یو سی لین نئی انڈرگریجویٹ میڈیکل ڈگری کے لیے دروازے کھولے گا

پریسٹن، انگلستان، 12 دسمبر 2013ء/پی آرنیوزوائر/ –

یونیورسٹی آف سینٹرل لنکاشائر (یوسی لین) کی جانب سے ایک سیلف-فنڈڈ انڈرگریجویٹ میڈیکل ڈگری پروگرام جاری کیا جا رہا ہے۔ یو سی لین اسکول آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری ستمبر 2014ء سے 35 طلباء کے لیے 5 سالہ ایم بی بی ایس پروگرام پیش کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ دیگر نئے اسکول آف میڈیسن کے ساتھ ساتھ جنرل میڈیکل کونسل (جی ایم سی) نے یو سی لین سے مل کر کام کرنے سے وابستگی ظاہر کی تاکہ ایم بی بی ایس پروگرام مکمل جی ایم سی تصدیق حاصل کرسکے۔

ڈگری کے حصول کے دوران طلباء یو سی لین کی پریسٹن اور برنلے میں قائم کئی ملین پاؤنڈز سے تعمیر شدہ تنصیبات میں طبی علوم کے ساتھ میڈیکل و کمیونی کیشنز مہارت کا علم بھی حاصل کریں گے۔ یو سی لین ایسٹ لنکاشائر ہاسپٹلز این ایچ ایس ٹرسٹ (ای ایل ایچ ٹی) کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے کام کرے گا، جو اکثریت کو طبی تعیناتی فراہم کرے گا، جبکہ لنکاشائر کیئر فاؤنڈیشن این ایچ ایس ٹرسٹ (ایل سی ایف ٹی) اور لنکاشائر ٹیچنگ ہاسپٹلز فاشنڈیشن این ایچ ایس ٹرسٹ (ایل ٹی ایچ ٹی) باقی ماندہ تعیناتیاں فراہم کریں گے۔ دیکھ بھال کی بنیادی تعیناتی علاقائی جنرل میڈیکل پریکٹسز میں فراہم کی جائے گی، مقامی تعیناتیاں مشرقی لنکاشائر بھر میں صحت کی اہم ضروریات کو پورا کریں گی۔

یو سی لین کے پروفیسر سینٹ جان کرین، ڈین، اسکول آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری نے کہا کہ “یونیورسٹی طویل عرصے سے ایک ایسا انڈرگریجویٹ میڈیکل پروگرام بنانے کا ارادہ رکھتی ہے جو حیرت انگیز کامیابی کے ساتھ ہمارے انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ ڈینٹل و الائیڈ ہیلتھ پروگراموں میں زبردست ساکھ رکھتا ہو۔ یونیورسٹی 2007ء میں شروع ہونے والے انڈرگریجویٹ جیسے جدید کورسز کی تیاری اور فراہمی کا مضبوط ٹریک ریکارڈ رکھتی ہے اور اب تقریباً 100 نئے جنرل ڈینٹل کونسل رجسٹرڈ دندان ساز تیار کرتی ہے۔ یہ پروگرام جنرل ڈینٹل کونسل (جی ڈی سی) کی شرائط کے مطابق تیار کیا گیا تھا، اور اسی طرح، ایم بی بی ایس پروگرام بھی جی ایم سی کے معیار کے مطابق تیار کیا گیا۔

“طلباء جدید عمارات میں بہترین معیار کی تدریس  حاصل کریں گے اور ان کی طبی تعیناتی اک ایسے علاقے کے قلب میں ہوگی جو متنوع آبادی کا حامل ہے اور صحت کے حوالے سے کافی عدم مساوات کا حامل ہے۔ یہ ملک بھر میں طبی تعلیم اور تحقیق کو توسیع دے گا۔”

انہوں نے مزید کہا کہ “ہماری مارکیٹ تحقیق نے نمایاں کیا کہ ایک برطانوی جامعہ میں غیر ملکی طالب علموں کے طب بڑھنے کی طلب ہے اور ہمارا نصاب غالب طور پر ان کے لیے ہے جو اپنے ملک میں کم مواقع رکھتے ہیں۔ اس کی قیمت بھی بیرون ملک اور آزاد ادائیگی نرخوں کے مطابق رکھی گئی ہے جو برطانیہ میں 35,000 پاؤنڈز سالانہ میں دیگر برطانوی میڈیکل اسکولز میں پیش کی جاتی ہیں، جس کے بدلے طلباء بے مثال تعلیمی خوبیاں، جماعت کا مختصر حجم، قبل از وقت مریض رابطہ، بہترین تنصیبات اور بے مثال عملی طبی تربیت کا لطف اٹھانے کے قابل ہوں گے۔

