دبئی سرمایہ کاری کارپوریشن کی جانب سے ایک منفرد عالمگیر ہول سیل مارکیٹ دبئی گلوبل کنیکٹ کا آغاز

امریکہ میں قائم آپریٹر ڈیلاس مارکیٹ سینٹر کے ساتھ سٹریٹیجک اتحاد کا اعلان

Sدبئی، متحدہ عرب امارات 21 ستمبر 2020 /PRNewswire/ — دبئی سرمایہ کاری کارپوریشن نے دبئی ساؤتھ کے ساتھ شراکت داری میں آج دبئی گلوبل کنیکٹ (DGC) کا آغاز کیا ہے، جو دبئی میں 1 ملین مربع میٹر B2B ہول سیل مارکیٹ ہے اور یہ خریداروں اور فروخت کنندگان کو دنیا بھر سے بہترین اشیاء کی حفاظت اور آسانی کے ساتھ لین دین کرنے کے لئے پورے سال ایک مرکزی مقام فراہم کرے گی۔ ابتدائی طور پر تین شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، جن کی شناخت حجم، بڑھوتری اور خطے سے مناسبت سے کی گئی ہے: فرنیچر اور آرائش، خوراک اور فیشن۔

اپنے حصے کے طور پر، DGC نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے DGC کے جدید مستقل شو روم ماحول کی ترقی اور انتظام کے لئے امریکہ میں قائم مارکیٹ سینٹر منیجمنٹ کمپنی (MCMC) کے ساتھ سٹریٹیجک اتحاد قائم کیا ہے۔ یہ ماحول سال بھر ہول سیل خریداروں اور ڈیزائنرز، تیارکنندگان اور صنعتی پیشہ ور افراد کے لئے کھلا رہے گا اور فروخت کنندگان اپنے سٹائل اور بجٹ کے حساب سے اس کو تیار کر سکتے ہیں۔ یہ شو روم عوام کے لئے بند رہیں گے۔https://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/1_ce2sf1yv/def_height/400/def_width/400/version/100051/type/1

دبئی سرمایہ کاری کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر محمد آئی الشائبانی نے واضح کیا ہے کہ:“دبئی کے ایک عالمگیر، مسابقتی معیشت کے مقام کو فروغ دینے کے ہمارے منشور کے مطابق، ICD نے دبئی کے ذریعے عالمی تجارتی بھاؤ میں تیزی لانے کے ایک منفرد تجارتی انفراسٹرکچر کے تصور کے ساتھ DGC کے قیام کا آغاز کیا ہے۔ اس تصور کو حقیقت کا روپ دینے میں ہماری ٹیموں کی معاونت کے علاوہ مارکیٹ کی ترقی اور انتظام میں MCMC کے تعاون کے حوالے سے ہمیں بہت خوشی ہے۔”

MCMC کے پاس امریکہ میں 65+ سالوں سے آپریٹ کرنے والے ڈیلاس مارکیٹ سینٹر (DMC) کا کلی نجی ملکیتی ورثے کے علاوہ برسلز انٹرنیشنل ٹریڈ مارٹ اور شنگھائی مارٹ سمیت ہول سیل مارکیٹ کی ملکیت اور انتظام دونوں کا کثیرملکی تجربہ بھی ہے اور نیز کولمبیا، ویٹنام اور پرتگال میں اضافی منصوبوں پر مشاورت فراہم کرنے کا تجربہ بھی ہے۔

MCMC کی سی ای او سنڈی موریس نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا“ہمیں صنعتی مشکلات کا ازالہ کرنے اور تھوک کی تجارت کے لئے ایک اہم عالمی مقام تیار کرنے کے لئے دبئی کی ایک حقیقی طور پر منفرد کاوش کا حصہ بننے پر خوشی ہے۔ اس کئی سالوں پر محیط معاہدے کا مقصد ہماری کمپنیوں کے درمیان ٹیم شراکت داری کو فروغ دینا اور بالآخر دنیا بھر سے خریداروں اور فروخت کنندگان کے لئے ایک تجارتی مرکز تیار کرنے میں مدد دینا ہے۔”

DGC اس لحاظ سے منفرد ہے کہ یہ دنیا بھر سے سامان کی تجارت کے لئے ایک حقیقی طور پر غیر جانبدار مارکیٹ قائم کرنے کے لئے علاقائی شائقین کے ساتھ ساتھ عالمی شائقین کو بھی ہدف بناتی ہے۔ روایتی طور پر، ہول سیل مارکیٹیں مقامی مصنوعات کو بین الاقوامی خریداروں کے ساتھ ملانے یا بین الاقوامی مصنوعات کو علاقائی خریدار گروپ کو پیش کرنے کے علاقائی ایجنڈوں کو فروغ دینے پر مرتکز ہوتی ہیں۔

“DGC کا تصور کافی عرصے سے زیر غور تھا لیکن آج کے تبدیل شدہ عالمی تجارتی ماحول کے لحاظ اس کی ضرورت زیادہ بڑھ گئی ہے۔ ایک منضبط، مستقل مارکیٹ پلیس ماحول کا قیام ایک بروقت فیصلہ ہے کیوں کہ تقریبات کے منتظمین اور ان کے حاضرین کو سفری بجٹوں میں کمی کا سامنا ہے اور وہ چھوٹے اور زیادہ محدود اجتماعات کو ترجیح دے رہے ہیں۔ ICD کے سی او او اور دبئی گوبل کنیکٹ کے چیئرمین دورید زاغوانی نے تبصرہ کیا:ایک مرکزی، آسان رسائی والے مقام میں پروڈیوسرز اور مینوفیکچررز کو دنیا تک رسائی اور خریداروں کو خریدنے کا ایک محفوظ ماحول فراہم کر کے جو سال بھر کھلا ہو، DGC تاجروں کو آدھے راستے میں ملنے کے قابل بناتا ہے۔https://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/1_seiv279z/def_height/400/def_width/400/version/100051/type/1

