جے اے سولر نے پرسیئم شمسی سیلوں کی بڑے پیمانے پر پیداوار شروع کردی، تبدیلی کی صلاحیت 20.4 فیصدتک پہنچ گئی

شنگھائی، 23 جون 2014ء/پی آرنیوزوائر/ — اعلیٰ کارکردگی کی شمسی توانائی مصنوعات تیار کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے ادارے جے اےسولرہولڈنگز کمپنی لمیٹڈ (نیس ڈیک: JASO) (“جے اے سولر” یا “ادارہ”)  نے 20 جون کو پرسیئم شمسی سیلوں کی بڑے پیمانے پر پیداوار کا آغاز کردیا۔ پرسیئم شمسی سیل صنعت کا پہلا پی-ٹائپ سولر سیل ہے جس کی تبدیلی کی صلاحیت 20 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے، اور یہ اوسط 20.4 فیصد تک کی موثریت تک پہنچ گیا ہے۔ 6×10پرسیئم سیلز ماڈیول، جو اوسط 285 واٹ کی اوسط توانائی شرح تک پہنچا، ایک ہفتے بعد ممکنہ طور پر بڑے پیمانے پر پیداوار کے مرحلے کو پہنچے گا۔ بڑے پیمانے پر پیداوار کی تیاریاں صرف تین ماہ قبل شروع ہوئیں جب رواں سال کے اوائل میں نئی مصنوعات کے اجراء کا اعلان ہوا اور توقع ہے کہ ماڈیول سال کے آخر تک 290 واٹ کی اوسط توانائی شرح حاصل کرلے گا۔

تبدیلی کی زبردست صلاحیت اور اعتماد ترقی کی سمت میں شمسی صنعت کی اعلیٰ اقدار کا اگلا قدم تصور کی جارہی ہیں۔ یہی وہ چیز ہے جو جے اے سولر کی مصنوعات کو نمایاں بناتی ہے۔ رواں سال کے اوائل میں، جے اے سولر نے جاپانی، برطانوی، اسرائیلی، چینی اور جرمن مارکیٹوں میں 6×10پرسیئم سیلوں کا اجراء کیا اور بالخصوص یورپی اور جاپانی مارکیٹوں سے بہت مثبت ردعملسامنے آیا۔ اس کے بعد سے جے اے سولر کو کئی سوالات اور آرڈرز موصول ہوئے۔

صارفین کی بڑھتی ہوئی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے جے اے سولر نے مختصر وقت میں بڑے پیمانے پر پیداوار کی تیاریاں مکمل کیں اور وہ پرسیئم شمسی سیلوں کی گنجائش کو بڑھانا جاری رکھے گا۔ اس وقت کمپنی پرسیئم شمسی سیل کی ایک پیداواری لائن رکھتی ہے اور اس اکتوبر میں چار کی حامل ہوگی۔ 2015ء میں ممکنہ طور پر یہ تعداد آٹھ ہوگی۔  پرسیئم شمسی سیلوں کی گنجائش اس سال کے اختتام تک 170 میگاواٹ اور اگلے سال 350 میگاواٹ تک پہنچنے کی توقع ہے۔

جے اے سولر کے چیف آپریٹنگ آفیسر جناب یونگ لیو نے کہا کہ “تبدیلی کی زبردست صلاحیت آنے والے فی واٹ اخراجات کو کم کرسکتی ہے، جس کا مطلب بی اوایس، نقل و حمل، تنصیب اور اراضی خرچ میں کم ہے۔ پرسیئم شمسی سیلوں کے ماڈیول کی کم روشنی پر بہترین کارکردگی کو یقینی بنانے کے لیے تہہ شدہ پشت اور مقامی بی ایسایف ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہیں۔ سسٹم کی پشت پر بہترین لاگت کارکردگی فی کلو واٹ توانائی کے اخراجات کو کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔ “

 مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے:
ایریکا ہو
86-21-6095-5888/6095-5999+
sales@jasolar.com
market@jasolar.com

Leave a Reply