ہانگ کانگ میں مفت رات

کوالالمپور، ملائیشیا، 28 اپریل 2015ء/ پی آرنیوزوائر– 3 مئی سے 30 جون 2015ء تک ہانگ کانگ میں کسی بھی ڈورسیٹ ہوٹل میں 3 رات قیام کی بکنگ کروائیں اور تیسری رات بالکل مفت حاصل کریں۔

یہ مفت ان مقامات پر موثر ہوگا: ڈورسیٹ کیون ٹونگ، ڈورسیٹ مونگ کوک، ڈورسیٹ سیون وان اور کوسموپولیٹن ہوٹل، جو سب ہانگ کانگ کے کاروباری اور تفریحی علاقوں میں بہترین مقامات پر واقع ہیں۔

ہانگ کانگ میں 4 ہوٹل ڈورسیٹ ہوٹلز اینڈ ریزورٹس کی کثیر ثقافتی روح کی صورت گری کرتے ہیں، اور ہر مہمان کے لیے ایک قابل مقدور اور وضع دار رہائش فراہم کررہے ہیں۔ غیر متوقع چھوٹی موٹی پرتعیش سہولیات مہمانوں کو مزید خوش کریں گی، جیسا کہ اپنے قیام کے دوران ایک مفت اسمارٹ فون کا استعمال (ڈورسیٹ کے تمام ہانگ کانگ ہوٹلوں پر دستیاب، تکیہ جیسی فہرست طعام، متاثر کن ٹیکنالوجی سے چلنے والی خصوصیات، کھانے کی نفیس پسند اور ڈورسیٹ مونگ کوک میں کرائے پر مفت آئی پیڈ۔

انتخاب کے لیے دیگر ڈورسیٹ ہوٹلوں میں شامل ہیں کوسمو ہوٹل ہانگ کانگ اور لان کوائی فونگ @ کو یو فونگ، جو گروپ کے ڈی کلیکشن برانڈ کا حصہ ہیں جو بوتیک ہوٹل کی اقسام پیش کرتا ہے؛ جن میں سے ہر ایک اپنے منتخب ڈیزائن اور خصوصیات کا حامل ہے۔

قیمت کے حوالے سے حساس تفریحی یا کاروباری سفر کرنے والوں کے لیے سلکا فار ایسٹ، سلکا ویسٹ کولون اور سلکا سی ویو بہترین پسند ہوں گے۔

ایک مفت پیشکش کے لیے شرائط و ضوابط:

  • “3 قیام پر 2 کی ادائیگی” کی اس پیشکش کو حاصل کرنے کے لیے کم از کم 3 رات قیام کی ضرورت ہوگی تاکہ تیسری مفت رات کے قیام کے لیے لیے اہل ہوسکیں۔
  • مفت رات قیام کی مسلسل تیسری رات ہونے کی صورت میں ہی دی جائے گی اور بعد میں ہوٹل میں آنے کی صورت میں نہیں دی جائے گی۔
  • قبل از وقت مکمل ادائیگی، جو قابل واپسی نہیں ہوگی، بکنگ کے وقت دینا ضروری ہے۔
  • پیشکش بہترین دستیاب نرخوں پر منحصر ہے۔ ریزرویشنز میں ترمیم، تبدیلی اور/یا منسوخی نہیں کی جاسکتی۔ نرخ منتخب ہوٹلوں اور سفر کی مخصوص تاریخوں کی بنیاد پر مختلف ہوں گے۔
  • اضافی راتیں ہوٹل کے دن کے لیے موجود بہترین دستیاب نرخ سے مشروط ہوں گی۔
  • پیشکش کمروں کی دستیابی پر منحصر ہوگی، اسے اور کسی جاری پیشکش کے ساتھ ملایا نہیں جاسکتا اور یہ پیشکش کا دورانیہ شروع ہونے سے قبل کی گئی گروپ بکنگ یا ریزرویشنز کے لیے اہل نہیں۔
  • دیگر شرائط و ضوابط لاگو ہوں گے۔
  • بکنگ کا دورانیہ: 29 اپریل تا 6 مئی 2015ء

ملائیشیا ایئرلائنز کے انرچ پروگرام کے اراکین ایک مفت شب کے ساتھ دو گنے میل حاصل کرنے کا بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ بکنگ کے وقت پرومو کوڈ EN1FREE استعمال کریں۔ شرائط و ضوابط لاگو ہیں۔

ڈورسیٹ ہاسپٹلٹی انٹرنیشنل لمیٹڈ کے بارے میں

ہانگ کانگ میں صدر دفاتر کے ساتھ ڈورسیٹ ہاسپٹلٹی انٹرنیشنل (ایچ کے ای ایکس اسٹاک کوڈ 2266) فار ایسٹ کنسورشیم لمیٹڈ کا ایک حصہ ہے۔ اپنے تحت  برانڈز کے ساتھ ۔۔۔ اعلیٰ اور درمیانی سطح کے ڈورسیٹ ہوٹلز اینڈ ریزورٹس اور ڈی کلیکشن کے ساتھ کرشماتی بوتیک ہوٹلوں کی اقسام پر مشتمل ہے؛ اور قدر کو اہمیت دینے والے سلکا ہوٹلز؛ گروپ اس وقت چین، ہانگ کانگ، سنگاپور، ملائیشیا اور برطانیہ میں 29 ہوٹلوں کی ملکیت اور انتظام رکھتا ہے؛ جس میں اگلے دو سالوں میں برعظیم چین، ہانگ کانگ، ملائیشیا اور برطانیہ میں مزید 7 افتتاح شامل ہیں۔ ڈورسیٹ ہاسپٹلٹی انٹرنیشنل کے بارے میں مزید  معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیےwww.dorsett.com

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ
کیٹی ہو
ڈائریکٹر مارکیٹنگ و کمیونی کیشنز
ڈورسیٹ ہاسپٹلٹی انٹرنیشنل
ای میل kattie.hoo@dorsett.com
موبائل 340 2011 6016+

Leave a Reply