2020 کے Q4 میں کھولے جانے والے ایک مناسب وزیٹر سنٹر کے ساتھ “تجارت کے شہر” DGC کی تعمیر جاری ہے۔ توقع کی جاتی ہے کہ اس مارکیٹ کو مراحل میں کھولا جائے گا اور پہلا مرحلہ آن-سائٹ ذخیرہ کاری، بوتیک آفسز، ایک جدت پسند مرکز اور فریق ثالث سروس فراہم کنندگان کے لئے ایک سمارٹ سروس سینٹر سمیت مخصوص تجارتی سہولیات کے ساتھ 400،000 مربع میٹر پر مشتمل ہو گا۔

المکتوم انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے ساتھ اور جیبل علی پورٹ کے ساتھ رابطے کے ذریعے دبئی ساؤتھ میں دبئی لاجسٹکس کوریڈور کے چوراہے پر مواقع، DGC کا فزیکل انفراسٹرکچر لاجسٹکس ڈسٹرکٹ میں فروخت کنندگان اور خریداروں کو آن لائن مربوط کرنے اور کسی رکاوٹ کے بغیر تجارت کرنے کی سہولت دینے والے ایک ڈیجیٹل ہول سیل تجارتی پلیٹ فارم سمیت اعلی معیار کی سروسز اور بہترین تجارتی لوازمات کے ساتھ تیار کیا جائے گا۔

مزید معلومات کے لئے براہ کرم ملاحظہ کریں: www.dubaiglobalconnect.com

پریس انکوائریاں: Info@dubaiglobalconnect.com

DGC کے بارے میں:

دبئی گلوبل کنیکٹ (DGC) عالمی فوکس کے ساتھ دنیا کی پہلی ہول سیل مارکیٹ ہے۔ “تجارت کا شہر” جو دبئی سرمایہ کاری کارپوریشن کی ایک پیش قدمی ہے سال بھر مخصوص مقصد کے لئے تیار سہولیات اور معاون انفراسٹرکچر، غیر جانبدار مارکیٹ اور ایکسپو فراہم کرتا ہے، جہاں عالمی فروخت کنندگان اور خریدار فرنیچر اور آرائش، خوراک اور فیشن میں تجارت کرنے کے لئے مربوط ہو سکتے ہیں۔ DGC جغرافیائی طور پر نفغ بخش شہر دبئی میں واقع ایک ماحولی نظام ہے جو اپنی فروغ دی جانے والی صنعتوں اور ان کے عالمی تاجروں کی ترقی کے لئے مختص ہے۔

MCMC کے بارے میں:

مارکیٹ سینٹر منیجمنٹ کمپنی (MCMC) ایک بین الاقوامی مارکیٹ سینٹر اور تجارتی نمائش کا انتظام کرنے والی کمپنی ہے جس کو دنیا بھر میں پڑے پیمانے پر B2B تھوک تجارتی مراکز اور متعلقہ تجارتی نمائشوں کو فروغ دینے، انتظام کرنے اور ان کو مشاورت فراہم کرنے کا 60 سے زائد سال کا تجربہ ہے۔

کمپنی کے پورٹ فولیو میں اس وقت دنیا بھر میں 7 ملین مربع فٹ کی مارکیٹ سینٹر تجارتی جگہ کا انتظام کرنا شامل ہے۔

ICD کے بارے میں:

دبئی سرمایہ کاری کارپوریشن (ICD) دبئی حکومت کا سرمایہ کاری کا مرکزی ادارہ ہے، جس کا قیام 2006 کے حکم (11) کے ذریعے مئی 2006 میں دبئی حکومت کی تجارتی کمپنیوں اور سرمایہ کاریوں کا انتظام کرنے کے لئے عمل میں لایا گیا۔

ICDدبئی کی متحرک معیشت کے عکاسی کرنے والے مختلف انواع کے شعبوں میں مقامی اور بین الاقوامی سطح کے شاندار اثاثہ جات کا پورٹ فولیو رکھتی ہے۔

دبئی ساؤتھ کے متعلق 

دبئی ساؤتھ دبئی کی امارات میں واقع ایک 145 مربع کلومیٹر کا شہر ہے جو بالآخر دس لاکھ کی آبادی کو رہائش فراہم کرے گا۔

2006 میں دبئی حکومت کے پراجیکٹ کے طور پر شروع کیا گیا اور یہ شہری اور معاشرتی خیالات کی عکاسی کرنے والے شیخ محمد بن راشد المکتوم کے 2021 کے دبئی منصوبے کے منشور میں شامل ہے۔

دبئی ساؤتھ کا اقتصادی پلیٹ فارم ہر قسم کے قابل تصور کاروبار اور صنعت کی معاونت کرتا ہے۔ اس شہر میں المکتوم انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور ایکسپو 2020 بھی واقع ہے۔

Video – https://mma.prnewswire.com/media/1276925/Dubai_Global_Connect.mp4
Photo – https://mma.prnewswire.com/media/1276923/Dubai_Global_Connect_Phase_1.jpg
Logo – https://mma.prnewswire.com/media/1276924/Dubai_Global_Connect_Logo.jpg