منی گرام نے نقد سے اکاؤنٹ اثرات فلپائنز تک بڑھا لیے

By Web DeskGeneral

بی پی آئی کے صارفین اب براہ راست بینک اکاؤنٹس میں رقم حاصل کر سکتے ہیں

منیلا، فلپائن، 4 نومبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/– منی گرام نے آج بینک آف فلپائنز آئی لینڈ (بی پی آئی) کے ساتھ شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کا اعلان کیا ہے۔ منی گرام کے صارفین اب منٹوں کے اندر براہ راست بی پی آئی بینک کھاتوں میں رقم بھیج سکتے ہیں۔*

MoneyGram Logo.

http://photos.prnewswire.com/prnvar/20150730/251082LOGO

منی گرام کے علاقائی مینیجر برائے فلپائنز ایلکس لم کہتے ہیں کہ “عالمی بینک کے مطابق دنیا بھر میں ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں ڈیجیٹل ٹرانزیکشن پلیٹ فارمز مالیاتی شمولیت کو تحریک دے رہے ہیں۔ یہ شراکت داری اپنی جدید رقوم منتقلی ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنے صارفین کو بہترین تجربہ فراہم کرنے سے وابستگی ظاہر کرتی ہے۔”

بی پی آئی کے ریمیٹینس بزنس ڈویژن کے سربراہ روئے ایمل ایس یو کہتے ہں کہ “منی گرام ترسیل زر کے لیے ایک بھروسہ مند برانڈ ہے جو بڑے پیمانے پر ڈیجیٹل موجودگی کے ساتھ ایک مضبوط عالمی نیٹ ورک رکھتا ہے۔ فلپائنز میں ترسیل زر کے لیے سرفہرست بینکوں میں سے ایک ہونے کی وجہ سے ہم مسلسل تعلقات قائم کرنے کے خواہشمند رہتے ہیں جو ہمیں اپنے صارفین کو ترسیل زر کی بہترین خدمات فراہم کرنے کی سہولت دیتے ہیں۔ ہمارا ماننا ہے کہ منی گرام کے ساتھ شراکت داری ہمیں یقیناًاس ہدف کے قریب لے جائے گی۔”

بینک آف فلپائنز آئی لینڈ، جو مقامی طور پر بی پی آئی کے نام سے مشہور ہے، فلپائنز کا پہلا بینک ہے۔ یہ مارکیٹ سرمایہ بندی کے حساب سے ملک کا سب سے بڑا بینک ہے۔

لم نے مزید کہا کہ “بی پی آئی کی بینکاری شعبے میں طویل المیعاد تاریخ اور خدمات کے بے مثال معیار کی وجہ سے بینک کئی فلپائنی باشندوں کے لیے ترجیحی برانڈ بن چکا ہے۔ بی پی آئی کے ساتھ ہماری شراکت داری اور بینک کھاتے میں براہ راست رقم وصول کرنے کے نئے آسان طریقوں کے ملاپ سے ہمارے او ایف ڈبلیو صارفین کو بلاشبہ اپنے اہداف حاصل کرنے اور اپنے خاندان کے خوابوں کو تعبیر دینے میں مدد ملے گی۔”

یہ تعاون دنیا کی سب سے بڑی ترسیل زر کی مارکیٹوں میں سے ایک فلپائنز میں منی گرام کے ڈیجیٹل اثرورسوخ کو مضبوط کرتا ہے۔ عالمی بینک کے مطابق 2015ء میں 28 ارب ڈالرز سے زیادہ کی رقوم فلپائنز آئیں۔ یہ ملک کے کل جی ڈی پی کا 9.6 فیصد ہے۔

*ایجنٹ کے کام کرنے کے اوقات اور انضباطی قوانین کی تکمیل سے مشروط
#moneygramnews

منی گرام کے انٹرنیشنل کے بارے میں

منی گرام رقوم کی ترسیل اور ادائیگی کی جدید خدمات فراہم کرنے والا عالمی ادارہ ہے جسے دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ مالیاتی تعلق کے لیے دنیا بھر میں تسلیم کیا جاتا ہے۔ آن لائن، یا موبائل ڈیوائس کے ذریعے، کسی کیوسک پر یا مقامی دکان سے، ہم صارفین کو کسی بھی طریقے سے جوڑتے ہیں جو ان کے لیے آسان ہو۔ ہم بل ادائیگی خدمات، منی آرڈرز کے اجرا اور منتخب مارکیٹوں میں سرکاری چیکس پر کام کی خدمات بھی پیش کرتے ہیں۔ منی گرام انٹرنیشنل کے بارے میں مزید معلومات moneygram.com پر دستیاب ہیں۔

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ
ماریا بینکیٹ-کامنسکا
منی گرام
ٹیلی فون: 2185 377 22 (0) 48+
موبائل: 885 889 696 (0) 48+
میل: MbankietKaminska@moneygram.com

لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150730/251082LOGO