‫دی بگ ہرٹ فاؤنڈیشن (The Big Heart Foundation) نے پاکستان میں تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت اور کمیونٹی کو با اختیار بنانے کے لئے 1 ملین امریکی ڈالر سے زائد رقم دینے کا وعدہ کیا ہے

پانچ انسان دوست منصوبے بین الاقوامی اداروں کے ساتھ شراکت کے ذریعے انجام دیے جائیں گے

– سات شہروں میں انجام دیے جانے والے منصوبوں میں اسکولوں کے علاوہ کمپیوٹر اور انگریزی زبان کی لیبز کا قیام شامل ہے

– خواتین کی فلاحی ترقی کے مراکز کو ترقی دی جائے گی اور ان کو سہولیات کے ساتھ مکمل طور پر لیس کیا جائے گا

مریم الحمادی: “TBHF کی جانب سے شروع کیے جانے والے منصوبوں کا مقصد پاکستان میں مہاجرین اور پسماندہ گروہوں کی زندگیاں بہتر بنانے کے لئے شہری اداروں کی کوششوں میں مدد دینا ہے”

شارجہ، متحدہ عرب امارات، 29 اکتوبر، 2020 / PRNewswire/ — شارجہ کے فرمانروا کی بیوی،The Big Heart Foundation (TBHF) کی چیئرپرسن اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (UNHCR) میں مہاجر بچوں کے حقوق کی حامی شیخا جواہر بنت محمد القاسمی کے احکامات کے تحت، دنیا بھر میں ضرورت مند مہاجرین اور لوگوں کی مدد کرنے کے لئے مختص عالمی فلاحی خیراتی ادارہ، TBHF، پاکستان میں رہنے والے مہاجرین اور پسماندہ افراد کے لئے تعلیم اور ملازمت کے زیادہ مواقع پیدا کرنے کی کوششوں میں معاونت دینے کے لئے پانچ فلاحی منصوبوں پر عملدرآمد کر رہا ہے۔https://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/1_5zvkyb1i/def_height/400/def_width/400/version/100011/type/1

https://mma.prnewswire.com/media/1322734/The_Big_Heart_Foundation.jpg

TBHF کے 1 ملین امریکی ڈالر سے زائد کے فنڈز بچوں اور نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد تک رسائی دینے والے ملکی تعلیمی ڈھانچے کی مدد کرنے اور پاکستان میں پیشہ ورانہ تربیت کو بہتر بنانے کے لئے استعمال کیے جائیں گے۔ علاوہ ازیں، فروری میں عزت مآب شیخا جواہر القاسمی کے پاکستان کے دورے، جس میں انہوں نے کئی فلاحی تنظیموں کے ساتھ ملاقات کی تھی، کے بعد دیے گئے احکامات کے تحت فراہم کیے جانے والے یہ فنڈز نوجوانوں کی شمولیت اور ان کے لئے ملازمت پیدا کرنے، خواتین کی مہارتوں کو ترقی دینے اور مہاجرین اور دیگر ضرورت مندوں کو کمیونٹی میں با اختیار بنانے پر بھی مرکوز ہوں گے۔

راولا کوٹ میں 580,000 امریکی ڈالر سے SOS لڑکوں اور لڑکیوں کا ہائی اسکول

زد پذیر بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے میں تعلیم کے اہم اور بنیادی کردار کے تصور کو تقویت دینے کے لئے، TBHF نے SOS Childrens’ Villages Pakistan کے ساتھ شراکت داری میں راولا کوٹ میں SOS لڑکوں اور لڑکیوں کے ہائی اسکول کی تعمیر کے لئے 580,000 امریکی ڈالر مختص کیے ہیں۔ یہ منصوبہ SOS Children’s Villages Pakistan کی براہ راست نگہداشت میں رہنے والے بچوں کے علاوہ وسیع تر کمیونٹی میں پسماندہ بچوں کو اعلی معیار کی تعلیم تک رسائی دینے کی کوشش کرتا ہے۔ یہ منصوبہ ستمبر میں شروع کیا گیا ہے، اور توقع کی جاتی ہے کہ اسکول جولائی 2022 تک مکمل طور پر فعال ہو جائے گا۔

