

خواتین نے خوبصورتی بڑھانے کے 20 ملین سے زیادہ طریقے اختیار کیے؛ جو کل کا 87.2 فیصد بنتے ہیں۔ 2013ء میں عورتوں کے سب سے زیادہ اختیار کیے گئے جراحی طریقے یہ رہے:

  • چھاتیاں بڑھانا
  • لیپوسکشن
  • بلیفاروپلاسٹی
  • لیپوسٹرکچر
  • چھاتیاں اٹھانا

مردوں نے خوبصورتی بڑھانے کے 3 ملین طریقے اختیار کیے، جو کل کا 12.8 فیصد ہیں۔ 2013ء میں مردوں پر سب سے زیادہ اختیار کیے گئے جراحی طریقے یہ تھے:

  • رائنوپلاسٹی
  • چھاتیوں کو گھٹانا
  • بلیفاروپلاسٹی
  • لیپوسکشن
  • اوٹوپلاسٹی

آئی ایس اے پی ایس کے تازہ ترین اعدادوشمار نے ظاہر کیا کہ خوبصورتی بڑھانے کے لیے جراحی عالمی سطح پر بڑھ رہی ہے۔ درجہ بندی صرف ان ممالک کی بنیاد پر ہے جہاں سے سروے کا کافی ردعمل سامنے آیا اور جمع ہونے والے اعدادوشمار نمائندگی کے قابل تھے۔

آئی ایس اے پی ایس کے بارے میں:

بین الاقوامی انجمن جمالیاتی پلاسٹک سرجری (آئی ایس اے پی ایس) کو مستند جمالیاتی پلاسٹک سرجنوں کی معروف بین الاقوامی انجمن کی حیثیت سے تسلیم کیا گیا ہے۔ 1970ء میں قائم ہونے والی آئی ایس  اے پی ایس کا مشن تہرا ہے: آئی ایس اے پی ایس کے اراکین کو جدید جراحی طریقوں کی تعلیم دینا، عوام کو مطلع کرنا، اور مریضوں کی حفاظت کو فروغ دینا۔ آئی ایس اے پی ایس کی رکنیت کے درخواست گزاروں کا جامع معائنہ کیا جاتا ہے تاکہ یقینی بنایاجاسکے کہ وہ جراحی و غیر جراحی جمالیاتی طریقوں پر جامع تربیت رکھتے ہیں۔

Leave a Reply