کمیرا اوئج نے ایکزونوبلکے کاغذی کیمیائی مادے بنانے والا کاروبار گودے اور کاغذی کیمیائی مادوںمیں اپنی عالمی قائدانہ حیثیت کو مضبوط کرلیا

ہیلسنکی، فن لینڈ، 11 جولائی 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکیستان — ایکزونوبیل کے کاغذی کیمیائی مادے بنانے والے عالمی کاروبار کو حاصل کرنے کے لیے کمیراابتدائی معاہدے تک پہنچ گیا ہے۔ فریقین ایک تقسیمی معاہدے تک بھی رسائی حاصل کریں گے جو کاغذی صنعت کے لیے برقراری اور نکاسی کی ایپلیکیشنزکی خاطر ایکزونوبل کے کولوئیڈل سلیکا  کاروبار کے لیے ہوگا۔ مطلوبہ مالی سودہ 2015ء کی پہلی سہ ماہی میں متوقع ہے اور تکمیل کے لیے روایتی شرائط سے مشروط ہے، جس میں ملازمین سے مشاورت کی کارروائی کی تکمیل اور متعدد ممالک میں مسابقتی اداروں سے منظوریاں شامل ہیں۔ ایکزو نوبل کے کاغذی کیمیائی مادوں کے اس کاروبار کے مالی سودے کی کاروباری قدر 153 ملین یورو ہے۔

ایکزونوبل کے کاغذی کیمیائی مادوں کے کاروبار میں برقراری اور حجم بندی، اور ساتھ ساتھ نمی کی مضبوط اور تہہ بندی سمیت کاغذ کے دیگر کیمیائی مادوں کی مصنوعات شامل ہیں۔ خریدے گئے کاروبار کی آمدنی 2013ء میں 243 ملین یورو (ای ایم ای اے 40 فیصد، امریکین 30 فیصد اور اے پی اے سی 30 فیصد) تھی۔ 50 فیصد سے زیادہ آمدنی پیکیجنگ بورڈ گریڈز سے متعلق تھی۔ خریدے گئے کاروبار کی محصولات ، فرسودگی اور ادائیگی سے قبل کی آمدنی 2013ء میں 23 ملین یورو رہی۔ کمیرا کو توقع ہے کہ اس حصول کے ساتھ 2016ء کے اختتام تک سالانہ مشترکہ مساعی 15 ملین یورو سے زیادہ کا سبب بنے گی۔

“کمیرا گودے اور کاغذ کی صنعت میں کیمیائی مادوں کی کی تیاری، استعمال اور رسد میں عالمی رہنما ہے۔ یہ حصول ترقی کے لیے ہماری حکمت عملی کے نفاذ میں ایک اہم قدم ہے اور یہ ہماری حیثیت کو وسیع پیمانے پر بہتر بناتا ہے، بالخصوص پیکیجنگ اور بورڈ کی صنعت میں اور ایشیا بحر الکاہل خطے میں ہماری موجودگی کو بھی مضبوط کرتا ہے۔ یہ دنیا بھر میں اپنے صارفین کے لیے ہماری پیشکشوں کو متنوعبناکرصنعت سے ہماری وابستگی کو ظاہر کرتا ہے۔ ایکزونوبل پیپر کیمیکلزکمیرا کے لیے بہترین ہیں، اور ہمیں توقع ہے کہ ہم کاروباری مشترکہ مساعی میں بڑی ٹیکنالوجیکل اور مالیاتی تحریک حاصل کریں گے۔”کمیرا کے صدر اور سی ایاو جیری روسنڈال نے کہا۔

“ہم اس ابتدائی معاہدے کے اعلان پر خوش ہیں۔ کمیرا اس مارکیٹ میں ایک مضبوط کھلاڑی ہے اور اپنے کاغذی کیمیائی مادوں کے کاروبار کی فروخت کے ساتھ ہم قائدانہ حیثیت پر توجہ کی اپنی حکمت عملی کو مکمل کررہے ہیں۔” ایکزونوبل کے سی ایاو ٹون بچنر نے کہا۔ “یہ فروخت ہمارے پلپ اینڈ پرفارمنس کیمیکلز کاروبار کو اپنی بنیادی سرگرمیوں پر توجہ کی سہولت دیتی ہے۔”

###

کمیرا ایک عالمی کیمیکلز کمپنی ہے جو پانی خرچ کرنے والی صنعتوں میں صارفین کو خدمات پیش کررہی ہے۔ ہم ایسا تجربہ اور کیمیائی مادے فراہم کرتے ہیں جو ہمارے صارفین کی آبی، توانائی اور خام مال کی موثریت کو بہتر بناتے ہیں۔ ہماری توجہ گودے اور کاغذ، تیل اور گیس، کان کنی اور واٹر ٹریٹمنٹ پر ہے۔ 2013ء میں کمیرا 2.2 ارب یورو کی سالانہ آمدنی اور تقریباً 4,500 ملازمین کا حامل تھا۔ کمیرا کے حصص نیس ڈیک او ایم ایکس ہیلسنکی لمیٹڈ میں مندرج ہیں۔
www.kemira.com

Leave a Reply