بچوں کی فلاح کے لئے The Big Heart Foundation کی مدد اور قابل ذکر تعاون کی قدر شناسی کرنے کے لئے ایک مخصوص تختی اسکول کے گراؤنڈ میں آویزاں کی جائے گی۔

پاکستان بھر میں SOS Youth Homes میں کمپیوٹر لیبز اور انگریزی زبان کی لیبز کا قیام

اگست میں، TBHF نے SOS Children’s Villages Pakistan کے ساتھ تعاون میں سرگودھا، سیالکوٹ اور مظفرآباد میں کمپیوٹر میں خصوصی تربیت اور انگریزی زبان کی لیبز قائم کرنے کا ایک منصوبہ شروع کیا گیا۔ یہ 80,584 امریکی ڈالر کا منصوبہ 450 بچوں اور نوجوانوں پر مرکوز ہو گا اور اس کا مقصد SOS Children’s Villages Pakistan کے زیر نگہداشت نوجوانوں کو ملازمت حاصل کرنے کے لئے درکار ضروری مہارتوں سے لیس کرنا اور بلوغت کو پہنچنے پر انہیں کمیونٹیز میں مکمل طور پر ضم کرنے کے لئے مدد فراہم کرنا ہے۔

سندھ کے شہر شکارپور کے لاکھی غلام شاہ علاقے میں 170,162 امریکی ڈالر کا TCF-شیخ خالد القاسمی کیمپس 

جون میں، TBHF نے The Citizens Foundation (TCF) کے ساتھ شراکت داری میں پاکستان کے صوبے سندھ کے شکارپور شہر کے لاکھی غلام شاہ علاقے میں پرائمری اسکول پراجیکٹ کی تعمیر کے لئے 170,162 امریکی ڈالر کے فنڈ جاری کیے۔

TCF-شیخ خالد القاسمی کیمپس پراجیکٹ جس کا نام شارجہ کے حکمران کے بیٹے کی یاد میں رکھا گیا ہے، لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ ہر سال 180 پسماندہ بچوں کو اعلی معیار کی رسمی تعلیم فراہم کرنا ہے۔ مکمل ہونے پر، اسکول میں 9 خواتین پر مشتمل تدریسی عملہ اور پانچ معاون افراد کا عملہ جن میں سے دو خواتین ہوں گی بھرتی کیا جائے گا۔

TBHF نے تخمینہ لگایا ہے کہ اس منصوبے سے ہر سال بلا واسطہ مستفید ہونے والے افراد کی تعداد 1,260 ہو گی، جو پاکستان کے تعلیمی قانون کے تصور سے ہم آہنگ ہے، جو 5 – 16 سال کی عمر کے بچوں کے لئے مفت اور لازمی تعلیم کی فراہمی اور اسکولوں اور نجی تعلیمی اداروں میں غریب بچوں کے لئے 10 فیصد سیٹیں مختص کرنا لازمی قرار دیتا ہے۔

مزید براں، TBHF نے منصوبے کی تکمیل پر TCF-شیخ خالد القاسمی اسکول کے اخراجات پانچ سال تک برداشت کرنے کے لئے مالی معاونت کا وعدہ بھی کیا ہے۔

پاکستان میں خواتین کی مہارتوں کو فروغ دینے والے مراکز کو بہتر بنانا 

TBHF نے UNHCR کے تعاون سے 1500 افغان مہاجر خواتین اور اس کے علاوہ پاکستان میں پسماندہ مقامی خواتین کو اعلی پیشہ ورانہ اور ٹیکنیکل مہارتیں حاصل کرنے میں مدد دینے کے لئے ایک منصوبہ شروع کیا ہے، جس کے تحت اسلام آباد میں خواتین کے فلاحی ترقیاتی مرکز اور خیبر پختونخواہ میں اسی طرح کے تین کمیونٹی ترقیاتی مراکز میں آلات کو اپ گریڈ کیا جانا شامل ہے۔

یہ 200,045 امریکی ڈالر کا منصوبہ جس کی تکمیل دسمبر 2021 میں متوقع ہے صنعتی سطح کی سلائی، اعلی سطح کی بیوٹی تھیراپی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے لئے آلات فراہم کرے گا، جو ان خواتین کو لباس تیار کرنے، سلائی، زیورات ڈیزائن کرنے میں اعلی سطح کی پیشہ ورانہ اور ٹیکنیکل مہارتیں حاصل کرنے کے علاوہ بیوٹیشن اور کمپیوٹر کورسز میں تربیت حاصل کرنے میں مدد دے گا۔ حتمی طور پر، یہ منصوبہ روزگار کے موزوں مواقع تک رسائی فراہم کر کے تربیت حاصل کرنے والی خواتین میں خود انحصاری پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

