ریکارڈنگ آرٹسٹ سر آئیون کا LGBTQ نوجوانوں کو خودکشی سے بچانے کے لیے ٹریور پروجیکٹ کو ایک لاکھ ڈالرز دینےکا وعدہ

نیو یارک، 3 دسمبر 2012ء/پی آرنیوزوائر//–

ڈانس-پاپ ریکارڈ آرٹسٹ سر آئیون نے آج ٹریور پروجیکٹ کے لیے ایک لاکھ ڈالرز کا عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے، جو LGBTQ نوجوانوں کو بحرانی صورتحال سے نکالنے اور انہیں خودکشی سے محفوظ رکھنے کے لیے خدمات فراہم کرنے والا معروف قومی ادارہ ہے۔ سر آئیون اور 2005ء میں اُن کی جانب سے قائم کردہ پیس مین فاؤنڈیشن کی جانب سے یہ عطیہ نفرت، تشدد اور بعد از حادثہ ذہنی تناؤ کی کیفیت (PTSD) کے خلاف کام آئے گا۔

اس خبری اعلامیہ سے منسلک ملٹی میڈیا اثاثے دیکھنے کے لیے کلک کیجیے: http://www.multivu.com/mnr/59391-sir-ivan-donates-to-the-trevor-project-lgbtq-youth-suicide-prevention

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20121203/NY19337)

سر آئیون کہتے ہیں کہ “ہولوکاسٹ سے بچنے والےفرد کابیٹا ہونے کے باعث میں انتہائی کم عمر میں اس کا شعور رکھتا تھا کہ اُن افراد کے لیے کھڑا ہونے کی ضرورت ہے جو اپنے بل بوتے پر کھڑے نہیں ہو سکتے، اور دھمکیوں اور تکالیف سے گزرتے ہیں۔ اپنی موسیقی اور جن چیزوں کا بھی مجھ پر اثر ہے، میں اُن کے ذریعے دوسروں کو قبول کرنے اور انہیں سمجھنے کی اہمیت کا مظاہرہ کرنا چاہوں گا۔ میری خصوصی توجہ LGBTQ کمیونٹی کی ضروریات – خصوصاً LGBTQ نوجوانوں—پر ہے جو عام نوجوانوں سےچار گنا زیادہ خودکشی کی جانب مائل ہیں۔ ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کی کبھی کوئی وجہ نہیں بنتی، اور میں کسی کے لیے بھی اس کی کبھی حمایت نہیں کروں گا۔”

ٹریور پروجیکٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور سی ای او ایبے لینڈ نے کہا کہ “ٹریور پروجیکٹ لیسبین، گے، بائے سیکچوئل، ٹرانس جینڈر اور کوئسچننگ نوجوانوں کی زندگی بچانے اور برقرار رکھنے کے لیے اِس فیاضانہ مدد پر سر آئیون اور پیس مین فاؤنڈیشن کا شکر گزار ہے۔ ہر تحفہ ٹریور پروجیکٹ کے لیے اپنی خدمات کو یقینی بناتا ہے کہ ہماری خدمات ہمیشہ دستیاب ہوں، اور بحران کی زد میں موجود نوجوان آج سے اپنے مستقبل کے بارے میں منصوبہ بندی کر سکیں۔”

اپنے پورے میوزک کیریئر میں سر آئیون LGBTQ کمیونٹی کے حمایتی رہے ہیں۔ ان کے ڈانس میوزک اور وڈیوز – اور سمجھ اور احترام کے پیغامات – اس وعدے کے نمائندہ ہیں۔ جون 2012ء میں جاری کیا گیا اُن کا نیا سنگل “لا لا لینڈ،” (http://youtu.be/cSKoNdV3_HY) تنوع کو مزید فروغ دیتا ہے، اور یو کے میوزک ویک کے اپ فرنٹ کلب چارٹ میں نمبر 10، ڈی جے ٹائمز نیشنل کراس اوور پول چارٹ میں سرفہرست 20 اور امریکہ میں بل بورڈ ڈانس کلب چارٹ میں سرفہرست 30 میں آیا ہے۔ سنگل میوزک وڈیوز بلیک اینڈ وائٹ میں شروع ہوتی ہے، پھر اس برادری سے اظہار یکجہتی کے لیے قوس قزح کے رنگوں والے جھنڈوں کے ساتھ بدل جاتی ہے۔

ٹریور پروجیکٹ 24 سال سے کم عمر لیسبین، گے، بائے سیکچوئل، ٹرانس جینڈر اور کوئسچننگ نوجوانوں کو بحران میں مدد دینے اور خودکشی سے بچانے کی خدمات فراہم کرنے والا معروف قومی ادارہ ہے۔ ہر روز ٹریور پروجیکٹ اپنی مفت اور رازدارانہ لائف لائن اور فوری پیغام کاری سروسز، اسکول میں ورکشاپس، تعلیمی مواد، آن لائن ریسورسز اور حمایت  کے ذریعے نوجوانوں کی زندگیاں بچاتا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے “تبدیلی کے چیمپئن” کا اعزاز پانے والا ٹریور پروجیکٹ خودکشی سے بچانے میں ایک رہنما اور جدت طراز ادارہ ہے۔ مزید جانیے TheTrevorProject.org پر۔

سر آئیون پر مزید معلومات کے لیے، دیکھئے SirIvan.com۔

Leave a Reply