نیویارک شہر میں گرے لائن یا سٹی سائٹس “ہاپ-آن، ہاپ-آف” بس ٹورز خریدنے والے صارفین فی ٹکٹ 20 ڈالرز تک رقم واپس لے سکتے ہیں

نیویارک، 7 جولائی 2014ء/پی آرنیوزوائر/ — سوسمینگاڈفرے ایل ایل پی کے قانونی ادارے نے مندرجہ ذیل بیان جاری کیا ہے۔

ٹوئن امریکہ ایل ایل سی، کوچ یوایس اے انکارپوریٹڈ، انٹرنیشنل بس سروس انکارپوریٹڈ، سٹی سائٹس ایل ایل سی اور سٹی سائٹسٹوئن ایل ایل سی (مجموعی طور پر “مدعا علیہان” ) کے ساتھ ایک 19 ملین ڈالرز کا تصفیہ ہے۔

نیویارک شہر کی وفاقی عدالت میں زیر التواء مقدمہ دعویٰ کرتا ہے کہ کوچ اور سٹی سائٹس نے ریاست اور وفاقی قوانین کے برخلاف ایک مشترکہ منصوبے ٹوئن امریکہ کے قیا م کی سازش کی۔ مقدمہ دعویٰ کرتا ہے کہ اس نئی کمپنی نے نیویارک شہر میں “ہاپ-آن، ہاپ-آف” بس ٹور کاروبار میں غالب صورت اختیار کی اور مدعا علیہان کو ٹکٹ کی قیمتیں ٹھیک کرنے اور مسابقت کم کرنے کا مجاز بنایا – نتیجے میں صارفین کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں کافی زیادہ ہوئیں۔ مدعا علیہان نے اس امر کی تردید کی کہ انہوں نے کچھ غلط کیا ہے۔

مجموعی طور پر تصفیہ میں سب شامل ہیں جنہوں نے یکم فروری 2009ء سے لے کر 16 جون 2014ء تک نیویارک شہر میں گرے لائن یا سٹی سائٹس “ہاپ-آن، ہاپ-آف” بس ٹورز خریدے۔

تصفیہ فنڈ ادائیگی کرے گا:

- صارفین کو ہر اہل ہاپ-آن، ہاپ-آف ٹکٹ پر 20 ڈالرز تک
- وکیل کی فیس اور کلاس نمائندگان کو ادائیگی کے ساتھ ساتھتصفیے کے انتظام کے لیے اخراجات

اگر دعوؤں، اخراجات اور محصولات کی ادائیگی کے بعد تصفیے میں کوئی رقم بچتی ہے، تو اسے محکمہ انصاف، شعبہ اینٹی ٹرسٹ، اور/یا نیویارک کے اٹارنی جنرل کے دفتر میں دے دی جائے گی۔

اہم معلومات

- صارفین کو ادائیگی حاصل کرنے کےلیے 19 جنوری 2015ء سے پہلے پہلے آن لائن یا بذریعہ خط دعویٰ داخل کرنا ہوگا۔
- جو صارفین ایسا نہیں کریں گے انہیں ادائیگی حاصل نہیں ہوگی اور وہ دعویٰ کرنے کے حق سے بھی دستبردار ہوجائیں گے۔

- صارفین جو مدعا علیہان پر دعوے کا حق محفوظ رکھنا چاہیں انہیں 5 ستمبر 2014ء تک خود کو لازماً باہر نکالنا ہوگا۔
- صارفین جو مقدمے میں قائم رہنا چاہیں وہ 5 ستمبر 2014ء تک اعتراض کرسکتے ہیں۔
- عدالت 20 اکتوبر 2014ء کو مقدمے کی سماعت کرے گی، غور کرنے کے لیے کہ آیا تصفیے کو قبول کیا جائےاور سیٹلمنٹ فنڈ کے ایک تہائی تک وکیلوں کو فیس کی ادائیگی، جمع اخراجات کا زر تلافی، اور دونوں کلاس نمائندگان کو 20,000ڈالرز کی خصوصی سروس ادائیگی کی جائے یا نہیں۔

تصفیے کے بارے میں مزید معلومات یا کلیم فارم حاصل کرنے کے لیے ملاحظہ کیجیےwww.TourBusSettlement.comیا کالکیجیے1-866-431-9265پر۔

Leave a Reply