عالمی ‘آؤٹ-سرکل’ کالنگ کے ساتھ سائلنٹ سرکل کی انکرپٹڈ سروسز میں توسیع

– غیر-خریداروں کے لیے اب انکرپٹڈ انٹرنیشنل کالنگ دنیا بھر میں دستیاب

جنیوا، 10 جولائی 2014ء/پی آرنیوزوائر/ — اداروں اور انفرادی شخصیات کے لیےموبائل ڈیوائس پرائیویسی کو بدل کر رکھنے والے نجی کمیونی کیشنز ادارے سائلنٹ سرکل نے آج آؤٹ-سرکل کالنگ (او سی سی)انکرپٹڈ ہائبرڈ کالنگ کی توسیع کا اعلان کردیا جو سائلنٹ سرکل اراکین کے لیے ممکن بناتا ہے کہ وہ ادارے  کی سائلنٹ فون سروس کے ذریعے کل 79 ممالک میں سائلنٹ سرکل کے غیر صارفین کو انکرپٹڈ، نجی وائس کالز  کریں۔ عالمی آؤٹ-سرکل کالنگ وائرلیس کیریئرز کے روایتی موبائل کالنگ نمونے کو تہہ بالا کردینے والے عمل کی نمائندگی کرتی ہے جو اپنے عام اور کاروباری صارفین پر بھاری رومنگ فیسیں عائد کرتے ہیں۔ اس کے مقابلے میں آؤٹ-سرکل سائلنٹ فون صارفین کو دنیا بھر میں روایتی موبائل اور پبلک سوئچڈ ٹیلی فون نیٹ ورک (پی ایس ٹی این) لائنوں پر بہترین وی او آئی پی آپشن دیتا ہے تاکہ ہر اس مقام پر جہاں سیلولر اور وائی فائی نیٹ ورکس دستیاب ہو وہاں سائلنٹ سرکل کی عالمی انکرپٹڈ موبائل فون کمیونی کیشنز کی مشترکہ نجی، افادیت اور قدر کا فائدہ اٹھایا جائے۔

Silent%20Circle%20logo. عالمی آؤٹ سرکل کالنگ کے ساتھ سائلنٹ سرکل  کی انکرپٹڈ سروسز میں توسیع

Silent Circle logo.

لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20121016/LA92632LOGO

آج سے شروع ہونے والے سائلنٹ سرکل کے انکرپٹڈ انٹرنیشنل کالنگ پلانز میں شامل ہونے والے صارفین کو دس-ہندسوں کے انوکھے سائلنٹ فون نمبر ز دیے جائیں گے جو انہیں “سرکل سے باہر” اور جغرافیائی خطوں کی بڑھتی ہوئی تعداد میں یا ادھر سے آنے والی کال مکمل کرنے کی سہولیت دیتے ہیں – ان مقامات کی تعداد اپنے قریبی ترین غیر محفوظ مقابل اداروں جیسا کہ اسکائپ اور وائبر کے مقابلے میں چار سے پانچ گنا زیادہ ہے۔ آؤٹ-سرکل انکرپٹڈ کالنگ پلانز 100 منٹوں کے لیے (https://www.silentcircle.com/pricing) 12.95 امریکی ڈالرز سے شروع ہوتے ہیں، دنیا بھر سے کہیں سے بھی اپنے سائلنٹ فون نمبر پر کالز قبول کرنے کی صلاحیت مع احاطے میں موجود خطوں (https://www.silentcircle.com/coverage) میں سے کسی میں بھی غیر-صارفین کو کال کرنے کے لیے 100 منٹوں کے ساتھ۔ اضافی منٹوں کے ساتھ پلانز (https://www.silentcircle.com/pricing) 250 منٹوں  کے لیے 19.95 ڈالرز میں، 500 منٹوں کے لیے 24.95 ڈالرز میں اور 1000 منٹوں کے لیے 39.95 ڈالرز میں خریدے جا سکتے ہیں۔ کالز دنیا بھر میں کہیں بھی کال کرنے والے کے معیاری طویل فاصلاتی نرخوں پر وصول کی جا سکتی ہے۔

“سائلنٹ سرکل کی آؤٹ-سرکل انکرپٹڈ انٹرنیشنل کالنگ نجی انکرپٹڈ کمیونی کیشنز صلاحیتوں کو دنیا کے تمام کونوں میں پہنچانے میں ایک بہت بڑا قدم ہے۔ سائلنٹ فون اور سائلنٹ ٹیکسٹ نے پہلے ہی بے مثال فوائد پیش کیے، لیکن آج کی توسیع ہمارے صارفین کو اخراجات اور لچک میں زبردست اضافہ دے رہی ہے۔” مائیک جینکے، سائلنٹ سرکل سی ای او، نے کہا۔ “حقائق یہ ہیں کہ آؤٹ-سرکل کالنگ  روایتی موبائل کالنگ پلانز کا سستا و نجی متبادل ہے جو آپ کے پڑوسی سے لے کر کثیر القومی اداروں کے سفر کرتے ایگزیکٹوز تک استعمال کر سکتے ہیں۔ توسیع شدہ جغرافیائی دسترس – اور ساتھ ساتھ کال کا بہترین معیار اور سائلنٹ فون کے لیے پہلے سے نصب نجی خصوصیات جن کا کوئی مقابل نہیں – سائلنٹ سرکل کی علاقے یا دنیا بھر میں انفرادی شخصیات اور اداروں کو محفوظ رابطے میں مدد کو مزید آگے بڑھاتی ہے۔”