ایسٹ لنکاشائر ہاسپٹلز این ایچ ایس ٹرسٹ کے ڈائریکٹر برائے انڈرگریجویٹ ایجوکیشن ڈاکٹر ڈیمین لائنچ نے کہا کہ “ہم اس دلچسپ و نئے منصوبے میں یوسی لین کے ساتھ قوتیں مجتمع کرنے پر خوش ہیں۔ طبی تعلیم پینائن لنکاشائر علاقے کی پوری برادری کی صحت کے لیے اہم ہے۔ ای ایل ایچ ٹی اعلیٰ معیار کی انڈرگریجویٹ طبی تربیت کی فراہمی کی طویل روایت رکھتا ہے۔ ہم خطے میں نمایاں تربیتی گنجائش رکھتے ہیں اور ہماری نظریں مستقبل قریب میں طلباء کے پہلے بیچ کے خیرمقدم پر مرکوز ہیں۔”

این ایچ ایس انگلینڈ میں لنکاشائر ایریا ٹیم کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر جم گارڈنر نے کہا کہ “پریسٹن،بلیک برن اور ہرنلے کے وسط میں ایک آزاد طبی اسکول کی تیاری صحت کے حوالے سے ہماری معیشت اور لنکاشائر کے عوام کے لیے ایک اہم معاملہ ہے۔ ہم طبی اسکول سے ملک بھر میں جدت طرازی، سرمایہ کاری اور صحت عامہ کے شعبے میں معیار کی بہتری کی توقع رکھ سکتے ہیں۔ ہم لنکاشائر میں ایک نئے طبی اسکول کی مدد کرنے کی سہولت رکھتے ہیں، اور بلاشبہ، ملک کو مستقبل کے لیے بہترین افراد کار کی تیاری کے لیے تربیت، بھرتی اور برقرار رکھنے میں مدد کے لیے اس طرح کے منصوبوں کی ضرورت ہے۔

“ایک طبی اسکول کا معاملہ صرف مستقبل کے لیے ڈاکٹروں کی تربیت کرنا نہیں۔ یہ صحت عامہ کے شعبے کے لیے افراد کار کی تیاری اور مل جل کر آگے بڑھنے کے لیے وسیع اور مختلف اقسام کے افراد کو یکجا کرنا بھی ہے۔ یہ مستحکم طبیبوں کی جاری مدد اور مہارتوں کو بڑھانے کا معاملہ بھی ہے۔

ہدایات برائے مدیران
یونیورسٹی آف سینٹرل لنکاشائر (یو سی لین) ایک ایسے ادارے کی حیثیت سے قابل رشک ساکھ قائم کی ہے جو 500 سے زائد انڈرگریجویٹ پروگراموں اور 180 پوسٹ گریجویٹ نصابوں کے لیے اپنے نصابی پورٹ فولیو کو جدت دیتا ہے اور اسے بتدریج مرتب کررہا ہے۔ جامعہ کاروبار، صحت، غیر سائنسی علوم اور سائنس کے شعبوں میں مستحکم تحقیقی ساکھ رکھتی ہے۔ حالیہ ریسرچ اسیسٹمنٹ ایکسرسائز میں تمام 17 جمع کرائے گئے اسباق کو بین الاقوامی معیار کی تحقیق کا حامل جبکہ 11 جائزہ لیے گئے شعبوں کو دنیا کا معروف قرار دیا گیا۔ 2012ء میں یو سی لین کو کیو ایس اسٹارڈ ڈیولپمنٹ روڈ میپ میں چار ستارے سے نوازا گیا تھا، جو اشارہ کرتا ہے کہ جامعہ تحقیق و تدریس دونوں شعبوں میں عالمی فوقیت رکھتی ہے۔ یوسی لین تقریباً 35,000 طلباء رکھتی ہے اور بالواسطہ طور ہر سال علاقائی معیشت میں تقریباً 300 ملین پاؤنڈز کا حصہ ڈالتی ہے۔ گزشتہ پانچ سالوں میں یو سی لین نے 100 ملین پاؤنڈز سے زیادہ کی خطیر رقم نئی عمارات اور تنصیبات پر خرچ کی ہے تاکہ تدریس، تعلیم اور تفریحی سرگرمیوں کو سہارا دیا جا سکے۔

ایسٹ لنکاشائر ہاسپٹلز این ایچ ایس ٹرسٹ (ای ایل ایچ ٹی) بنیادی طور پر ایسٹ لنکاشائر اور بلیک برن کے ساتھ ڈارون کے 529,000 باسیوں کے لیے سماجی و شفاخانے کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔ ہم خصوصی خدمات بھی پیش کرتے ہیں جن میں شامل ہیں؛  لیول 3 کی نومولو کی انتہائی نگہداشت، ہیپاٹوبلیری سرجری، سر و گردن اور بولیات کے سرطان کی خدمات۔ ہم امراض قلب کی خدمات کا ایک مقبول ہوتا ہوا مرکز بھی ہیں۔

اپریل 2011ء میں کمیونٹی سروسز کی ٹرسٹ میں منتقلی کے بعد اب ہم مزید دیکھ بھال کرنے کے قابل ہیں، اور ضرورت پڑنے پر، مریض کے گھر کے قریب یا گھر میں فراہم کرتے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے:
ای میل: cenquiries@uclan.ac.uk
+44(0)1772-892400

ذریعہ: یونیورسٹی آف سینٹرل لنکاشائر

Leave a Reply