‘ The Big Heart Foundation کمیونٹی سینٹر براہ راست 1,500 سے زائد افغان مہاجرین کو فائدہ پہنچائے گا 

مہاجرین کی کمیونٹیوں میں فعال مشغولیت اور شرکت کو فروغ دینے کے لئے، TBHF نے UNHCR کے تعاون سے ہریپور میں ایک نئے کمیونٹی سینٹر منصوبے کے لئے 61,131 امریکی ڈالر فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔

The Big Heart Foundation سینٹر جس کا 2021 کے آخر تک مکمل ہونے کی توقع ہے نوجوانوں، خواتین اور نوعمر لڑکیوں سمیت 1,500 سے زائد افغان مہاجرین کو خواندگی کے کورسز، سلائی، کاروباری مہارتوں کے علاوہ کاروباری اور مالیاتی انتظام کی مہارتوں میں تربیت دینے پر خصوصی توجہ دیتا ہے، تاکہ وہ اپنے روزگار کو بہتر اور اپنے آپ کو مالی طور پر خود مختار بنا سکیں۔

مہاجر کمیونٹی کو سلائی اور کڑھائی کے علاوہ موبائل فون اور کمپیوٹر مرمت کرنے کی پیشہ ورانہ مہارتوں کے ذریعے با اختیار بنانے کے علاوہ، The Big Heart Foundation مرکز کم عمر میں شادی اور بچوں سے مشقت لینے سے متعلقہ خطرات کے بارے میں کمیونٹی آگاہی بھی پیدا کرے گا۔

مردوں، خواتین، لڑکیوں اور لڑکوں اور معذوری کے حامل افراد سمیت 1,000 مزید افغان مہاجرین The Big Heart Foundation کمیونٹی سینٹر کی جانب سے منعقدہ تربیتی نشستوں اور آؤٹ ریچ سرگرمیوں سے بلواسطہ یا بلاواسطہ مستفید ہوں گے۔

مریم الحمادی: TBHF ہنرمند انسانی وسائل کی اہمیت کو تسلیم کرتی ہے

ان پانچ منصوبوں پر عملدرآمد کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے، TBHF کی ڈائریکٹر مریم الحمادی نے زور دے کر کہا کہ TBHF کی جانب سے انجام دیے جانے والے تعلیمی اور پیشہ ورانہ منصوبوں کا مقصد پاکستان بھر میں مہاجرین اور پسماندہ گرہوں کی زندگیوں میں بہتری لانے کی شہری تنظیموں کی کوششوں میں مدد دینا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تدریس اور زندگی کی مہارتوں کو فروغ دینے کے لئے بہتر تعلیمی معاونت اور مواقع کی فراہمی کو یقینی بنانا ان سے مستفید ہونے والے افراد کو میزبان ملک کی ترقیاتی کوششوں اور اپنے ملک واپس جانے پر اپنے آبائی ملکوں کی تعمیرنو کی کوششوں میں کردار ادا کرنے کے لئے مالی طور پر با اختیار بنائے گا۔

مریم الحمادی نے کہا: “TBHF ایک مضبوط، مستحکم معیشت بنانے میں ہنرمند انسانی وسائل کی اہمیت کو تسلیم کرتی ہے اور دنیا بھر میں مہاجرین اور ضرورت مند افراد کے حوالے سے فلاحی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ ہم اپنے کردار کو، تعلیم اور کمیونٹی کو با اختیار بنانے کے شعبوں میں جاری منصوبوں پر توجہ مرکوز کرنے کے ذریعے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کی عالمی برادری کی کوششوں میں، ایک لازمی جزو کے طور پر دیکھتے ہیں۔”

منسلکہ تصاویر:
1. فروری 2020 میں پاکستان کے دورے کے دوران عزت مآب شیخا جواہر بنت محمد القاسمی

رابطہ:
ابیر الموقیت
a.almouaqqet@nncpr.com
971555813388+