“آؤٹ-سرکل کالنگ کے ساتھ، سائلنٹ سرکل مہنگی موبائل رومنگ فیسوں کا متبادل پیش کرکے موبائل کیریئرز کے پیش کردہ روایتی نمونے کو براہ راست للکار رہا ہے ۔ یہ آپ کے ادارے اور دنیا بھر میں حکومتی صارفین کے لیے خاص طور پر ایک اہم مسئلہ ہے۔ “وک ہیڈر، سائلنٹ سرکل کے چیف آف ریونیو نے کہا۔ “بین الاقوامی فیسیں اور رومنگ چارجز یورپ اور لاطینی امریکہ کے کاروباری سربراہان کا اہم حصہ ہیں۔ ہماری انکرپٹ شدہ بین الاقوامی کالنگ سروس رومنگ چارجز کو مکمل طور پر ختم کردیتی ہے اور ساتھ ساتھ سائلنٹ فون کے استعمال کے ساتھ اراکین کی نجی حیثیت کو بھی تحفظ دیتی ہے۔”

سائلنٹ سرکل مجرمانہ، ریاست کی پش پناہی سے، کمرشل، اور انٹرنیٹ پر پرائیویسی کے لیے پھیلے خطرات کے دنیا بھر میں لوگوں پر پڑنے والے اثرات کو دیکھتے ہوئے دنیا کے رابطے کرنے کے طریقوں کو بدل رہا ہے۔ سائلنٹ سرکل اراکین آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر اعلیٰ معیار کی نجی وائس اور وڈیو کالز کے لیے سائلنٹ فون اور روایتی فون نمبروں پر ڈائل کرنے کے لیے آؤٹ سرکل کالنگ استعمال  کرتے ہیں جہاں سائلنٹ فون صارف کی ڈیوائس اور سائلنٹ سرکل کے نجی نیٹ ورک کے درمیان رابطہ انکرپٹ شدہ ہوتا ہے۔ سائلنٹ سرکل کا سائلنٹ فون برائے ڈیسک ٹاپ ونڈوز لیپ ٹاپس اور ڈیسک ٹاپس پر اضافی  نجی وڈیو کانفرنسنگ خصوصیات پیش کرتا ہے۔ سائلنٹ ٹیکسٹ اراکین کو نجی موبائل پیغامات، اور ایک برن خصوصیات کے ساتھ 100 ایم بی تک کی بڑی اٹیچمنٹس شامل کرنے کی سہولت دیتا ہے جو بھیجے گئے پیغامات اور منسلک فائلوں کو ایک پہلے سے طے شدہ وقت پر بھیجنے اور وصول کرنے والے دونوں صارفین کی ڈیوائسز سے خودکار طرف پر حذف کرتی ہے۔

سائلنٹ سرکل کی بے مثال نجی رابطے کی ایپس بلیک فون کے لیے بھی دستیاب ہیں، جو دنیا کا پہلا اسمارٹ فون ہے جو پرائیویسی اور کنٹرول کو براہ راست صارفین کے ہاتھ میں دیتا ہے۔ سوئٹزلینڈ میں قائم سائلنٹ سرکل اور ہسپانوی موبائل ڈیولپر گیکس فون کے مشترکہ منصوبے ایس جی پی ٹیکنالوجیز کی بنائی گئی بلیک فون ڈیوائسز جون میں صارفین کے لیے بھیجنا شروع کردی گئی ہیں اور اس میں اینڈرائیڈ ٹ م کی بنیاد پر بنایا گیا پرائیوٹ او ایس نصب ہے جس میں پرائیویسی کو بہتر بنایا گیا ہے اور ساتھ ساتھ سائلنٹ فون اور سائلنٹ ٹیکس جیسی پرائیویسی رکھنے والی ایپس کا مکمل مجموعہ موجود ہے۔

سائلنٹ سرکل کے بارے میں

سائلنٹ سرکل ایک نجی کمیونی کیشنز سروس ہے جو سوئٹزرلینڈ میں صدر دفاتر رکھتی ہے اور انقلابی ڈیوائس سے ڈیوائس پلیٹ فارم فراہم کررہی ہے جو  موبائل ڈیوائسز پر وائس، وڈیو، ٹیکسٹ اور فائل منتقلی کی انکرپٹ شدہ کمیونی کیشنز سروسز ممکن بنارہی ہے۔ سائلنٹ سرکل کونیوی کے سابق سیل اور سیکورٹی ماہر مائیک جانکے؛ فل زمرمان، وائس اور ڈیٹا کے لیے انٹرنیٹ انکرپشن کے معروف  خالق اور 2012ء میں انٹرنیٹ ہال آف فیم میں شامل ہونے والے؛ اور جان کالاس، ایپل کی ہول ڈسک انکرپشن کے خالق اور پی جی پی کارپوریشن کے شریک-بانی  نے مشترکہ طور پر قائم کیا۔ سائلنٹ سرکل کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے : https://www.silentcircle.com

روابط برائے ذرائع ابلاغ:

امریکہ کے لیے:
ٹام ریساؤ
ڈبلیو2 کمیونی کیشنز
tom@w2comm.com
703-877-8103

برطانیہ اور یورپی یونین کے لیے:

ڈولسی میک لیری
اسکینزی پی آر لمیٹڈ
dulcie@eskenzipr.com
44-2071-832-837+

Leave a Reply